Chitral Times

Jan 13, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت گریڈ 17 کے ایبلٹی ٹیسٹ کے دوران ناجائز ذرائع کے استعمال پر 18 امیدواروں کو ہر قسم کی بھرتیوں کے لئے ایک سال سے 03 برس تک کے لئے نا اہل قرار دے دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت گریڈ 17 کے ایبلٹی ٹیسٹ کے دوران ناجائز ذرائع کے استعمال پر 18 امیدواروں کو ہر قسم کی بھرتیوں کے لئے ایک سال سے 03 برس تک کے لئے نا اہل قرار دے دیا گیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت گریڈ 17 کے ایبلٹی ٹیسٹ کے دوران ناجائز ذرائع کے استعمال پر 18 امیدواروں کو ہر قسم کی بھرتیوں کے لئے ایک سال سے 03 برس تک کے لئے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی میں اسسٹنٹ انجینئر/ BPS-17)-SDO (اور C&W میں متعلقہ آسامیوں پربھرتی کے لئے 2023۔06۔ 24کو منعقدہ ایبلٹی ٹیسٹ کے حوالے سے پرائم منسٹرسیٹیزن پورٹل پر تحریری شکایات سامنے آئیں، اس موقع پر کارروائی کے دوران جسمانی تلاشی کے بعد اٹھارہ امیدوار نقل،ماسٹر کارڈ اور الیکٹرانک ڈیوائسزکے استعمال میں ملوث پائے گئے۔ اس معاملے کی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی گئی اور تمام امیدواروں کو صفائی اور ذاتی سماعت کا موقع فراہم کیا گیا۔ لیکن ان پر الزامات ثابت ہو گئے اور وہ قصور وار ٹھرائے گئے۔ ان اٹھارہ امیدواروں کو خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت ہر قسم کی بھرتی کے لیے ایک سال سے 03 سال تک کے لئے نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی بھر تی پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے، مذکورہ قابلیت کا امتحان منسوخ قرار دیا گیا ہے جبکہ اور مذکورہ امیدواروں کے علاوہ دیگر امیدواروں کا تحریری امتحان دوبارہ 23دسمبر،2023 کو لیا جائے گا جبکہ نااہل ہونے والے امیدواروں کو اس میں شامل نہیں کیا جا ئے گا۔اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پبلک نوٹس میں کیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81732