Chitral Times

Jan 16, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال اور ایون دھرنا کے شرکاء کے درمیان مذاکرات کامیاب، کالاش فیسٹول چترمس کے اخری تقریب کے موقع پر روڈ بلاک کرنے کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک موخر کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال اور ایون دھرنا کے شرکاء کے درمیان مذاکرات کامیاب، کالاش فیسٹول چترمس کے اخری تقریب کے موقع پر روڈ بلاک کرنے کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک موخر کردیا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) انتظامیہ اور ایون دھرنا کے شرکا کے مابین مذاکرات کامیاب، کالاش فیسٹول چترمس کے اخری تقریب کے موقع پر روڈ بلاک کرنے کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک موخر کیا گیا، ہفتے کے دن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر چترال حیدر ملوکی نے ایون دھرنا کیمپ کا دورہ کیا ۔ اور دھرنا شرکاء سے مذاکرات کے نتیجے میں زیر تعمیر ایون کالاش ویلیز روڈ کو موڑدہ و تھوڑیاندہ ایریا میں ضروری مرمت کرکےعارضی طور پر کھولنے پر اتفاق کیا گیا ۔ تاکہ پرانے روڈ کو موڑدہ اور تھوڑیاندہ ایریا میں مرمت کرکے آمدورفت کے قابل بنایا جاسکے ۔ بعد آزان چیرمین ویلج کونسل ایون ون اور ٹو وجیہ الدین ،محمد رحمن اور انتظامیہ کے آفیسران و دھرناکے شرکاء نے زیر تعمیر ایون روڈ کی وزٹ کی ۔ اور روڈ کو گاڑیوں کے آمدورفت کے قابل بنانے سے متعلق کام کا جائزہ لیا گیا ۔

 

اس موقع پر اے ڈی سی جنرل اور اے سی نے کہا ۔ کہ سڑک پر کام کیلئے اسکیویٹر مہیا کیا گیا ہے۔ تاہم یہ مقامی ویلج چیرمینان کی ذمہ داری ہے ۔ کہ وہ اس سےکام لے کر آمدورفت عارضی طورپر بحال کریں ۔ مقامی چیرمینان نے کہا کہ زیر تعمیر سڑک پر جابجا ایریگیشن چینلز ہیں ۔ اس لئے گاڑی گزارنےکیلئے چینل کے اندر پائپ نصب کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاہم یہ کام انجام دیا جائےگا ۔ موقع پر چیرمینان نےموڑدہ اور تھوڑیاندہ کے مقامی لوگوں سے اپیل کی ۔ کہ وہ تعاون کریں ۔ تاکہ نئے روڈ کی ضروری مرمت کے بعد عارضی طور پر ٹریفک اس راستے سے گزار کر گاوں کے اندر کی سڑک کی تعمیر کو ممکن بنایا جاسکے۔ کیو نکہ ٹریفک کیلئے متبادل روٹ مہیا کئے بغیر پرانے روڈ کی تعمیرو مرمت ممکن نہیں ہے ۔

 

بعد آزان چیرمینان نے دھرنا کیمپ میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چونکہ انتظامیہ نے ہمارے مطالبات کو کسی حد تک منظور کیا ہے ۔ اس لئے 22دسمبر کالاش فیسٹول چترمس کے موقع پر روڈ بلاک کرنے کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک موخر کیا جاتا ہے ۔ واضح رہے ۔ کہ ایون میں گذشتہ روز ایک بڑے احتجاجی جلسےمیں یہ فیصلہ کیا گیا تھا ۔ کہ ایون کے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع نہ کرنے کی صورت میں 22 دسمبر کو کالاش فیسٹول کے آخری روز ایون کالاش ویلیز روڈ بلاک کیا جائے گا ۔ اور کسی بھی سرکاری و پرائیویٹ گاڑی کو ویلیز جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ تاہم انتظامیہ کی طرف سے مسائل جزوی طور پر حل کے بعد روڈ بلاک کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے ۔ اور سیاح و سرکاری اور مقامی افراد بلا روک ٹوک فیسٹول میں شرکت کر سکیں گے ۔

 

chitraltimes ayun protest and administration meeting 1

chitraltimes ayun protest and administration meeting 2 chitraltimes ayun protest and administration meeting 3 chitraltimes ayun protest and administration meeting 5

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
97054