The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 23 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دروش میں ایک شخص کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا

Chitral Times

دروش میں ایک شخص کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا

دروش(چترال ٹائمز رپورٹ) دامیک جنجریت کے مقام پر ایک شخص نے اراضی کے تنازعے پر مخالف کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دروش کے نواحی گاؤں دامیک جنجریت میں ملزم اشرف حسین ولد محمد حسین نے مسرور عالم ولد سردار سکنہ شیشی دروش پر مبینہ طور پر چاقو سے وار کرکے شدید زخمی کردیا ۔ زخمی کو دروش ہسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ راستے میں دم توڑ دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ دروش کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بلبل حسن فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بر آمد لیا۔ وجہ قتل اراضی کا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں مقامی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