لوئر چترال پولیس کے افسران کا شہداء پولیس کے گھروں پر حاضری اور عید گفٹس تقسیم
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایات پر لوئر چترال پولیس کے افسران نے شہداء پولیس کے گھروں پر حاضری دی اور عید گفٹس تقسیم کئیں۔
نماز عید کے ادائیگی کے بعد لوئر چترال پولیس کے افسران نے شہدائے پولیس کے گھروں پر حاضری دی ان کے ورثاء کے ساتھ ملاقات کی انہیں عید الاضحی کی مبارکباد دی اور عید گفٹس تقسیم کئے۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے شہداء کے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ لوئر چترال پولیس ان کے ساتھ ہر خوشی وغم میں ساتھ رہی گی اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء خاندان ہمارے لیے مقدس امانت ہیں، جن کی دیکھ بھال کرنا ہماری اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔
اس سے قبل عیدالاضحٰی کی نماز جامع مسجد پولیس لائن لوئر چترال میں مذہبی جوش وجذبہ سے ادا کی گئی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ، ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن سمیت ضلع کے دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے نماز عید ایک ساتھ ادا کی۔نماز کے بعد شہدائے پولیس کی بلند درجات کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی سلامتی اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دُعائیں مانگی گئی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے مختلف تھانوں، چیک پوسٹوں، ناکہ بندیوں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے والے پولیس جوانوں کو عید الاضحی کے موقع پر امن وامان کے لئے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کے لیے اپنی عید قربان کرکے سکیورٹی ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کی بدولت عوام الناس اپنے آپ کو محفوظ پاکر عید کی خوشیاں مناتے ہیں جو کہ عین عبادت ہے ہماری عید کی خوشی اسی میں ہے کہ عوام الناس عید خیر و عافیت سے گزارے اور کسی قسم کا ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