Chitral Times

May 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سکول وین کو حادثہ ، تمام بچے محفوظ رہے، تین کے سر پر چوٹ لگی ہے

شیئر کریں:

سکول وین کو حادثہ ، تمام بچے محفوظ رہے، تین کے سر پر چوٹ لگی ہے

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )  بدھ کی صبح فرنٹیر کور پبلک سکول کی وین کو شاڈوک کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس میں 15اسٹوڈنٹس سوار تھے۔ گاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں گرنے سے اسٹوڈنٹس کو مختلف نوعیت کی چوٹیں لگ گئی ہیں جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈآکٹر اسرار کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال سے 9 زخمیوں کو فارع کردئے گئے ہیں اور باقی تین بھی رات تک ڈسچارج کئے جارہے ہیں جبکہ تین زخمیوں کو پشاور منتقل کردیے گئے ہیں
دریں ڈی سی لویر چترال محمد علی خان فورا ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کو دی جانے والی میڈیکل ایڈ کی نگرانی کرتے رہے ۔ انہوں نے تین شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کرنے کے لئے آرمی حکام سے خصوصی درخواست کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی سارٹی کا اہتمام کردیا جس سے زخمیوں کے بچ جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ہسپتال میں داخل زخمی طالب علموں کے والدین نے ڈی سی کی کوششوں کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید علاج کے لئے پشاور منتقل کئے گئے بچوں میں دنین لشٹ کا آشیر ولد حسن علی اور کاری سے صادق الرحمن ولد خادم الانبیاء شامل ہیں جہاں سی ایم ایچ میں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ گاڑی میں زیادہ تر دنین اور کاری گاؤں سے تعلق رکھنے والے بچے سوار تھے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صلاح الدین کنڈی نے بھی ہسپتال کا دورہ کرکے زخمی بچوں کی عیادت کی۔ دریں اثنا چترال پولیس نے وین کے ڈرائیور شاکر اللہ ولد زیربلی خان ساکنہ کاری کے خلاف غفلت سے ڈرائیونگ کا مقدمہ درج کردیا ہے ۔

chitraltimes dc visit hospital and hally to refer three children of fpcs who injured in accident 2

chitraltimes dc visit hospital and hally to refer three children of fpcs who injured in accident 3

chitraltimes dc visit hospital and hally to refer three children of fpcs who injured in accident

chitraltimes fcps van accident near shadok danin chitral 4 chitraltimes fcps van accident near shadok danin chitral 2

chitraltimes dc visit hospital and hally to refer three children of fpcs who injured in accident visit chitraltimes fcps van accident near shadok danin chitral 3

 

chitraltimes fcps van accident near shadok danin chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77423