Chitral Times

صدر مملکت نے فنانس بل 2024-25 کی منظوری دے دی

Posted on

صدر مملکت نے فنانس بل 2024-25 کی منظوری دے دی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 2024-25 کی منظوری دے دی ہے۔صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آرٹیکل 75 کے تحت فنانس بل کی منظوری دی۔ فنانس بل یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔قومی اسمبلی نے جمعہ 21 جون کو فنانس بل میں شق وار منظوری کے بعد 18877 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا تھا جبکہ اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں تھیں۔ شق وار منظوری کے عمل کے دوران پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کی ترامیم واپس لیں۔پیٹرولیم لیوی میں کمی کی اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کی گئی تھی جس میں 170 ارکان اسمبلی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 84 ارکان نے لیوی میں کمی کی حمایت کی۔ تاہم وزیر خزانہ نے خود ہی پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔ اپوزیشن نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا تیار کردہ اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مخالفت کی۔

نان فائلر کی اختراع سمجھ نہیں آتی، اسے ختم کریں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نان فائلر کی اختراع سمجھ نہیں آتی، اسے ختم کریں گے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر نو ارب ڈالر ہیں، مہنگائی 38فیصد سے کم ہوکر بارہ فیصد پر آگئی ہے، عالمی کمپنیوں کے ڈویڈنڈ کی واپسی مکمل ہوچکی ہے، یہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے داسو کے لئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دی ہے، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے پی ٹی سی ایل کیلئے 400 ملین ڈالر کی منظوری دیدی، یہ رقم اگلے مالی سال آجائے گی، ایف بی آر 9.3 ٹریلین روپے کی ٹیکس وصولیاں کرلیں، ٹیکس وصولیوں میں گروتھ تیس فیصد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب میکرو استحکام کے فوائد ہیں، اور میکرو استحکام کو کیسے آگے لے کر جانا ہے یہی چیلنج ہے، میکرو استحکام لڑکھڑا گیا تو پھر باقی چیزیں کرنا مشکل ہوگا، ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی جارہی ہے جتنی ڈیجیٹائزیشن ہوگی اتنی بہتری آئے گی، تالی دونوں ہاتھوں سے بنتی ہے اگر سرکار کی طرف سے کوئی کرپشن کرتا ہے تو دوسری طرف سے بھی تو کوئی کرتا ہے، اس رجحان کو روکنا ہے جس کیلئے ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں اگر لیکیج نہ ہورہی ہو تو کرنے کو بہت کچھ مل جائیگا، ایف بی آر کے لیکیجز، کرپشن، چوری کو بند کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان کے تیس جون2024 تک کے تمام ریفنڈز اگلے دو سے تین دن میں جاری کردیے جائیں گے جن کی رقم پچاس ارب روپے سے زائد بنتی ہے، اسی طرح ٹیکس دہندگان کے ڈی ایل ٹی کے ریفنڈز بھی جلد ادا کردیے جائیں گے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ 2022میں جب مفتاح اسماعیل کے دور میں ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنے کی کوشش کی گئی تھی، اسی وقت لگا دینا چاہیے تھا، اگر ٹیکس لگا ہوتا تو آج اس مد میں اچھی خاصی رقم جمع ہوجاتی، اب تک 42ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن پر یکم جولائی سے ٹیکس لاگو ہوگا، پارلیمنٹ میں بھی کہا کہ نان فائلر کی اختراع مجھے سمجھ نہیں آتی اس اختراع کو ملک سے ختم کریں گیانہوں نے مزید کہا کہ پنشن بجٹ کا حصہ نہیں تھا مگر ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے، سول ملازمین پر نئے پنشن سسٹم کا اطلاق کل سے ہو جائے گا جبکہ مسلح افواج کیلئے اگلے سال سے شروع ہوگا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90441

پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان

پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دو طرفہ کرایہ 76 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86000 ہزار روپے ہوگا۔پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کی ہے۔ پہلے کریہ ایک لاکھ 20 ہزار تھا جو کم کر کے 86 ہزار کر دیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس رعایت کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ سہولت 15 جولائی تک مؤثر رہے گی۔

سیاحوں کی سہولت کیلئے راولپنڈی تا مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری

لاہور(سی ایم لنکس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیاحوں کی سہولت کیلئے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت 5 گھنٹے طویل خصوصی اجلاس ہوا جس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دی گئی، اجلاس میں مری کی ڈویلپمنٹ، بیوٹی فیکیشن، ٹرانسپورٹ اور تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس منظور کئے گئے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں مری مال روڈ پر قدرتی مناظر میں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ کو ہٹانے کا فیصلہ اور جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں مری سمیت ہر شہر اور علاقے میں تاریخی عمارتوں کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے مری مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر سکیم نافذ کرنے کی ہدایت کی۔دوران اجلاس مری میں تعمیرات کے لئے بلڈنگ لاز میں ترمیم اور منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے قلیل، اوسط اور طویل المدتی جامع پلان پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ موجودہ سسٹم کی مرمت اور بحالی کی جائے گی، مری میں روزانہ 6 لاکھ گیلن سے زائد صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ مری کے دیہات کی 53 کلومیٹر سٹریٹس میں آر سی سی اور ٹف ٹائلیں لگائی جائیں گی، گھروں کی چھتوں سے گرنے والے بارشی پانی کو محفوظ کر کے سٹور کیا جائے گا۔اجلاس میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کر کے گھریلو استعمال میں لانے اور اولڈ راولپنڈی، مری کشمیر روڈ کی تعمیر و توسیع کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدیمی عمارتوں کے اصل نام بحال کرنے کے لئے فوری قانون سازی، ہر شہر میں تاریخ اور روایات کی مناسبت سے یادگار لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مری شہر پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے عوام کے لئے بہترین بنائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90443

خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے100دنوں میں تین بجٹ پیش کئے، اور تاریخ میں پہلی بار100،ارب روپے کا سرپلس بجٹ 2024-25 پیش کیا  ۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم

Posted on

خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے100دنوں میں تین بجٹ پیش کئے، اور تاریخ میں پہلی بار100،ارب روپے کا سرپلس بجٹ 2024-25 پیش کیا  ۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اظہار خیال۔

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی حکومت کی 100دنوں کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے100دنوں میں تین بجٹ پیش کئے ہیں جس میں ایک جزوی اور دو پورے سال کے بجٹ شامل ہیں اور تاریخ میں پہلی بار100،ارب روپے کا سرپلس بجٹ 2024-25 پیش کیا اور مالی سال 2023-24 کے لیے IMF کے 95 بلین روپے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نو ماہ کے مالیاتی اکاؤنٹ کے مطابق خیبر پختونخوا نے دیگر صوبوں کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،خیبر پختونخوا کے 9فیصد سرپلس محاصل کے مقابلے میں سندھ کا5فیصد اور پنجاب کا7فیصد ہے۔

مشیر خزانہ نے خیبرپختونخوا حکومت کے پہلے 100 دنوں کی اہم کامیابیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کو محفوظ بنانے کے لیے محکمہ خزانہ نے پنشن فنڈ میں 20 ارب روپے رکھے ہیں۔اسی طرح محکمہ پولیس کی بہتری اور امن و امان کیلئے سات ارب روپے جاری کر دئیے گئے ہیں اور رمضان پیکج کے تحت صوبے کی 14 فیصد آبادی کو 10,000 روپے ادا کیے ہیں جس کی کل لاگت دس ارب روپے تھی جس کے مقابلے میں پنجاب حکومت نے 3,500 روپے اور سندھ حکومت نے فی خاندان 5000 روپے ادا کیے ہیں۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 15،ارب روپے سے چاربڑے پروگرام شروع کئے جائیں گے جن میں احساس روزگار، احساس جوان پروگرام، احساس ہنر اور اپنا گھر پروگرام شامل ہیں جو 100,000 ملازمتوں اور 5,000 ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔

 

