The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 10 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کا سکولوں اور ذیلی اداروں میں ہفتہ اینٹی کرپشن منانے کا اعلان

Chitral Times

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کا سکولوں اور ذیلی اداروں میں ہفتہ اینٹی کرپشن منانے کا اعلان

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کا سکولوں اور ذیلی اداروں میں ہفتہ اینٹی کرپشن منانے کا اعلان
world-anti-corruption-day

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کا سکولوں اور ذیلی اداروں میں ہفتہ اینٹی کرپشن منانے کا اعلان

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر 9 دسمبر 2024 سے سکولوں اور ذیلی تعلیمی اداروں میں ہفتہ اینٹی کرپشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کی جانب سے محکمہ کے آفیسرز، سٹاف اور طلبہ کے نام خصوصی پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور محکمے کے افسران میں کرپشن کے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرنا اور دیانت و شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ہفتہ اینٹی کرپشن کے دوران سکولوں اور اٹیچ فارمیشنز کے دفاتر میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اینٹی کرپشن آگاہی سیمینارز, تقاریر اور مضمون نویسی کے مقابلے, پوسٹر اور پینٹنگ مقابلے, طلبہ کی ریلیاں, اساتذہ اور والدین کے لیے آگاہی سیشنز منعقد کیئے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق، اس مہم کا مقصد نئی نسل کو کرپشن کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور انہیں ایمانداری، انصاف اور شفافیت کی اہمیت سمجھانا ہے۔ یہ سرگرمیاں نہ صرف طلبہ کے اندر سماجی ذمہ داری کا شعور پیدا کریں گی بلکہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی بنیاد بھی فراہم کریں گی۔محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور شرکت کریں اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کو کامیاب بنائیں۔

وفاقی حکومت کا 3.57 فیصد ہفتہ وار مہنگائی کے پیچھے فراڈ چھپا ہے،حکومت کے اعداد و شمار مارکیٹ نرخ کے مطابق بلکل بھی نہیں ہیں۔مشیرخزانہ

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے مہنگائی بارے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا 3.57 فیصد ہفتہ وار مہنگائی کے پیچھے فراڈ چھپا ہے،حکومت کے اعداد و شمار مارکیٹ نرخ کے مطابق بلکل بھی نہیں ہیں،مہنگائی میں کمی کے حوالے سے خود ہی ا پنے پروپیگنڈے کی نفی بھی کرتے ہوئے بتا دیتے ہیں کہ کن اجزاء نے مہنگائی کو مصنوعی طور پر نیچے لایا ہے۔اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ گندم کی قیمت 20کلوگرام 1,821اب اور 2,820 سال پہلے کیوں تھی،گندم کی قیمتوں میں کمی پنجاب حکومت کی جانب سے خریداری اور نقل و حرکت پر نافذ مارشل لاء کی وجہ سے ہوئی اور پوری زرعی معیشت کو تباہ کر دیا،بجلی یونٹ کی قیمت 6.55 اب اور 7.04 سال پہلے کیوں تھی،ملک میں بجلی کی اوسط یونٹ قیمت 70 روہے ہے،ٹیکس چھوڑ کر بجلی کی اوسط قیمت 35 روپے ہے لیکن حکومت 6.55/یونٹ دکھا رہی ہے اسی طرح پیٹرول نرخ میں 10 فیصد کمی عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے قیمتیں گر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا اس سے کیا لینا دینا کیا اس نے پٹرول یا ڈیزل پر ٹیکس کم کیا ہے،جن چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہ بھی بتا دیتے ہیں،دال چنا 385 روپے اب اور 232 سال پہلے، بیف گوشت 1020 اب 824 سال پہلے گھی 2.5 کلو 1406 اب 1,333 روپے سال پہلے تھی،آلو کلو 118 روپے اب اور 100 روپے سال پہلے آگ کی لکڑی 1,270 اب اور 1,131 روپے سال پہلے تھی،مونگ دال 386 اب اور 280 سال پہلے ایل پی جی فی سلنڈر 3437 روپے اب اور3,221 سال پہلے تھی،گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 1976 روپے اب 1711 روپے سال پہلے تھی،پاؤڈر دودھ قیمت میں 26 فیصد اضافہ، لہسن میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ افسوس ہے میڈیا بھی مہنگائی حقائق چھپا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو غریب عوام کے جذبات سے کھیلتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