صوبائی حکومت نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے ” چیف منسٹر ارتھ کوئیک ریلیف فنڈ ” قائم کردیا
صوبائی حکومت نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے ” چیف منسٹر ارتھ کوئیک ریلیف فنڈ ” قائم کردیا
پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے ایک اہم قدم کے طور” چیف منسٹر ارتھ کوئیک ریلیف فنڈ ” قائم کردیا ہے۔ ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرانے کے لئے بینک آف خیبر میں خصوصی اکاو¿نٹ کھول دیا گیا ہے۔ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے بینک آف خیبر کے اکاو¿نٹ نمبر 2008992129 میں عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دل کھول کر اس ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائیں تاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی ہرممکن حد تک مدد کی جاسکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