مزمل اسلم نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پہلی بار صوبائی حکومت نے پاسکو کی بجائے 20،ارب روپے کی گندم براہ راست خریدی ہے اور اس خریداری سے خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ پنجاب کے کسانوں کو بھی کافی مدد فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کے پی حکومت نے امدادی قیمت پر گندم کی براہ راست خریداری سے 9 ارب روپے کی بچت بھی کی ہے۔مشیر خزانہ نے خیبر پختونخوا حکومت کی 100 دن کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سیکٹر کے اداروں اور چھوٹے مکانات کی سولرائزیشن کے لیے 10،ارب روپے کا پروگرام شروع کر رہے ہیں جس سے عوام کے لیے 2 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کی فراہمی مفت، کم قیمت اور آسان اقساط پر ہو گی جس کے مارک اپ چارجز خیبر پختونخوا حکومت برداشت کرے گی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ پہلے 100دنوں میں خیبر پختونخوا کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے لیے 3 ارب روپے کی گرانٹ جاری کر چکے ہیں۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پہلے روز ہی صحت کارڈ کو بحال کیا ہے جس کیلئے 28،ارب روپے بندوبستی اضلاع اور9،ارب روپے ضم اضلاع کیلئے مختص کئے گئے ہیں اور صحت کارڈ کے تحت 12 مارچ سے 12 جون تک90 دنوں میں صحت کارڈ کی خدمات 258,909 شہریوں نے حاصل کیں جن میں 121,247 خواتین شامل ہیں جس پر تقریباً چھ ارب روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔صحت کارڈ کے علاوہ تین مہینوں کے دوران دو ارب روپے سے زیادہ کی ادویات تقسیم کر چکے ہیں۔مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ٹک ٹاک اور دیگر فضول سرگرمیوں پر وقت ضائع نہیں کیا بلکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بذات خود 1600 اے ڈی پی منصوبوں کی نظر ثانی کی جس میں 391 منصوبوں کو ختم کر دیا گیا جبکہ چند ایک کو موخر کر دیا گیا۔

مشیر خزانہ نے وفاقی بجٹ کی منظوری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ رواں بجٹ عوام کیلئے زہر قاتل ثابت ہو گا جس سے ترقی کے دروازے بند اورمہنگائی کے دروازے کھل جائیں گیاور امیر و غریب کی تمیز کئے بغیر سب کی قوت خرید پر حملہ کیا گیا ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ قومی اقتصادی قونسل میں منظور کئے گئے 250،ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے بجٹ پاس ہونے سے پہلے نکال دئیے گئے اور یہ کام پی ڈی ایم حکومت ہی کر سکتی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90425

پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 80 کے بجائے 70 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ

پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 80 کے بجائے 70 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 70 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ ترامیم پر اختتامی تقریر میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 80 روپے کرنے کا بجٹ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے۔ حکومت گرین انرجی کا فروغ چاہتی ہے۔ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ بھی نیچے آ چکا ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 9فیصد پر نہیں رہ سکتی اسے 13 فیصد تک لے کرجائیں گے۔محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات،ٹیکس چوری اور کرپشن کا خاتمہ۔کیا جائیگا۔ نجکاری پلان 2 سے 3 سال کا ہے جس پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔

 

 

دہشت گردی کیخلاف خیبرپختونخوا کے عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف خیبرپختونخوا کے عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، 2010ء  میں ہونے والے این ایف سی ایوارڈ کے تحت دہشت گردی کا شکار ہونے کی وجہ سے اس صوبے کو 590 ارب روپے اب تک دیئے گئے تاہم سی ٹی ڈی کا ادارہ صوبے میں مکمل نہیں ہو سکا، خیبرپختونخوا کی طرح دیگر صوبوں نے بھی دہشت گردی کا سامنا کیا تاہم انہیں اس مد میں کچھ نہیں ملا، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی تعیناتی کیلئے 3ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، اگر اس پینل میں شامل نام منظور نہیں تو آگاہ کریں ہم نیا پینل بھیج دیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اسد قیصر کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسد قیصر لائق احترام ہیں، ان کی باتوں کو غور سے سنا ہے، انہوں نے این ایف سی کے حوالے سے بات کی ہے، این ایف سی ایوارڈ 2010 میں تشکیل پایا، اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں چاروں صوبوں نے مل کر اس پر اتفاق کیاتھا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی جس کا سب سے زیادہ شکار صوبہ خیبرپختونخوا تھا، وہاں کے عوام نے عظیم قربانیاں دیں جنہیں تاریخ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس این ایف سی ایوارڈ کا میں بھی حصہ تھا جس پر دستخط بلوچستان میں ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں سے خیبرپختوخوا کا حصہ ایک فیصد رکھاگیا تھا جو ابھی تک اسے مل رہا ہے۔ اب تک 590 ارب روپے دہشت گردی کے خلاف ان کی کاوشوں کے اعتراف میں ملے۔ انہوں نے بلاشبہ بڑی قربانیاں دی ہیں، بلوچستان سمیت دیگر صوبوں نے بھی بڑی قربانیاں دیں تاہم انہیں کچھ نہیں ملا۔خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی تک قائم نہیں ہو سکی۔590 ارب کے باوجود سی ٹی ڈی نامکمل ہے، ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیلئے ہم نے روایت کے مطابق تین ناموں کا پینل صوبائی حکومت کو دیا کہ اس میں سے نام دیں تاہم ابھی تک جواب نہیں آیا، اگر انہیں اس پینل میں سے کوئی نام پسند نہیں تو آگاہ کریں ہم اور ناموں پر مشتمل پینل دے دیں گے۔

 

امریکی قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے جو قابل قبول نہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے جو قابل قبول نہیں۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے امریکی کانگریس نے زمینی حقائق کو جانے بغیر قرارداد منظور کی۔ امریکا سے ہمارے بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں۔ ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دینے کی پالیسی پر کاربند رہا جائے تو تعلقات بہتر رہتے ہیں۔ امریکی کانگریس کو پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہئیے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے قرارداد پاکستان کے داخلی امور میں غیر ضروری مداخلت ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر رکھنا چاہتا ہے۔دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان غزہ سے اسرائیلی فورسز کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتا ہے۔ فلسطین پر اقوام متحدہ کی انکوائری رپورٹ میں نہتے فلسطینوں کے قتل کے حوالے سے حیران کن انکشافات کییگئے ہیں۔ وقت ہے کہ غزہ میں ہونے والے مظالم کو روکا جائے۔

 

 

قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ 25-2024 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ 25-2024 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی نے 18ہزار 887 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا۔قومی اسمبلی میں بین الاقوامی فضائی سفر کیلیے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور کرلی گئی، یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کے لیے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔یکم جولائی سے امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں 1 لاکھ روپے تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے، یورپ کیلئے یکم جولائی سیبزنس کلاس اور کلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس کلاس اور کلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے، دبئی، سعودیہ سمیت مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس اور کلب کلاس ٹکٹس میں 30 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90402

قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ 25-2024 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی

Posted on

قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ 25-2024 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ 25-2024 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی نے 18ہزار 887 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا۔قومی اسمبلی میں بین الاقوامی فضائی سفر کیلیے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور کرلی گئی، یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کے لیے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔یکم جولائی سے امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں 1 لاکھ روپے تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے، یورپ کیلئے یکم جولائی سیبزنس کلاس اور کلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس کلاس اور کلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے، دبئی، سعودیہ سمیت مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس اور کلب کلاس ٹکٹس میں 30 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 

 

امریکی قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے جو قابل قبول نہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے جو قابل قبول نہیں۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے امریکی کانگریس نے زمینی حقائق کو جانے بغیر قرارداد منظور کی۔ امریکا سے ہمارے بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں۔ ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دینے کی پالیسی پر کاربند رہا جائے تو تعلقات بہتر رہتے ہیں۔ امریکی کانگریس کو پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہئیے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے قرارداد پاکستان کے داخلی امور میں غیر ضروری مداخلت ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر رکھنا چاہتا ہے۔دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان غزہ سے اسرائیلی فورسز کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتا ہے۔ فلسطین پر اقوام متحدہ کی انکوائری رپورٹ میں نہتے فلسطینوں کے قتل کے حوالے سے حیران کن انکشافات کییگئے ہیں۔ وقت ہے کہ غزہ میں ہونے والے مظالم کو روکا جائے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90408

