
قائداعظم یونیورسٹی کے طالب علم فضل یارخان کا اعزاز
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) ریشن سے تعلق رکھنے والے فضل یار خان ولد جلال یارخان نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ہائیڈروجیالوجی کے موضوع پراپنی ریسرچ کی کامیابی سے دفاع کرکے ایم فل ڈگری کا حقدارقرار پایا ہے . فضل یار نے ایم ایس سی کی ڈگری بھی قائداعظم یونیورسٹی سے حاصل کرچکا ہے . اوراب وہ بحثیت جیالوجسٹ نیلم جہلم ہائیڈروپاورپراجیکٹ آزاد کشمیر میں خدمات انجام دے رہے ہیں.