Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومتی پالیسیوں کے خلاف سرکاری ملازمین کا چترال ٹاون میں احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام منگل کے روز چترال میں ضلع بھر کے سرکاری ملازمین کا حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہر ے میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے احکامات حکومت مان سکتی ہے لیکن سرکاری ملازمین کی نہیں۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کو جائز مراعات فراہم کرنے کے لئے 24 ستمبرکی ڈیڈلائن دیتے ہوئے حکومت کوخبردارکیاکہ مطالبہ تسلیم نہ ہونے پرصوبہ بھر میں مکمل ہڑتال ہوگااورجلسہ جلوس منعقد کرنے کے بعد 6 اکتوبر کو اسلام آباد پارلیمنٹ ھاوس کے سامنے دما دم مست قلندر ہوگا۔


اس موقع پر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی طرف سے ضلعی صدرامیرالملک،جنرل سیکرٹری ضیاء الرحمان،سینئراساتذہ کے منیراحمد،مولاناقاری یوسف،واپڈایسوسی ایشن کے جہانگرحسین قبول،پیرامیڈیکل کے جمال الدین،کلاس فوریونین کے قاسم کے علاوہ افتاب عالم،نثاراحمد،شکیل اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کے ساتھ ظلم بند کیا جائے، سرکاری ملازمین کا پینشن کا خاتمہ نہ کیا جائے، سرکاری نوکر پیشہ پر آئی ایم ایف کی شرائط برداشت نہیں کریں گے۔آخرمیں قراراردپیش کیاگیاجس میں تنخواہوں میں موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے 100 فی صد فیصد اضافہ کرنے، تمام ملازمین کو یکساں ٹائم سکیل اور مراعات دینے،ملک بھر میں ملازمین اور محنت کشوں کے حوالے سے IMF کا اثر ورسوخ ختم کرنے کامطالبہ کیاگیا

all govt employes coordination chitral protest1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39941