صوبے کے آبی ذخائر کے تحفظ ، ان کے بہتر انتظام و انصرام اور دستیاب آبی وسائل کے موثر استعمال سے متعلق معاملات کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

Posted on

صوبے کے آبی ذخائر کے تحفظ ، ان کے بہتر انتظام و انصرام اور دستیاب آبی وسائل کے موثر استعمال سے متعلق معاملات کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورکی زیر صدارت جمعہ کے روز ایک اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبے کے آبی ذخائر کے تحفظ ، ان کے بہتر انتظام و انصرام اور دستیاب آبی وسائل کے موثر استعمال سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور و خوص کے بعد اہم فیصلے کئے گئے ۔صوبائی وزیر برائے زراعت میجر ریٹائرڈ محمد سجاد بارکوال، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری آبپاشی محمد طاہر اورکزئی، محکمہ زراعت اور آبنوشی کے حکام کے علاوہ انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں صوبے میں برطانوی حکومت کے تعاون سے واٹر ریسورس اکاونٹبلیٹی فار پاکستان (ڈبلیو آر اے پی )پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ پروگرام صوبائی حکومت کو آبی وسائل کے تحفظ ، ان کی بہتر مینجمنٹ اور دانشمندانہ استعمال کے سلسلے میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ مذکورہ پروگرام پر عمل درآمد سے خیبرپختونخوا میں زیر زمین ، سطح زمین اور بارشوں کے پانیوں سے متعلق قابل اعتماد ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا۔

 

اس معاونت کے نتیجے میں صوبائی حکومت کے واٹر ایکٹ اور واٹر اینڈ ایگریکلچر سیکٹر ریفارمز ایجنڈا پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ پروگرام کے تحت انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ خیبرپختونخوا میں چھ مختلف شعبوں میں حکومت کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ ان شعبوں میں واٹر اکاونٹنگ اینڈ پراڈکٹیوٹی اسسٹمنٹ ، ارلی ڈراﺅٹ وارننگ سسٹم، واٹر ریسوریس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم ، ایریگیشن ڈیمانڈ مینجمنٹ ، واٹر ایلوکیشن سسٹم اور کیپسٹی بلڈنگ شامل ہیں۔ یہ پروگرام ابتدائی طور پر ضلع چارسدہ اور مانسہرہ میں شروع کیا جائے گاجسے بعد میں صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی ۔ اس مقصد کیلئے متعلقہ صوبائی محکموں اور انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔و زیراعلیٰ نے اجلاس کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آبی وسائل کا تحفظ اور دانشمندانہ استعمال وقت کی اشد ضرورت ہے ، صوبائی حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔

 

موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں فوڈ سکیورٹی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے آبی وسائل کے تحفظ اور ان کے بہتر استعمال کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے ۔ حکومت اس سلسلے میں انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کی تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کر تی ہے ۔ صوبے میں ڈبلیو آر اے پروگرام کے اجراءسے آبی وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ زرعی خود کفالت میں بھی مدد ملے گی ۔ حکومت اس پروگرام پر عمل درآمد کے سلسلے میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی ۔ آبی وسائل کے تحفظ اور بہتر انتظام و انصرام کے سلسلے میں انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کی مہارت اور تجربے سے بھر پور استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے مختلف علاقوں کے مخصوص آب و ہوا اور جغرافیائی حالات کیلئے موزوں فصلوں، پودوں اور نباتات کو فروغ دینے کیلئے جدید تحقیق کی ضرورت ہے ۔ صوبائی حکومت کو اس سلسلے میں انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے محکمہ آبپاشی اور زراعت کے حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ پروگرام کو جلد سے جلد شروع کرنے اور اس پر ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے جمعہ کے روز انسداد پولیو مہم جولائی 2024 کا باضابطہ اجراءکردیا ہے

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے جمعہ کے روز انسداد پولیو مہم جولائی 2024 کا باضابطہ اجراءکردیا ہے ۔ یہ پانچ روزہ انسداد پولیومہم یکم جولائی سے پانچ جولائی تک جاری رہے گی ۔ مہم کے تحت صوبے کے چھ اضلاع میں سو فیصد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ ان اضلاع میں صوابی، سوات، ٹانک، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان اپر شامل ہیں۔ اسی طرح پانچ اضلاع کی مخصوص یونین کونسلوں میں بھی یہ مہم چلائی جائے گی جن میں ڈی آئی خان کی 22 یونین کونسلز ، پشاور کی تین جبکہ کرم ، بنوںاور لکی مروت کی ایک ، ایک یونین کونسل شامل ہیں ۔ مذکورہ مہم کے تحت مجموعی طور پر 12 لاکھ 99 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اس مقصد کیلئے 9921 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجبکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے تقریباً15 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے ۔

 

انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے ملک اور خیبرپختونخوا کو پولیو فری بنانا ہے ، حوصلہ افزاءبات ہے کہ رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اُنہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں ۔ والدین گھر گھر جانے والے پولیو ورکرزسے مکمل تعاون کریں۔ پولیو ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں دینے والے پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

chitraltimes cm kp ali amin gandapur adminstering anti polio drop to a child

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90396

انتقال پُرملال،  بزرگ شاہ جمیل حال امریکہ کی اہلیہ انتقال کرگئی 

انتقال پُرملال،  بزرگ شاہ جمیل حال امریکہ کی اہلیہ انتقال کرگئی

ہماری پیاری بہن بی بی عائشہ جمیل زوجہ بزرگ شاہ جمیل (حال مقیم امریکہ) بقضائے الہی وفات پا گئی ہیں. آج بروز جمعہ امریکی وقت کے مطابق بعد از نماز جمعہ انکی نماز جنازہ ادا کیجائے گی اور وہیں تدفین ہوگی.تمام دوست احباب اور عزیز و اقارب سے دعا کی درخواست ہے.
سوگواران
قاری جمال عبد الناصر
کمال عبد الجمیل دروش
سلیمان شاہ زیزدی اپر چترال
نذیر احمد شاہ چترال
سردار احمد شاہ چترال وفیملی
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
90410

خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام،زکواۃ وعشر ایکٹ میں ترامیم، ڈیویژنل ہیڈ کوارٹر میں جدید ٹریفک وارڈن نظام متعارف کرنے ودیگر کی منظوری دیدی

خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام،زکواۃ وعشر ایکٹ میں ترامیم، ڈیویژنل ہیڈ کوارٹر میں جدید ٹریفک وارڈن نظام متعارف کرنے ودیگر کی منظوری دیدی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کابینہ کا 9واں اجلاس جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی صدارت میں پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء مشیروں اور معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔صوبائی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی۔کابینہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کی گیارہویں قرارداد کو وفاقی حکومت کو باضابطہ طور پر ارسال کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وفاقی حکومت کو صوبائی اسمبلی کی پندرہویں قرارداد باضابطہ طور پر ارسال کرنے کی بھی منظوری دی، مذکورہ قرار دادمیں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر اور دیگر معززین کے جاں بحق ہونے پرایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

 

کابینہ نے خیبر پختونخوا زکواۃ و عشر ایکٹ 2011 میں ضروری ترامیم کی منظوری دے دی تاکہ فلاحی تعاون فنڈ قائم کیا جا سکے۔ جس میں ابتدائی عطیات کے طور پر، صوبائی کابینہ کے اراکین ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے۔ اسی طرح،زکوٰۃو عشر کونسل، ضلعی زکوٰۃکمیٹیوں، مقامی زکوٰۃکمیٹیوں اور صوبائی و ضلعی سطح پر جانچ کمیٹی کی تشکیل کے لیے بھی ضروری ترامیم کی جائیں گی۔ ان ترامیم کے ذریعے محکمہ،زکوٰۃو عشر کی تقسیم کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے زکوٰۃ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم قائم کر سکے گا۔صوبائی کابینہ نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤسز اور پشاور میں شاہی مہمان خانہ کے کمروں کے کرایوں میں 100% اضافے کی منظوری دی۔کابینہ نے 53 کلومیٹر ‘بورڈ یختنگی-پورن-مارتونگ سڑک اور 18 کلو میٹر کالام-اتروڑ گبرال سڑک کو صوبائی اختیار میں لانے کی منظوری دی۔

