دسمبر تک خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کے پنشن بقایاجات کلئیر کردیں گے۔ خیبرپختونخوا یونیورسٹیوں کو مالی طور پر پائیدار بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں مشیر خزانہ
دسمبر تک خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کے پنشن بقایاجات کلئیر کردیں گے۔ خیبرپختونخوا یونیورسٹیوں کو مالی طور پر پائیدار بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
خیبرپختونخوا نے تمام صوبوں سے زیادہ کلائمیٹ اور انوائرمنٹ پر کام کیا ہے اور تحریک انصاف بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی مثالیں پوری دنیا میں دی جاتی ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے جمعہ کے روز شہید بے نظیربھٹو ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور دوستی لٹریچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ دسمبر تک خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کے پنشن بقایاجات کلئیر کر دیں گے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت یونیورسٹیوں کی فنڈنگ ختم کرنے پر کام کر رہی ہے جبکہ ہم خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیوں کو مالی طور پر پائیدار بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا یونیورسٹیوں کی مالی گریڈنگ کریں گے تاکہ انکی کارکردگی بہتر ہو سکے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت کی مشاورت سے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس فری مارک اپ لون اسکیم شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو ڈگری اور تعلیم حاصل کرنے کے بعد معاشرے کو پے بیک کرنا چاہیئے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے تقریب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوستی فیسٹیول کا عنوان کلائمٹ اور انوائرمنٹ کے بارے میں ہونا بہترین اقدام ہے پوری دنیا کلائمیٹ اور انوائرمنٹ کیلئے ریگولیشن قوانین بنانے کا سوچ رہی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے تمام صوبوں سے زیادہ کلائمیٹ اور انوائرمنٹ پر کام کیا ہے اور تحریک انصاف بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی مثالیں پوری دنیا میں دی جاتی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ رواں سال دنیا کے 16 ممالک بلین ٹری منصوبے شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں اور بلین ٹری سونامی منصوبے سے 20 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اگلے ہفتے کلین انرجی روڈز شو منعقد کرے گی اور یہ خصوصی روڈز شو کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں منعقد کیے جائیں گے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ پر مزید کام ہونا چاہیے اس خصوصی لٹرری فیسٹول میں صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر سید قاسم علی شاہ، وائس چانسلر ڈاکٹر صفیہ احمد، پروفیسرز، لیکچرز اور طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