Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج؛ آیازحسین شاہ کا اعزاز، پاک آرمی میں شارٹ سروس کمیشن پرکیپٹن تعینات

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج لاکھپ سے تعلق رکھنے والے قابل فخرسپوت آیاز حسین شاہ کو پاک آرمی کے ایجوکیشن کور میں شارٹ سروس کمیشن پر بطور کیپٹن منتخب کیا گیا ہے ۔ وہ یوسف علی شاہ (مرحوم ) کے فرزند ارجمند ہیں۔ اس سے پہلے وہ آغا خان ایجوکیشن سروس میں بطور لیکچرر کام کررہے تھے۔


یادرہے کہ آیاز حسین شاہ اپنے علاقے سے دوسری شخصیت ہیں کہ انھیں پاک آرمی میں شارٹ سروس کمیشن پر ایجوکیشن کور میں بحیثیت کیپٹن منتخب کیا گیا ہے اس سے پہلے گازین یارخون سے خوش محمد منتخب ہوئے تھے جو برگیڈئیر کے عہدے پر چند سال پہلے سبکدوش ہوگئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48047