 

صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا پولیس کے لئے جنوبی اضلاع میں 565 پوسٹوں کی تخلیق کی منظوری دی ہے۔یہ فیصلہ صوبہ خاص طور پرضم اضلاع میں امن و امان کی بہتری کے لئے پولیس کو مستحکم کرنے کی پالیسی کے تحت کیا گیا۔کابینہ نے پشاور، سوات، اور ایبٹ آباد کی طرز پر دیگر ڈیویژنل ہیڈ کوارٹر میں ٹریفک وارڈن نظام متعارف کرنے کی منظوری دی ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے خیبر پختونخوا پولیس ڈیپارٹمنٹ (ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ) سروس رولز، 20214 آخری ترمیم شدہ 2022 میں، خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ، 2017 کے سیکشن 140 کے تحت ترمیم کی تجویز پیش کی جس سے متفق ہوتے ہوئے، صوبائی کابینہ نے مسودہ نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی۔ مذکورہ ترمیم کا مقصد ری-ڈیزیگنیٹڈ پوسٹوں کے سروس معاملات کو منظم کرنے اور ان پوسٹوں پر تقرریاں کرنے اور ابتدائی فورینزک لیبارٹری (IFL) کے سیٹ اپ کو فعال بنانا ہے۔ صوبائی کابینہ نے پراوینشل ایڈمنسٹرڈ ٹرائبل ایریاز (پراوینشل) لیویز فورس رولز 2015 میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ گریڈ-17 کی پوسٹ کی شمولیت کی منظوری دی ہے۔

 

صوبائی کابینہ نے میاں نصریم جاوید کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پٹرولیم کنسیشنز میں دو سال کی مدت کے لئے دوبارہ صوبائی ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دی۔صوبائی کابینہ نے کیڈٹ کالج رزمک شمالی وزیرستان، کیڈٹ کالج سپینکئی اور کیڈٹ کالج وانا جنوبی وزیرستان کے لئے 319.627 ملین روپے کے اضافی فنڈ کی منظوری دی۔کابینہ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور (تقرری اور ترقی کے قواعد و ضوابط، 2021) میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی ہے، تاکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، کمپیوٹر پروگرامر اور ویب ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمپیوٹر پروگرامر/آئی ٹی آفیسر کے حوالے سے تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کی جائے۔کابینہ نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کے ناموں کی منظوری بھی دی ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90362

دوشنبے تاجکستان سے اسلام آباد سومن ائیر فلائیٹ کاباقاعدہ آغاز، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سومن ائیر فلائیٹ کا افتتاحی کیک کاٹکر افتتاح کیا

Posted on

دوشنبے تاجکستان سے اسلام آباد سومن ائیر فلائیٹ کاباقاعدہ آغاز، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سومن ائیر فلائیٹ کا افتتاحی کیک کاٹکر افتتاح کیا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) دوشنبے تاجکستان سے اسلام آباد سومن ائیر فلائیٹ کاباقاعدہ آغاز ہو گیا۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں شاہین ائیر پورٹ سروسز کیجانب سے دو شنبے سے اسلام آباد فلائیٹ کی افتتاحی تقریب منعقدکی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افتتاحی تقریب میں سومن ائیر فلائیٹ کا افتتاحی کیک کاٹا۔دوشنبے سے اسلام آباد آغاز ہونے والی سومن ائیر فلائیٹ کی افتتاحی پرواز سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی دوشنبے روانہ ہو گئے۔افتتاحی تقریب میں تاجکستان کے سفیر شریفزادہ یوسف تاجیر، جنرل منیجر شاہین ائیرپورٹ سروسز شاہد ندیم،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید آفتاب گیلانی و دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے شاہین ائیرپورٹ سروسز کی سومن ائیر فلائیٹ کے آغاز پر منیجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سومن ائیر فلائیٹ پاکستان اور تاجکستان کے مابین فضائی سفر میں ایک بہترین اضافہ ہے،آرام دہ فضائی سفری سہولیات سے دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان سفارتی، اقتصادی، ثقافتی تعلقات کی ایک تاریخ ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں فضائی سفری سہولیات میں اضافہ خوش آئندثابت ہو گا۔

chitraltimes governor kp faisal kundi with officials on somon air flights inaugral cermony isb cake cutting ceremony

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90353

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنےکا اعلان 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنےکا اعلان

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے صوبے میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں صوبہ بھر میں ہر قسم کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

chitraltimes kp govt lift ban on all recruitments

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات نیدر لینڈ کی سفیر حینی فوکل ڈی ورائس کی ملاقات

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات نیدر لینڈ کی سفیر حینی فوکل ڈی ورائس نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاوئس پشاور میں ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاًمختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور اشتراک کار سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید اور محکمہ منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں افغان مہاجرین سے متعلق امور کے علاوہ زراعت، لائیواسٹاک، آبی وسائل، سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار کے ممکنہ مواقع پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر باہمی اشتراک کار کیلئے صوبے میں استعداد کے حامل شعبوں کی نشاندہی اور عملی پیشرفت کیلئے قابل عمل تجاویز تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور نے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور لائیو سٹاک کی جدید طرز پر ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، زراعت اور لائیوسٹاک میں پیداوار کو بڑھانے کیلئے صوبائی حکومت کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے اور ہم اس سلسلے میں نیدر لینڈ حکومت کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ان شعبوں کو جدید خطوط پر ترقی دے کر نہ صرف صوبے بلکہ ملک کی فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ بھی حل کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں زرعی اور ڈیری پیداوار میں اضافے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں سی آر بی سی لفٹ کینال اور چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں توانائی، معدنیات اور سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، صوبائی حکومت ان شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی آمدن میں اضافے کیلئے استعداد کے حامل شعبوں کو ترقی دینے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ہم قرضے اور گرانٹس لینے کی بجائے اپنی معیشت کو مضبوط کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے دوران صوبائی حکومت نے وطن واپس جانے والوں کو پختون روایات کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا، اس پورے مرحلے کے دوران کوئی ایک شکایت بھی موصول نہیں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے یہاں مقیم افغان نوجوانوں کو اچھی تعلیم اور ٹیکنیکل ٹریننگز دینے کیلئے تیار ہے تاکہ اپنے وطن واپس جانے کے بعد یہ اپنے پاوئں پر کھڑے ہوسکیں۔ حینی فوکل ڈی ورائس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام نے کئی دہائیوں تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، مہاجرین کی بہترین مہمان نوازی کے سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت اور صوبے کے عوام کا کردار قابل ستائش ہے۔ نیدر لینڈ سفیرکا کہنا تھا کہ نیدر لینڈ کی حکومت دیگر شعبوں کے علاوہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ اشتراک کار کی خواہاں ہے، ان شعبوں میں باہمی اشتراک دونوں حکومتوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

chitraltimes cm kp sardar ali amin khan gandapur called on by Ambassador of Netherlands to Pak Henny Fokel de Vries

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90346

آغا خان ہیلتھ سروس نے سول ہسپتال گوپس کے انتظامی اختیارات گلگت بلتستان حکومت کو منتقل کر دیے

آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان نے سول ہسپتال گوپس کے انتظامی اختیارات گلگت بلتستان حکومت کو منتقل کر دیے

 

گلگت (چترال ٹائمزرپورٹ ) آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان کے ایک اعلان کے مطابق محکمہ صحت، حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدے کے قبل از وقت خاتمے کے بعد ادارے نے سول اسپتال گوپس (Civil Hospital, Gupis) کے انتظامات حکومت کو واپس منتقل کر دیے ہیں۔

