The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 8 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سوشل ویلفئیراسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ چترال کے چار افسران کی اگلے گریڈوں پر ترقی

Chitral Times

سوشل ویلفئیراسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ چترال کے چار افسران کی اگلے گریڈوں پر ترقی

سوشل ویلفئیراسپیشل ایجوکیشن  ڈیپارٹمنٹ چترال کے چار افسران کی اگلے گریڈوں پر ترقی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سوشل ویلفئیر اسپیشل ایجوکیشن ویمن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ چترال لوئر اور اپر کے متعدد افسران کو اگلے گریڈوں میں ترقی دیدی گئی ہے۔ ان میں چترال کے نصرت جبین ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر کو بی پی ایس 17 سے 18، رحمت نواز خان سروری منیجر اسپیشل ایجوکیشن چترال لوئر کو 17 سے 18 ، ضیااللہ ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ چترال اپر کو 17 سے 18 گریڈ پر ترقی دیدی گئی ہے ۔ اسی طرح مولانا تاج الملوک ٹیچر اسپیشل ایجوکیشن چترال لوئر کو بی پی ایس 16 سے 17میں ترقی دیدی گئی ہے۔

دریںا ثنا محکمہ کے اسٹاف نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی ہے۔