Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری

Posted on
شیئر کریں:

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی، پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز میں 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 8 وکلا کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز فرح جمشید اور انعام اللہ خان کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ محمد طارق آفریدی، عبدالفیاض، سبط اللہ خان، صلاح الدین، صادق علی، مدثر امیر، محمد اورنگزیب اور قاضی جواد احسان اللہ کے ناموں کی منظوری دی گئی۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایجنڈے کے مطابق 9 ججز کی تعیناتی ہونا تھی، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 10 ججز کے تقرر کی درخواست کی، جوڈیشل کمیشن کے 3 ارکان نے اضافی تعیناتی کی مخالفت کی، جوڈیشل کمیشن نے 8 وکلا سمیت 10 ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کے لیے 40 نام زیر غور تھے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
98678