 

حکومت گلگت بلتستان اور آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدے پر 2012 میں دستخط کیے گئے تھے جس کا مقصد سول ہسپتال گوپس کو از سرنو منظم کرنا تھا۔ آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان نے گزشتہ 12 سالوں کے دوران ہسپتال کے انفراسٹرکچر پر 34 ملین روپے، آلات کی فراہمی و تنصیب پر 28 ملین روپے اور انتظامی خسارے کو پورا کرنے، اسے نئے آلات کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرنے اور جامع دیکھ بھال میں مدد کی فراہمی اور انسولیشن کے لیے اپنی بنیادی فنڈنگ سے 128 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ابتداء سے اب تک، اپ گریڈ کیے گئے سول ہسپتال گوپس نے اپنے بیرونی اور داخل شدہ مریضوں، اور 24 گھنٹے ہنگامی خدمات کی صورت میں معیاری دیکھ بھال فراہم کی ہے، جس میں ہر ماہ اوسطاً 200 سے زائد داخلے، 25 عام زچگیاں اور ہر ماہ 1500 بیرونی مریضوں کے دورے شامل ہیں۔

 

اس کامیابی کے باوجود ، محکمہ صحت، حکومت گلگت بلتستان نےمؤرخہ 26 اپریل ، 2024 ءکو آغا خان ہیلتھ سروس ، پاکستان کو معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس جاری کیا۔ مئی، 2024ء میں آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان کی درخواست پر صورتحال کا مزید جائزہ لینے اور اس کے حل کی کوشش کرنے کے لیے اضافی اجلاس منعقد کیے گئے تھے، تاہم ،محکمہ صحت نے جون 2024 ءکے تیسرے ہفتے تک اسپتال کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔

 

اس بارے میں آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ،ندیم عباس نے کہا کہ ”ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے، ہم گوپس یاسین (Gupis-Yasin)کمیونٹی کےایک اہم رکن رہے ہیں اور سول اسپتال کے ذریعے000,002 سے زائد لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی ہیں۔“ انہوں نےمزید کہا کہ“ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت کے ساتھ ہمارےمثبت تعلقات جاری رہیں گے جو ہماری سب سے قابل قدر ساتھی ہے تاکہ گلگت بلتستان میں رہنے والی متنوع برادریوں کی بہتر خدمت کی جاسکے۔“

 

منتقلی کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر ، آغا خان ہیلتھ سروس ، پاکستان سول اسپتال گوپس کے ارد گرد علاقوں میں صحت کی خدمات کی فراہمی میں کسی بھی خلل ی کی احتیاط سے نگرانی کرے گا ، اور اُس کو ممکنہ حد تک کم سے کم کرنے کے لئے ایک حکمت عملی تیار کرے گا۔ آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان محکمہ صحت اور حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور خطے میں اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کے تسلسل کو یقینی بنانے کی غرض سے حکومت کے سروس ڈیلیوری ماڈل کی تکمیل کے لیے آپشنز تجویز کرنے کے لیے پرامید ہے ۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
90342

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹی ڈیپ کے زیراہتمام جولائی کے اخری ہفتے چترال میں تین روزہ بزنس کانفرنس منعقد کیا جائیگا، ملک کے بڑے بڑے بزنس مین کانفرنس میں شرکت کرینگے

Posted on

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹی ڈیپ کے زیراہتمام جولائی کے اخری ہفتے چترال میں تین روزہ بزنس کانفرنس منعقد کیا جائیگا، ملک کے بڑے بڑے بزنس مین کانفرنس میں شرکت کرینگے

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹریڈ ڈولپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان(TDAP) جولائی کے آخری ہفتے چترال میں تین روزہ بزنس کانفرنس کرنے جا رہی ہے۔ملک بھر سے بڑے بڑے بزنس مین کانفرنس میں شریک ہونگے۔ کانفرنس کا مقصد قدرتی وسائل سے مالامال چترال کے ذخائز کو اور لوکل جتنے پراڈکٹس ہیں دستکاری، فرنیچرز، ماربل،قیمتی پتھر، خشک اور تازہ میوہ جات، مائن منرل، ہائیڈل پوٹینشل، زراعت، سیاحت وغیرہ ان سب کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا اور نیشنل و انٹرنیشنل لیول پرB2B Link Developed کروانا ہے ۔

 

اس حوالے سے چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر قذافی کی قیادت میں ٹریڈ ڈولپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے ڈائیریکٹر نعمان بشیر اور ڈپٹی ڈائیریکٹر زاہد محمد اور چترال چمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران کا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران خان کے ساتھ چترال میں منعقد ہونے والے اس بزنس کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نے چترال جیسے دور آفتادہ علاقے میں نیشنل لیول کے اس قسم کی کانفرنس کرانے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور چترال چمبر آف کامرس اور TDAP کی کاوشوں اقدامات کو سراہا اور اس میں خصوصی دلچسپی لیکر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی ہر قسم کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 

چمبر آف کامرس اور TDAP کے وفد نے ڈی جی کیلاش ڈولپمنٹ اٹھارٹی منہاس الدین سے بھی انکے آفس میں ملاقات کی۔ ڈی جی نے خصوصی طور پر چترال چمبر آف کامرس کے سرپرست سرتاج احمد خان اور چمبر آف کامرس کے ٹیم کی محنت اور کوششوں کا ذکر کیا کہ ہر فورم پر چمبر آف کامرس احسن طریقے سے چترال اور چترال کی بزنس کمیونٹی اور یہاں کے پوٹینشل کو اجاگر کرنے اور سیاحت کی فروغ کیلۓ اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے محنت کرتے آ رہا ہے۔ ڈی جی KDA نے بھی کانفرنس کی کامیابی کیلۓ اپنی ہر قسم کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 

وفد نے یونیورسٹی آف چترال کا بھی وزٹ کیا اور ایکٹنگ وائس چانسلر سے بھی ملاقات کی۔ VC نے بھی چترال ایکسپو کی تعریف کی اور کہا کہ چترال چمبر آف کامرس نے اس سے پہلے ایک بڑے لیول کا بزنس کانفرنس یونیورسٹی آف چترال میں کرائی تھی چترال یونیورسٹی چترال چمبر آف کامرس اب تک کوارڈنیشن میں ملکر کام کرتے آ رہے ہیں اور اس ایکسپو میں بھی چترال یونیورسٹی چترال چمبر آف کامرس کے شانہ بشانہ ملکر کام کرے گی۔ وفد نے AKRSP آفس کا بھی وزٹ کیا اور آر پی ایم سجاد سے بھی ملاقات کی اور اس ایکسپو میں AKRSP کو بھی اسپیس دینے اور اپنا اسٹال لگانے کی دعوت دی۔

 

آخر میں چترال چمبر آف کامرس نے مہتر چترال ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر سے بھی مہمانوں کی ملاقات کرائی اور 4th بزنس کانفرنس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ مہتر چترال نے بھی اس قسم کے سرگرمیوں کو خوب سراہا اور چترال کی ترقی کیلۓ انتہائی اہم اور خوش آئیند قرار دیا اور اپنی طرف سے بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 5 chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 7

chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 6

chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 4

chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 8

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
90330

قومی اسمبلی؛ وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

Posted on

قومی اسمبلی؛ وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد(چترال ٹاٗئمزرپورٹ) قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زر منظور کرلیے گئے۔نئے مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ کی قومی اسمبلی سے شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ ایوان میں مختلف وزارتوں اور ڈویشنز کے مطالبات زر منظور کرلے گئے جس میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کے 4 مطالبات زر منظور کیے گئے۔علاوہ ازیں انٹیلی جنس بیورو کا 18 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد، اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے لیے ایک ارب 36 کروڑ روپے سے زائد، ہوا بازی ڈویڑن کے 26 ارب 17 کروڑ 10 لاکھ 93 ہزار کے 3 مطالبات زر منظور کرلیے گئے۔اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے 7 ارب 26 کروڑ 72 لاکھ 26 ہزار کے 2، وزارتِ تجارت کے 22 ارب 73 کروڑ 57 لاکھ 47 ہزار روپے کے 2، مواصلات ڈویڑن کے 65 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ 59 ہزار کے 4 اور دفاعی پیداوار ڈویڑن کے 4 ارب 87 کروڑ 9 لاکھ 50 ہزار روپے کے 2 مطالباتِ زر منظور کرلیے گئے۔

