
خیبرپختونخوا ریوینیو اتھارٹی نے چار ماہ کیلئے قبائلی و نیم قبائلی اضلاع کو سیل ٹیکس سے مُستثنی قرار دیدیا
خیبرپختونخوا ریوینیو اتھارٹی نے چار ماہ کیلئے قبائلی و نیم قبائلی اضلاع کو سیل ٹیکس سے مُستثنی قرار دیدیا
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 کے تحت سابقہ وفاقی و صوبائی قبائلی اضلاع کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کا اعلامیہ جاری کردیا، ان اضلاع میں خدمات کی فراہمی پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا،سیلز ٹیکس کی چھوٹ صرف ان علاقوں کے رہائش پذیر افراد کی خدمات کی فراہمی پر لاگو ہوگی،سیلز ٹیکس کی یہ چھوٹ ٹیلی کمیونیکیشن، اس سے ملحقہ دیگر خدمات اور پی ایس ڈی پی، اے ڈی پی کے پروجیکٹس پر لاگو نہیں ہوگا،خیبرپختونخوا ریوینیو اتھارٹی نے چار ماہ کیلئے قبائلی و نیم قبائلی اضلاع کو سیل ٹیکس سے مُستثنی قرار دیدیا۔ ریونیو اتھارٹی نے خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 کے تحت سابقہ وفاقی و صوبائی قبائلی اضلاع کو سیلز ٹیکس سے استثنی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ استثنی کا فیصلہ اتھارٹی کے پالیسی بورڈ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اجازت سے کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ان اضلاع میں خدمات کی فراہمی پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سیلز ٹیکس کی چھوٹ صرف ان علاقوں کے رہائش پزیر افراد کی خدمات کی فراہمی پر لاگو ہوگی۔ جاری نوٹیفیکیشن کی رو سے سیلز ٹیکس کی چھوٹ ان کاروباروں کیلئے ہوگی جو ان اضلاع کے اندر واقع ہوں۔سیلز ٹیکس کی یہ چھوٹ ٹیلی کمیونیکیشن، اس سے ملحقہ دیگر خدمات اور پی ایس ڈی پی، اے ڈی پی کے پروجیکٹس پر لاگوں نہیں ہوگا۔ سیلز ٹیکس کی یہ چھوٹ یکم جولائی 2023 سے ان اضلاع کے کاروباروں اور معاہدوں پر لاگو ہوگی۔ یہ چھوٹ 31 اکتوبر 2023 تک نافذالعمل ہوگا۔