
ریشن ڈیزل جنریٹر سے سب تحصیل موڑکھو کو بجلی فراہم کی جائے
موڑکھو( جمشیداحمد)نوجوان سیاسی شخصیت ممبر تحصیل کونسل مستوج حلقہ تریچ علاوالدیں عرفی نے چترال ٹائمز سے گفتگو کر تے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ریشن ڈیزل جنریٹر سے سب تحصیل موڑکھو کو بجلی فراہم کی جائے انہوں نے کہاکہ 2015 کی تباہ کن سیلاب سے ریشن پاورمکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جس سے اس علاقے کے عوام بجلی جیسے نعمت سے کئی سالوں تک محروم رہے اب ریشن پاور ہاوس کے جگہ فلحال عارضی طورپر ڈیزل جنریٹر سے آس پاس کے صارفین کوبجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی ہے اور لوئر چترال کے استن گول تک عوام بجلی جیسے نعمت سے کچھ حد تک مستفید ہو چکے ہیں اورسب تحصیل موڑکھو کو بجلی کی اشد ضرورت ہے انہوں نے محکمہ پیڈو اورحکام بالا سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ بلا تاخیر موڑکھو کے عوام اور صارفین شیڈو کو مذکورہ ریشن جنریٹر سے بجلی فراہم کی جائے تاکہ عوام بجلی جیسے نعمت سے استفادہ کر سکیں۔