سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ شمالی کے نائب امیر مقرر
سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ شمالی کے نائب امیر مقرر
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ شمالی عنایت اللہ خان نے مشاورت کے بعد زمہ داران کا تقرر کیا۔ بونیر سے تعلق رکھنے والے محمد حلیم باچا کو جنرل سیکرٹری جبکہ سابق ضلعی ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کو نائب امیر مقرر کیا گیا۔
یاد رہے کہ جماعت کے کام میں وسعت کے پیش نظر مرکزی مجلس شوریٰ نے جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کو 4 تنظیمی صوبوں میں تقسیم کیا ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع پر مشتمل خیبرپختونخواہ شمالی کے لئے سابق سینئر وزیرعنایت اللہ خان کو امیر مقرر کیا گیا تھا۔ آج چکدرہ میں منعقد تقریب حلف برداری کے موقع پر نئے زمہ داران کا تقرر کیا گیا۔ نائب امراء میں سابق ایم این اے بختیار معانی، مولانا جمال الدین، ارشد زمان اور حنیف اللہ ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں۔