Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 دنیا کی بلند ترین پولوگراونڈ شندور میں  پولو فیسٹیول کا آغاز7 جولائی سے ہوگا

Posted on
شیئر کریں:

 دنیا کی بلند ترین پولوگراونڈ شندور میں  پولو فیسٹیول کا آغاز7 جولائی سے ہوگا

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، پا ک فوج، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر وچترال اپراور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے پولو فیسٹیول کی تیاریاں کا آغازکردیاگیا

فیسٹیول میں چترال اور گلگت بلتستان کی پولوٹیمیں مد مقابل ہونگی، ملکی و غیرملکی سیاحوں کو شندورپولو فیسٹیول میں شرکت کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں، ڈائریکٹرجنرل ٹورازم اتھارٹی محمدبختیارخان

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام چترال اپر کی خوبصورت وادی شندور میں منعقد ہونے والا شندور پولو فیسٹیول 7 جولائی سے 9جولائی تک منعقد ہوگا جس میں چترال لوئر و چترال اپر کی ٹیمیں گلگت بلتستان کی ٹیموں سے مدمقابل ہونگی۔ فیسٹیول میں شرکت کیلئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان کا شندور پولو فیسٹیول کی تیاریوں سے متعلق اجلاس کا آغازکرتے ہوئے مزید کہنا تھاکہ تین روزہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 9 جولائی کو منعقد ہوگی جبکہ فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کیلئے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی روایتی موسیقی پر مشتمل محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی،پاک فوج، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر وچترال اپراور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے پولو فیسٹیول کی تیاریوں کاآغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی محمد بختیارخان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے بہترین انعقاد کیساتھ ساتھ اس کی رونمائی بھی بھرپور طریقے سے کی جارہی ہے۔خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے چترال اپر میں سرلاسپور کے مقام پر سیاحوں کیلئے کیمپنگ پاڈز بھی نصب کردیئے گئے ہیں جو فیسٹیول سے قبل سیاحوں کیلئے کھول دیئے جائینگے۔ شندور پولو فیسٹیول امسال 7جولائی سے 9جولائی جو کہ فیسٹیول کی اپنی مقررہ تاریخوں پر بھی منعقدکیا جا رہاہے۔گزشتہ سال فیسٹیول میں چترال کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔ شندور پولو فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں کی کثیر تعداد ہر سال شرکت کرتی ہے۔چترال سٹی میں بھی شندور پولو فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شندور پولو فیسٹیول کیلئے کھلاڑی کی سلیکشن بھی کی جائے گی۔

shandur polo festival 2022 chitral a team

chitraltimes chitral polo tournament 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
75542