 

 

امریکی قرارداد پاکستان کی سیاسی صورتحال کی ادھوری سمجھ کا نتیجہ ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)دفتر خارجہ نے انتخابات کے حوالے سے منظور کی گئی امریکی قرارداد پر کہا ہے کہ ایوان نمائندگان کی قرارداد پاکستان کی سیاسی صورتحال کی ادھوری سمجھ کا نتیجہ ہے۔ ایک روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے ایوان کی قرارداد 901 کی منظوری کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے 25 جون کو امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے ایوان کی قرارداد 901 کی منظوری کا نوٹس لیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس مخصوص قرارداد کا وقت اور سیاق و سباق ہمارے دوطرفہ تعلقات کے مثبت عمل کے ساتھ موافق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی صورتحال اور انتخابی عمل کی نامکمل تشریح کی گئی، پاکستان، دنیا کی دوسری سب سے بڑی پارلیمانی جمہوریت اور مجموعی طورپر پانچویں سب سے بڑی جمہوریت ہے، ہمارے اپنے قومی مفاد کے مطابق آئین، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی اقدار کا پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی تعمیری بات چیت اور پر یقین رکھتے ہیں، ایسی قراردادیں نہ تو تعمیری ہیں اور نہ ہی بامقصد ہیں، ہمیں امید ہے کہ امریکی کانگریس پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون کردار ادا کرے گی، باہمی تعاون کی راہوں پر توجہ مرکوز کرے گی جس سے ہمارے عوام اور ممالک دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90327

صوبہ میں معدنی شعبہ سے جڑے کاروباری طبقہ اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،۔گورنرخیبرپختونخوا

Posted on

صوبہ میں معدنی شعبہ سے جڑے کاروباری طبقہ اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، ملک کو معاشی بحران سے باہر لانے کیلئے ہمیں اپنے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔گورنرخیبرپختونخوا

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا قیمتی معدنیات ماربل، گرینائٹ سمیت دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، صوبہ میں معدنی شعبہ سے جڑے کاروباری طبقہ اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، ملک کو معاشی بحران سے باہر لانے کیلئے ہمیں اپنے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا ہوگا،ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے پاکستان میں موجود معدنیات و قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہو ں نے بدھ کے روز فرنٹیئر مائین اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت شیر بندی خان مروت صدر فرنٹیئر مائین اونرز ایسوسی ایشن کررہے تھے۔ وفد میں سابق سینیٹر مولاناراحت حسین، سیدعباس شاہ، اصغر خان، تیمور خان، صاحبزادہ عزیز احمد، محمد سلیم مغل اوردیگر شامل تھے۔

 

وفد نے گورنر کو معدنی شعبہ، منرلز رائلٹی پر دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس،بارودی لائسنس اجراء، رینیول میں رکاوٹ سے متعلق مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے گورنر کو لوڈ میں کمی سے کاروبار پر منفی اثرات، ملازمتوں کے خاتمہ جیسے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔وفد نے بتایاکہ خیبر پختونخوا حکومت نے منرلز رائلٹی میں 1300 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جس سے مائینز انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔صوبہ میں 3900 لیزوں میں سے صرف 600 لیزیں چل رہی ہیں اور انکی رائلٹی ساڑھے 6 ارب ہے،اگر صوبہ میں بند لیزوں پر کام شروع کیا جائے تو اربوں روپے اضافی ریوینیو پیدا کیا جا سکتا ہے۔گورنر نے وفد کو وفاق کی سطح پر معدنی شعبہ، منرلز رائلٹی سے جڑے مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ وفاقی حکومت معاشی استحکام کیلئے تمام شعبوں کو پالیسی و قانون کے مطابق ٹیکس نیٹ میں شامل کر رہی ہے۔صوبہ میں معدنی شعبہ سمیت تمام شعبوں کو مکمل ترقی دی جائے گی۔ شیر بندی خان مروت کی سربراہی میں وفد نے تعاون کی یقین دہانی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

 

خواتین کو خودمختار بنانے کیلئے کاروباری مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، کاروباری شعبہ سے وابستہ، تعلیم یافتہ و ہنرمند خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔گورنرخیبرپختونخوا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ خواتین کو خودمختار بنانے کیلئے کاروباری مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، کاروباری شعبہ سے وابستہ، تعلیم یافتہ و ہنرمند خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،ہمارے صوبہ کی خواتین قابلیت و صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہیں،صوبہ میں خواتین سرمایہ کاروں کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز وویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری پشاور کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت وویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی نائب صدر انیلہ خالد کررہی تھیں۔وفد میں جنرل سیکرٹری صائمہ محبوب، زارا امتیاز، تجلہ خالد، عذرا نورین، ثمینہ احمد، نفیسہ بانو و دیگر خواتین چیمبر کی عہدیدار شامل تھیں۔ملاقات میں کاروباری شعبہ سے وابستہ خواتین کو درپیش مسائل و مشکلات سمیت صوبے میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خواتین انٹر پرینورز کے مواقع سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفد نے گورنر کو چیمبر کیلئے اراضی، دوسرے صوبوں کیساتھ روابط اور غیر ملکی ڈونرز کیساتھ خواتین کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر تعاون کی درخواست کی۔گورنرنے وفدکو اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ وویمن چیمبر کا خواتین کو کاروباری شعبہ میں آگے لانے میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کا کاروباری و تجارتی شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔نائب صدر وویمن چیمبر انیلہ خالد نے خواتین کو کاروباری شعبہ میں تعاون کی یقین دہانی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔#

chitraltimes governor meeting with women chamber representatives

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90316

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون سے جاری میگا ترقیاتی منصوبوں اور سیاحتی شعبے میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

Posted on

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون سے جاری میگا ترقیاتی منصوبوں اور سیاحتی شعبے میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون سے جاری میگا ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا رورل انویسمنٹ، اینڈ انسٹیٹیوشنل سپورٹ پراجیکٹ ، خیبرپختونخوا انٹگریٹڈ ٹوارزم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ، خیبرپختونخوا رورل ایکسیسیبلٹی پراجیکٹ اور خیبر پختونخوا رورل روڈز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری زراعت جاوید مروت ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داود خان ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اسد علی کے علاوہ چیف اکانومسٹ عارف اللہ اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ متعلقہ حکام کی جانب سے اجلاس کو مذکورہ بالا منصوبوں کی مجموعی لاگت، ذیلی پراجیکٹس، مدت تکمیل اور پراجیکٹس پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام میگا منصوبوں پر ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ میگا منصوبوں پر پیشرفت کےلئے باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد کیے جائیں اور حائل رکاوٹوں کو بروقت دور کیا جائے تاکہ منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کےلئے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر تیز رفتار کام کیا جائے، موجودہ صوبائی حکومت میگا منصوبوں کےلئے درکار تمام تعاون ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔عوامی سہولت کےلئے شروع کیے گئے میگا منصوبوں کے ثمرات بلا تاخیر عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ تعمیراتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ نے سیاحتی شعبے میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ شعبہ سیاحت حکومت کی ترجیحی فہرست میں شامل ہے، اس کے فروغ کےلئے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں گے،سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر صوبے کی معیشت کو مستحکم کیاجا سکتا ہے۔

 

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (آئی ایف اے ڈی ) کی ریجنل ڈائریکٹر ریحانہ رضا کی ملاقات

