Chitral Times

Feb 14, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سوشل میڈیا میں وائرل پوسٹ پر انتظامیہ کی کاروائی،  شمس الاسلام ایڈوکیٹ گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

شیئر کریں:

سوشل میڈیا میں وائرل پوسٹ پر انتظامیہ کی کاروائی،  شمس الاسلام ایڈوکیٹ گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئیر چترال پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے چترال کے معروف وکیل شمس اسلام کو 3MPO کے تحت گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا میں شمس الاسلام ایڈوکیٹ کے پرسنل وال میں ایک پوسٹ پر ایکشن لیا گیا ہے جس میں انھوں نے مبینہ طور پر صحابہ کرام کے خلاف گستاخانہ پوسٹ کیا تھا۔ دریں اثنا ڈی پی او لوئرچترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں چترال کے تمام غیور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کوئی ایسا مواد سوشل میڈیا میں شئیر نہ کریں جس سے دوسرے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہو یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

 

دریں اثنا جمیعت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں شمس الاسلام کو بروقت گرفتار کرکے 3MPO کے تحت جیل بھیجنے پر لویئر چترال پولیس اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ انہوں نے بروقت کارروائی کرکے دوسری مرتبہ چترال کی پرامن فضا کو بدامنی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کیا اس پر پوری چترالی قوم چترال پولیس کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتی ہے چترال کے پرامن فضا کو جو بھی خراب کرنے کی کوشش کرے اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جاۓ اسکے علاؤہ انھوں نے چترال پولیس سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ پوسٹ اور کمنٹس کرنے والوں کو بھی قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دی جاۓ ۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
98604