Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جوٹی لشٹ کے قریب چترال پشاور روڈ پر سرکاری گاڑی کو حادثہ ، ایک شخص جان بحق جبکہ دو زخمی

Posted on
شیئر کریں:

جوٹی لشٹ کے قریب چترال پشاور روڈ پر سرکاری گاڑی کو حادثہ ، ایک شخص جان بحق جبکہ دو زخمی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر کے نواحی گاؤں جوٹی لشٹ کے قریب نوغور گی کے مقام پر نماز جمعہ کے بعد لویر چترال کی سرکاری گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے لیویز کا حوالدار محمد نسیم ساکن کالاش ویلی جان بحق ہوگئے جبکہ صوبیدار میجر ٹکا خان اور ایک سپاہی زخمی ہوگئے۔ گاڑی کو حادثہ سڑک پر الٹ جانے سے پیش آیا جس کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچائے گئے۔ شہید حوالدار کا نمازجنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز لویر چترال میں پڑہائی گئی جس میں ڈی سی محسن اقبال اور ڈی پی او لویر چترال افتخار شاہ نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ڈی سی محسن اقبال ان کی لاش کو ان کے آبائی رومبور روانہ ہوگئے جہاں اسے پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
94984