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (آئی ایف اے ڈی ) کی ریجنل ڈائریکٹر ریحانہ رضا نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبے میں رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور مذکورہ پراجیکٹ پر عملی کام شروع کرنے کےلئے پیشگی انتظامات کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔منصوبے پر ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت یقینی بنانے کےلئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کرنے کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں متعلقہ صوبائی محکموں اور ڈونر ادارے کے درمیان کوآرڈینیشن کا موثر میکنزم تیار کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کے علاوہ سیکرٹری زراعت جاوید مروت اور محکمہ منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں متعلقہ حکام کو خیبرپختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے سلسلے میں بیس لائن سروے جلد مکمل کرنے کے علاوہ ضروری عملے کی تعیناتی اور دیگر لوازمات کو جلد پورا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

 

اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کو پراجیکٹ پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کو ہر 15 دنوں میں باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو خود روزگاری کے مواقع فراہم کرنے کےلئے رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن ایک اہم منصوبہ ہے اس پر ٹائم لائنز کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، صوبائی حکومت اس منصوبے پر عملدرآمد کےلئے اپنے حصے کے فنڈز کی فراہمی سمیت ہر قسم کا تعاون یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ زراعت کے شعبے کی جدید طرز پر ترقی صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کےلئے صوبائی حکومت خاطر خواہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔لوگوں کو ذریعہ معاش اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے زراعت کے شعبے میں بہت زیادہ استعداد موجود ہے،نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے انہیں اپنے پاوں پر کھڑا کرنا صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے،موجودہ صوبائی حکومت اس استعداد کا موثر استعمال یقینی بنانے کےلئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے۔

 

وزیر اعلیٰ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ زراعت کے شعبے کی ترقی کےلئے موجودہ صوبائی حکومت 49 مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔زراعت کے شعبے میں لوگوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کےلئے نئے بجٹ میں چار ارب روپے رکھے گئے ہیں، صوبے کی فوڈ سکیورٹی کے مسئلے کو حل کرنے کےلئے سی آر بی سی، گومل زام اور ٹانک زام ڈیم جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے۔اس کے علاوہ چیک ڈیمز کی تعمیر کےلئے متعدد موزوں مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان منصوبوں پر عملدرآمد سے نہ صرف لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے بلکہ آبی وسائل کا تحفظ بھی ممکن ہوگا۔ اگلے ایک سال میں صوبائی حکومت اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کرے گی جبکہ آمدن پیدا کرنے والے محکموں کی استعداد کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

chitraltimes cm meeting with regional director IFAD reehana raza

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90310

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزمِ استحکام کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزمِ استحکام کی منظوری دے دی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ )وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کے اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی توسیع کر دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ توسیع دی گئی۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آپریشن عزمِ استحکام کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ عزمِ استحکام آپریشن میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، نہ ہی لوگوں کے گھروں میں کوئی اس طرح کی کارروائی کی جائے گی، صرف شر پسند عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیس کارروائی کی جائے گی۔ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں عالمی ادارہء خوراک کی شپمنٹ افغانستان بھجوانے کے لیے این او سی کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں پیر روشن انسٹیٹیوٹ کے پہلے ریکٹر کے تقرر کی منظوری بھی دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی کی اراضی کے حصول کی اجازت بھی دی جائے گی۔کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کا تقرر بھی شامل ہے۔اجلاس میں وزارتِ مذہبی امور اور سعودی وزارت کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری بھی دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بہاولپور کے مرحوم امیر کی جائیداد سے متعلق عمل درآمد کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی۔اجلاس میں کابینہ فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے تقرر کی منظوری بھی دے گی۔

 

وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں دوڑنے کیلئے تیار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں پر اب الیکٹرک بسیں دوڑیں گی، شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے 30 الیکٹرک بسیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کا ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، جی 11 سے پمز ہسپتال تک ہو گا،،پہلے روٹ میں بس جی 11 مرکز، جی 10 مرکز، جی 9 مرکز اور جی 8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی، پہلا روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔الیکٹرک بس کا دوسرا روٹ پمز سے شروع ہو کر بری امام تک ہو گا،،دوسرے روٹ میں یہ سروس جی 7، جی 6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی۔یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کیلئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90308

26 جون سے 01 جولائی کے دوران ملک میں بارش کی پیشگوئی

Posted on

26 جون سے 01 جولائی کے دوران ملک میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔جبکہ ہواکا کم دباؤ بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر:

سندھ: 26 جون سے01 جولائی کے دوران: مٹھی، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، بدین، ٹھٹھہ، کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، خیرپور، دادو، سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پنجاب/اسلام آباد: 27 جون سے01 جولائی کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ،قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔ 26 جون سے30جون کے دوران : بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے

گلگت بلتستان/کشمیر: 28 جون سے01 جولائی کے دوران: : گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر کے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے

خیبر پختونخوا: 28 جون سے01 جولائی کے دوران: : دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے

بلوچستان: 26 جون سے28جون کے دوران : لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوہلو،ژوب اور بارکھان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
28 سے30جون کو موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرانوالہ اورنارووال میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔
آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

دریں اثنا تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
90297

خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، محکمہ جنگلات کی جانب سے اعلامیہ جاری

Posted on

خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی تشویش و بے چینی کی بناء پر عائد کی گئی ہے، محکمہ جنگلات کی جانب سے اعلامیہ جاری

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے عوامی سطح پر جنگلات کی کٹائی کے حوالے پائی جانے والی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور شدہ پلان کے تحت مخصوص جنگلات اور پرائیویٹ ووڈ لاٹس میں کی جانے والی ہر قسم کی کٹائی پر پابندی عائد کردی ہے، اس ضمن میں محکمہ جنگلات کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں فارمولے کے تحت جنگلات کی کٹائی پر عوام میں پائی جانے والی بے چینی،تشویش اور سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں و سول سوسائٹیز کی طرف سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کے پیش نظر پرائیویٹ ووڈ لاٹس رولز 2017 کے تحت پابندی عائد کی ہے،

 

اعلامیہ میں کٹائی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور تمام عمل میں درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی وزیرِ جنگلات کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات کا کہا گیا ہے تاکہ یہ ٹیمیں شفاف طریقے سے منظور شدہ ورکنگ پلانز اور دیگر سکیموں کی کٹائی کی نگرانی کریں اور بے ضابطگیوں کو سختی سیرو کیں۔ اعلامیہ کے تحت سائنسی انداز و طریقہ کار کے تحت جنگلات کی کٹائی کے مقاصد سے عوام کو بروقت آگاہ بھی کیا جائیگا۔ صوبائی وزیر جنگلا ت و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام اوراہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کام کی شفاف طریقے سے نگرانی کریں اور اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور یہ کام مکمل کرنے تک پابندی برقرار رکھی جائے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90294

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی کے کانووکیشن میں  475 طلباء وطالبات میں ڈگریاں اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے 15 طلبہ میں گولڈ میڈلز تقسیم کئے۔

Posted on

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی کے کانووکیشن میں  475 طلباء وطالبات میں ڈگریاں اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے 15 طلبہ میں گولڈ میڈلز تقسیم کئے۔

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ اعلٰی تعلیم نوجوان نسل کے ساتھ ملک و قوم کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، تعلیم یافتہ افراد پیداواری صلاحیت کے محرک ہوتے ہیں، نوجوانوں کو ایسی تعلیم دینی ہے کہ ان میں خوداعتمادی اور قابلیت میں نکھار لایا جا سکے،بدقسمتی سے صوبہ میں تعلیمی معیار کو پیچھے چھوڑ دیا گیا،جدید ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کرنیوالے ممالک آج ترقی کی ڈور میں بہت آگے نکل گئے، ترقی کے منازل طے کرنے کیلئے ہمیں بھی ٹیکنالوجی کے علم میں اپنا قابل تعریف حصہ ڈالنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز دورہ صوابی کے دوران غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی کے 28 ویں کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

