
عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہے، بیرسٹر گوہر نئے سربراہ منتخب
عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہے، بیرسٹر گوہر نئے سربراہ منتخب
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج جاری کردیے گئے۔انٹرا پارٹی انتخابات کے چیف الیکشن کمشنر نیازی اللہ نیازی نے پشاور میں رانڑو گڑھی پولنگ سنٹر سے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔بیرسٹر گوہر خان پارٹی چئیرمین، عمر ایوب جنرل سیکرٹری، علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر، منیر احمد بلوچ بلوچستان کے صدر، حلیم عادل شیخ سندھ کے صدر، یاسمین راشد پنجاب کی صدر، علی اصغر صوبائی جنرل سیکرٹری، تیمور سلیم جھگڑا سینئیر نائب صدر، عاطف خان پشاور ریجن کے صدر منتخب ہوگئے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ کو غلامی کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا۔رواں سال اس دن کا موضوع ”تبدیلی، تعلیم کے ذریعے نسل پرستی کی غلامی کی میراث سے لڑنا“ منتخب کیا گیاہے۔اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد غلامی کی عصری شکلوں کو ختم کرنا ہے۔افراد کی اسمگلنگ، جنسی استحصال، چائلڈ لیبر کی بدترین شکلیں، جبری شادی اور مسلح تصادم میں استعمال کے لیے بچوں کی جبری بھرتی وغیرہ کے خلاف عالمی سطح پر کاوشوں میں تیزی لانا ہے۔غلامی کے خاتمے کا عالمی دن ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ غلامی کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