حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع چترال کی نئ ناظمہ کا تقرر اور تنظیم نو
حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع چترال کی نئ ناظمہ کا تقرر اور تنظیم نو
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع چترال کی نئی ناظمہ طاہرہ عبدالرحیم نے نائبئن نرگس زیبی، ثوبیہ شاہد, لبنیٰ شہزادی اور ام مریم کے ساتھ حلف لیا۔اس موقع پر سابقہ ناظمہ ضلع نے ضلع کا ریکارڈ نیک تمناؤں اور استقامت کی دعا کے ساتھ نئی ناظمہ طاہرہ عبدالرحیم کو سپرد کیا۔ضلعی نظم کی تنظیم نو اور تقسیم کار کرتے ہوئے ناظمات کا تقرر ہوا۔اس کے ساتھ ساتھ ادارہ جات اور شعبہ جات کی نگرانات کا بھی تقرر کیاگیا۔ ضلع میں کام کی نوعیت، ترتیب اور تقسیم کار پر بحث کی گئی۔ ناظمہ ضلع نے ُعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعوت، تربیت اور تنظیم کو ساتھ لیکر چلنا اور ارکان و کارکنان کی فعالیت پر فوکس کرنا ہے۔ تاکہ تحریک رکنے نہ پائے اور جمود کا شکار نہ ہو۔ پروگرام کا اختتام ذمہ داران کیلئے استقامت، ہمت اور صلاحیتو ں میں اضافہ کی دعا کی ساتھ ہوا۔