فیکلٹی ایسوسی ایشن جامعہ چترال کے انتخابات مکمل ، حافظ اللہ صدر منتخب
فیکلٹی ایسوسی ایشن جامعہ چترال کے انتخابات مکمل ، حافظ اللہ صدر منتخب
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) یونیورسٹی آف چترال کے فیکلٹی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ، نتائج کے مطابق باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرر حافظ اللہ کو ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کردیا گیا ، اس کے ساتھ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرر مسعود انور نائب صدر، اور لیکچرررضوانہ بلقیس خواتین کے نائب صدر منتخب ہوگئے ، ڈاکٹر کفایت اللہ کو جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رضوان اللہ کو فنانس سیکریٹری لیکچرر مظفر بیگ کو پریس سیکریٹری چنا گیا ،جبکہ ڈاکٹرمحمد سفید خان، ڈاکٹر محمد رومان اور عزرہ آمیر کو ایگزیکٹیو ممبر منتخب کیا گیا ،سابق صدر بشارت حسین نے نو منتخب صدر اور کابینہ سے حلف لیا،