خیبرپختونخوا: اپوزیشن کے ڈپٹی سپیکر کو 2 اضافی ووٹ پڑ گئے، سنی تحریک کونسل میں کھلبلی
خیبرپختونخوا: اپوزیشن کے ڈپٹی سپیکر کو 2 اضافی ووٹ پڑ گئے، سنی تحریک کونسل میں کھلبلی
پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر پختونخوا میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر انتخابات کے دوران ڈپٹی سپیکر ووٹنگ میں دواضافی ووٹ اپوزیشن کو پڑ گئے۔ذرائع کے مطابق 2 اضافی ووٹ سنی تحریک کونسل کی جانب سے اپوزیشن کو پڑے ہیں، سنی تحریک کونسل میں کھلبلی مچ گئی۔نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے، پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی انکوائری کرنے کے بعد نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو رپورٹ کرے گی۔
سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں پرعائد پابندی ہٹا دی گئی
اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران حکومت نے جاتے جاتے افسران کیبیرون ملک دوروں پرعائد پابندی ہٹا دی۔تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے جاتے جاتے افسران کے بیرون ملک دوروں پرعائد پابندی ہٹا دی، کابینہ ڈویڑن نے پابندی ہٹانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے تناظر میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 29 جنوری کو وفاقی وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی، وفاقی ادرواں کے افسران کیبیرون ملک سرکاری اور نجی دوروں پر پابندی عائد کی تھی۔