Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا حکومت نے پچھلے بجٹ میں پراپرٹی منتقلی ٹیکس 6 سے 3 فیصد کم کئے تھے جبکہ خیبرپختونخوا کاموقف ٹھیک ثابت ہوا وفاقی حکومت پراپرٹی ٹیکس کی شرح کو کم کرنے جارہی ہے-مشیر خزانہ

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا حکومت نے پچھلے بجٹ میں پراپرٹی منتقلی ٹیکس 6 سے 3 فیصد کم کئے تھے جبکہ خیبرپختونخوا کاموقف ٹھیک ثابت ہوا وفاقی حکومت پراپرٹی ٹیکس کی شرح کو کم کرنے جارہی ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
مہنگائی اعداد و شمار میں حکومت تصویر کا دوسرا رخ چھپا رہی ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پچھلے بجٹ میں پراپرٹی منتقلی ٹیکس 6 سے 3 فیصد کم کئے تھیاور خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کو بھی ٹیکس شرح کم کرنے کی درخواست کی تھی مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ غریب لوگوں کے مکانات منتقلی میں زیادہ ٹیکس بہت بڑی رکاوٹ ہے جں کہ خیبرپختونخوا کاموقف ٹھیک ثابت ہوا وفاقی حکومت پراپرٹی ٹیکس کی شرح کو کم کرنے جارہی ہے۔ مزمل اسلم نے ایک اور بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 30 جنوری کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت دیا گیا تھا مگر چار گھنٹے انتظار کروا کر بغیر وجہ کے واپس کر دیا گیا مزمل اسلم نے کہا کہ آج 3 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملاقات یقینی بنانے کیلئے ریٹ پٹیشن دائر کی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے مہنگائی بارے بیان میں کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کے حوالے سے تصویر کا دوسرا رخ چھپا رہی ہے آج مہنگاء کے اعداد و شمار میں بتایا جائے گا کہ مہنگائی کی شرح 2.4 فیصد رہ گء ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ جو نا جانے دس یا پندرہ سال کی کم ترین شرح مہنگائی ہے اور مہنگائی کے اعداد و شمار میں کور انفلیشن core inflation کا ڈیٹا بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دیہاتی مہنگائی 10.4 فیصد اور شہری مہنگائی 7.8 فیصد ریکارڈ کی گء ہے مزمل اسلم نے کہا کہ دراصل یہ وہ مہنگائی ہے جس سے قوت خرید کی کمر ٹوٹتی ہے آج مہنگائی کے حوالے سے خبروں میں مستقل مہنگائی کا زکر نہیں کیا جائے گا سوشل میڈیا کا دور ہے کچھ بھی نہیں چھپ سکتا ہے۔

 

 

 

8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم سمیت تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم سمیت تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کو تحفظ دینے کی کوشش ہے۔8 فروری کو فارم 47 کا استعمال کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا، جعلی حکومت جعلی اور نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے، انہوں نے صحافی برادری سمیت ہر شعبے اور مکتبہ  فکر کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ جعلی حکومت کالے قوانین کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے، 8 فروری ملک کو مینڈیٹ چوروں کے چنگل سے آزاد کرانے کے عہد کا دن ہے،

 

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ 8 فروری 2024 کو تاریخی دھاندلی کرکے جمہوریت کے پیٹ میں چھرا گھونپا گیا۔ رات گئے تک ملک کی سب سے مقبول جماعت کلین سویپ کررہی تھی جبکہ صبح نتائج مکمل تبدیل کرکے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ فارم 47 کا استعمال کرکے جعلی حکومت بنائی گئی جس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام کوپر وان چڑھا۔ ایسی ڈھٹائی سیدھاندلی کی گئی کہ جعلی حکمران کسی سے آنکھ نہیں ملاسکتے تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرکے جو جعلی حکومت بنائی گئی ہے اس سے ملک نہیں سنھبل رہا۔ ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں۔ جعلی حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں صرف اپنی کرسی بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ جعلی حکومت کو سہارا دینے کے لئے ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ پیکا ایکٹ سمیت 26 ویں ترامیم کا مقصد جعلی حکومت کو تحفظ دینے کے سوا کچھ نہیں۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
98746