Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا نے تاریخ کا سب سے زیادہ سرپلس بجٹ دیا مالیاتی سال کے پہلے چھ ماہ میں 169 ارب روپے کا کا سرپلس بجٹ دیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا نے تاریخ کا سب سے زیادہ سرپلس بجٹ دیا مالیاتی سال کے پہلے چھ ماہ میں 169 ارب روپے کا کا سرپلس بجٹ دیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا حکومت کی ایک سال کارکردگی بارے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا صوبے کے وزیر اعلیٰ عہدے کیلئے جب علی امین گنڈاپور کا نام بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نامزد کیا تو میڈیا میں ناقابل قبول کے بیان جاری کیے گئے آج ایک سال کامیاب حکومتی کارکردگی کے بعد سب پر عیاں ہوگیا کہ مخالفین کو کس بات کا ڈر تھا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو اس بات کا ڈر تھا کہ کہیں وہ خیبرپختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن نہ کردیں آج ایک سال مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کی کارکردگی نے وفاق اور باقی صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی کارکردگی دیکھانے کیلئے اخبارات اور میڈیا کو 60 صفحات کے اشتہارات دئیے جس میں انکی اپنی 132 تصاویر چھپوائے گئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی ایک سال کی کارکردگی کی کتاب چھاپی ہے اور یہ تمام حکومتوں کیلئے ایک نمونہ ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کتاب کا عنوان ” 25 سیکٹرز اور 25، 25 کارنامے ہیں جس کا مطلب ہے کہ 25 محکمے ہیں جس میں ہر ایک محکمے کے 25,25 کارنامے بیان کیے گئے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر محکمے کے صرف 25 کارنامے ہیں اگر فنانس کی بات کروں وہ تو 100 کارنامے بھی بیان کر سکتا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا بہت شکر گزار ہوں کہ میرے جیسے ناچیز پر اتنے بڑے اعتماد کا اظہار کیا اور خیبرپختونخوا کا مشیر خزانہ بنایا جس کا نہ کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ ہے اور نہ ووٹ بینک اور یہی کام صرف پاکستان تحریک انصاف ہی کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے 2021 میں وفاقی حکومت کے وزارت خزانہ کا ترجمان بنایا پھر حکومت کے خاتمے کے بعد پارٹی کا مالیاتی آمور کا ترجمان بنایا۔

 

مشیر خزانہ نے ویڈیو پیغام میں محکمہ فنانس خیبرپختونخوا کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ خیبرپختونخوا نے تاریخ کا سب سے زیادہ سرپلس بجٹ دیا مالیاتی سال کے پہلے چھ ماہ میں 169 ارب روپے کا کا سرپلس بجٹ دیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے لئے 100ارب روپے سرپلس بجٹ کا ہدف مقرر کیا تھا جس کو ہم نے پہلے 6 ماہ میں 169 پر پہنچایا جبکہ آئی ایم ایف کی طرف سے دیا گیا 178ارب روپے کا سرپلس آسانی سے حاصل کرلیں گے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا وفاق نے پہلے آٹھ ماہ میں اپنے ہدف سے کم 606 ارب روپے کا کم محصولات جمع کیے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ٹیکس شرح تقریباً 50 فیصد ہے نان ٹیکس 55 فیصد جبکہ ٹیکس کی شرح 46 فیصد ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی 70 ارب روپے کی بقایاجات اتاری ہیں جبکہ پنشن فنڈز سے 40 ارب روپے کے پیسے خرچ کیے گئے ان کو بھی اتار دیئے گئے۔

 

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ تاریخ کا پہلا ڈیبیٹ منیجمنٹ فنڈ بنایا جس کیلئے 30 ارب روپے الگ کر دئیے ہیں اور مزید 40 ارب روپے بہت جلد منتقل کریں گے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم نے معدنیات کی رائلٹی میں 200فیصد اضافے کیا جبکہ راہداری ٹیکس بھی لگایا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے پہلے 6 ماہ میں 50 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کیے ہیں اور پہلی دفعہ ایسا ہوگا کہ جو ڈیویلپمنٹ فنڈز بجٹ میں شامل کیے ہیں اس سے 25 فیصد زیادہ ریلیز کریں گے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے صوبے کے عوام کیلئے 15 ارب روپے کے احساس پروگرام شروع کیے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ پنشن ریفارمز پر کام کر رہا ہے جبکہ نگران حکومت میں صوبے میں زیادہ پیسوں سے کام دوائی خریدیں تھی جبکہ اس دفعہ کم پیسوں سے زیادہ دوائی خریدیں ہیں اور مفت کتابوں کی فراہمی کیلئے 10 ارب روپے جاری کیے ہیں۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں جو پچھلے دس سالوں میں ٹیکس اصلاحات ہوئے ہیں ہم نے ان سے زیادہ صرف ایک سال میں کئے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
99731