The Voice of Chitral since 2004
Monday, 14 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

شندور آئس سپورٹس چیلنج مقابلوں کا کامیابی سے انعقاد ممکن بنایا، زاہد چن زیب

Chitral Times

شندور آئس سپورٹس چیلنج مقابلوں کا کامیابی سے انعقاد ممکن بنایا، زاہد چن زیب

شندور آئس سپورٹس چیلنج مقابلوں کا کامیابی سے انعقاد ممکن بنایا، زاہد چن زیب

شندور آئس سپورٹس چیلنج مقابلوں کا کامیابی سے انعقاد ممکن بنایا، زاہد چن زیب
شندور ٹاپ پر منجمد جھیل پر ہونے والے آئس ہاکی کے فائنل میچ میں گلگت بلتستان نے چترال کی ٹیم کو شکست دی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا، مشیر سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا
شندور آئس ونٹر سپورٹس مقابلے خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ونٹر سپورٹس فیڈریشن، چترال سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے باہمی اشتراک سے شندور ٹاپ پر منعقد کئے گئے۔

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا زاہد چن زیب نے کہاکہ سخت سردی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ شندور آئس سپورٹس ہاکی کافائنل میچ شندور ٹاپ پر ممکن بنایا اور ساتھ ہی گلگت بلتستان کی ٹیم کی شمولیت بھی یقینی بنائی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ دنیا کے بلند ترین گراؤنڈ پر تاریخ رقم کی گئی ہے اور اب ہر سال اس ایونٹ کا نہ صرف انعقاد کیا جائیگا بلکہ یہاں موسم سرما میں بھی سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینگے تاکہ سیاح موسم سرما میں بھی شندور ٹاپ کا دورہ کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شندور آئس ہاکی کے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی،ونٹر سپورٹس فیڈریشن، ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے گزشتہ روز شندور ٹاپ پر چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے مابین شندور آئس سپورٹس چیلنج مقابلوں میں آئس ہاکی کا فائنل میچ شندور کی منجمد جھیل پر کھیلا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اپرچترال حسیب خلیل، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس ٹورازم اتھارٹی عمر ارشد خان،نائب صدر ونٹر سپورٹس فیڈریشن شاہد ندیم،شاہد علی یفتالی، چترال سکاؤٹس اور گلگت بلتستان کے عہدیداران سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

فائنل میچ کے ہاف ٹائم میں دونوں ٹیموں کے مابین میچ 2-2 گول سے برابر رہاجبکہ میچ کا فیصلہ پیلنٹی سٹروکس پر ہوا۔ جس میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے 2 جبکہ چترال کی ٹیم 1 گول سکور کر سکی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ شندور آئس سپورٹس چیلنج مقابلوں میں آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈسکیٹنگ میں چترال لوئر اور چترال اپر سے 119 کھلاڑیوں نے حصہ لیاجن میں 46 خواتین کھلاڑی بھی شامل تھیں۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ شندور ٹاپ پر شندور کی منجمد جھیل پر آئس ہاکی کے تاریخی مقابلوں کا انعقاد ممکن بنایا۔ چترال سے اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت اور گلگت بلتستان کی ٹیم کی شندور ٹاپ پر آمدخوش آئند ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یہ اگلے سال بھی شندور ٹاپ پر ان مقابلوں کا انعقاد یقینی بنائیں۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی کاوشوں کی بدولت شندور ٹاپ اور چترال میں ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوا۔

chitraltimes shandur ice hockey upper chitral kpcta 6

chitraltimes shandur ice hockey upper chitral kpcta 5 chitraltimes shandur ice hockey upper chitral kpcta 4 chitraltimes shandur ice hockey upper chitral kpcta 3

chitraltimes shandur ice hockey upper chitral kpcta 2

chitraltimes shandur ice hockey upper chitral kpcta 1

shandur ice hokey chitral upper 1 chitraltimes shandur pass ice hockey final 9 chitraltimes shandur pass ice hockey final 8