Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شاہد جلال کو پرنسپل سینٹنل سکول چترال تعیناتی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ،آئی ٹی اے چترال

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن چترال کا اجلاس 27 جنوری بروز اتوارجنرل سیکرٹری آئی ٹی اے چترال عبد الغنی کی زیر صدارت گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی ٹی اے کے عہدیداران نے شر کت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امورزیر بحث آئے۔آئی ٹی اے کے عہدیداران نے تعلیمی میدان میں ایم پی اے وزیر زادہ کے خدمات کا خاص کر تذکرہ کیا حصوصاً گرم چشمہ میں ڈگری کالج کا قیام انکی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شرکاء نے امید کا اظہار کیا کہ ایم پی اے وزیرزادہ آئندہ بھی چترال میں تعلیمی میدان میں بہتر ی کے لئے اپنا کردار ادا کر تے رہیگے۔آئی ٹی اے چترال کے عہدیداروں نے شاہد جلال کو بطور پرنسپل گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ شاہد جلال اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برو ئے کار لا کر سنٹینل ماڈل سکول چترال کو ایک معیاری اور مثالی سکول بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔اخیر میں ایم پی اے وزیر زادہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک با صلاحیت استاد کو گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل سکول میں بطور پرنسپل تعیناتی میں اپنا کردار ادا کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18296