
لواری ٹنل؛ این ایچ اے کی طرف سے ٹول ٹیکس کی وصولی شروع
لواری ٹنل؛ این ایچ اے کی طرف سے ٹول ٹیکس کی وصولی شروع
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) لواری ٹنل میں گاڑیوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے 15 فروری سے لواری ٹنل میں گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کا عمل شروع کردیا ہے۔ ٹیکس کی وصولی دیر سائیڈ پر کی جارہی ہے ۔ چھوٹی گاڑیوں سے 60 روپے، مسافر ویگن سے 100 روپے، بسوں سے 200 روپے، ٹرکوں سے 250 اور بڑی ٹرکوں سے 500 روپےٹیکس وصول کی جائے گی۔