
عید کیلئے 12 سے 15اگست تک عام تعطیل ہوگی، وزارت داخلہ کی طرف سےاعلامیہ جاری
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ )وفاقی حکومت نے عید کی چھٹیوں کااعلامیہ جاری کردیا ہے . وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق عید الاضحیٰکیلئے 12اگست سے 15اگست تک چھٹی کااعلان کیا گیا ہے . اورساتھ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ 17اگست بروزہفتہ ورکنگ ڈے ہوگا اسی دن تمام دفاتر کھلے رہیںگے .