کانووکیشن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر GIK شکیل درانی، ریکٹر GIK ڈاکٹر فضل احمد خان،ایس ایم زیدی پروریکٹر اکیڈیمک، سردار آمین اللہ خان پرو ریکٹر،فیکلٹی اراکین، طلباء وطالبات اور والدین نے شرکت کی۔ گورنرنے کانووکیشن میں انجینئرنگ، منیجمنٹ سائنسز، اپلائیڈ سائنسز میں ماسٹر، ایم فل اور بیچلر کی تعلیم مکمل کرنیوالے 475 طلباء وطالبات میں ڈگریاں اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے 15 طلبہ میں گولڈ میڈلز تقسیم کئے۔ریکٹر GIK ڈاکٹر فضل احمد خان نے گورنراوردیگر مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ادارے کی کارکردگی پرتفصیلی روشنی ڈالی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے تعلیمی کامیابی حاصل کرنیوالے طلبہ، والدین اور فیکلٹی اراکین کو مبارکباد پیش کی اورکہاکہ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ نہ صرف اس صوبہ بلکہ ملک بھر کا معیاری تعلیمی ادارہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ GIK کی مقبولیت کا راز تعلیمی معیار و میرٹ پر سمجھوتہ نہ کرنا ہے۔باوقار تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کرنا ہر نوجوان اور والدین کی خواہش ہوتی ہے۔میری خواہش ہے کہ GIK جیسے معیاری تعلیمی ادارے صوبہ کے دیگر مقامات پر بھی قائم ہوں۔گورنرنے کہاکہ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ جیسے اداروں کی بدولت ہی ہم اپنی معاشی ترقی کو مزید بہتر کر سکتے ہیں۔غربت کی عفریت سے چھٹکارا پا سکتے ہیں اور اپنے معاشرے کو ایک مکمل فلاحی معاشرے میں بدل سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبہ میں 34 پبلک سیکٹرز یونیورسٹیاں ہیں لیکن بدقسمتی سے تعداد تو بڑھانے پر توجہ دی گئی اور معیار کو پیچھے چھوڑ دیا گیا، ہمارے نوجوانوں کو ایک ایسی معیاری اعلیٰ تعلیم کی ضرورت ہے جس سے انکی خوداعتمادی اور قابلیت میں نکھار لایا جا سکے۔

 

Chitraltimes governor kp giving away degrees to students of GIKI convocation 1 Chitraltimes governor kp giving away degrees to students of GIKI convocation 2

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90289

خیبرپختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون سے 30 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، وزیراعلیٰ 

Posted on

خیبرپختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون سے 30 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، وزیراعلیٰ

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منگل کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور سیکرٹری زراعت جاوید مروت کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ کو پراجیکٹ کے خد و خال ، اب تک کی پیشرفت، منصوبے پر عملدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون سے 30 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، منصوبے کے تین حصے ہونگے جن میں ایگری بزنس ڈویلپمنٹ ، اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ پروموشن اور پروگرام منیجمنٹ اینڈ پالیسی سپورٹ شامل ہیں۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ایگری بزنس ڈویلپمنٹ کے تحت دیگر اقدامات کے علاوہ 550 پروفیشنل فارمرز آرگنائزیشنز قائم کی جائیں گی جبکہ اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ پروموشن کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اورایگری بزنس کےلئے25000لوگوں کو ٹریننگ دی جائیگی۔ علاوہ ازیں 60 ہزار نوجوانوں کو ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تربیت دی جائیگی۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو منصوبے پر بروقت عملی کام شروع کرنے اور اس مقصد کےلئے تمام پیشگی ضروریات جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے پر بروقت کام شروع کرنے اور اس پر پیشرفت یقینی بنانے کےلئے ٹائم لائنز مقرر کرکے ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، منصوبے پر عملدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
علی امین گنڈاپور نے مزید ہدایت کی کہ منصوبے کو ایک کامیاب اور مثالی منصوبہ بنانے کےلئے متعلقہ محکموں اور شراکت دار اداروں کے درمیان قریبی روابط کا موثر میکنزم بھی تیار کیا جائے جبکہ متعلقہ محکمے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ زراعت کے شعبے کی جدید طرز پر ترقی صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کےلئے صوبائی حکومت خاطر خواہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے زراعت کے شعبے میں بہت زیادہ استعداد موجود ہے، موجودہ صوبائی حکومت اس استعداد کا موثر استعمال یقینی بنانے کےلئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے۔

صوبائی حکومت یورپین یونین کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر معاونت فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات یورپین یونین کی سفیر رینا کیونکا نے منگل کے روز اسلام آبادمیں ملاقات کی اور ان سے خیبر پختونخوا میں یورپین یونین کے اشتراک سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں تعاون فراہم کرنے پر صوبے کے عوام کی طرف سے یورپین یونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یورپین یونین کے تعاون سے جاری سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ صوبائی حکومت کےلئے اہمیت کا حامل ہے جو لوگوں کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہورہا ہے۔
سردار علی امین خان گنڈاپورنے کہا کہ صوبائی حکومت یورپین یونین کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر معاونت فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں پن بجلی کی استعداد کو بھر پور انداز میں استعمال کرنے پر کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ گرین انرجی انیشیٹیو بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے تحت سرکاری عمارتوں اور تعلیمی اداروں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔ اسی طرح غریب گھرانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی کےلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت میونسپل سروسز کی بہتری اور بنیادی صحت کے مسائل کو حل کرنے پر کام کر رہی ہے، حکومت کو ان شعبوں میں یورپین یونین سمیت دیگر ڈونر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی دوبارہ آبادکاری کےلئے بھی ڈونرز کے تعاون کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم اضلاع میں انفراسٹرکچر کی بحالی اور لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ضم اضلاع میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے اور انفراسٹرکچر کو ترقی دے کر وہاں پر بدامنی کا موثر انداز میں خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90285

شندور پولو فیسٹول کو خراب موسم کی بنا پر ملتوی کرنے کو چترال کے سول سوسائٹی نےیکسر مسترد کردیا

شندور پولو فیسٹول کو خراب موسم کی بنا پر ملتوی کرنے کو چترال کے سول سوسائٹی نےیکسر مسترد کردیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) 28جون سے شروع ہونے والی سہ روزہ شندور پولو فیسٹول کو خراب موسم کی بنا پر التوا ء کو چترال کی سول سوسائٹی نے مسترد کردیا ہے۔ پولو ایسوسی ایشن، بزنس کمیونٹی، ٹورزم سیکٹر کے رہنمااور پولو کے شائقین نے اس فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری اوقات میں اس میگاایونٹ کو خراب موسم کی بنا پر ملتوی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے جس سے اس علاقے کو ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگا۔ ڈسٹرکٹ پولو ایسوسی ایشن چترال کے جنرل سیکرٹری معیز الدین بہرام ایڈوکیٹ نے کہاکہ چترال کے چاروں ٹیموں کے کھلاڑی گھوڑوں سمیت شندور پہنچ چکے تھے اور ان کے لئے فیسٹول کی التواء کی خبر قیامت سے کم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پولو ٹیموں کی کھلاڑیوں کو الاؤنس کی ادائیگی بھی نہیں ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل کھلاڑیوں کوا لاؤنس کا نصف حصہ شندور روانگی کے وقت ادا کیا جاتا تھا لیکن اس بار کوئی پیمنٹ نہیں ہوئی۔

 

تجاریونین کے نائب جنرل سیکرٹری حافظ سراج نے کہاکہ شندور فیسٹول کو یکایک غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے سے تاجر برادری کو کروڑوں روپے کا نقصان لاحق ہوا ہے جوکہ لاکھوں روپے خرچ کرکے اپنے سازوسامان کے ساتھ شندور پہنچ چکے تھے۔ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ شندور پہنچنے والے کاروباری حضرات کو معاوضہ دیا جائے تاکہ فیسٹول کی التوا کی وجہ سے ان کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔

 

ٹورزم ایسوسی ایشن کے صدر کپٹن (ر) شہزادہ سراج الملک نے کہاکہ جس وجہ سے اس ایونٹ کو ملتوی کیا گیا ہے، وہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے ٹورزم سیکٹر سے وابستہ افراد کو بہت ذیادہ نقصان لاحق ہوگا جوکہ اپنی سرگرمیوں ہزاروں لاکھوں روپے پہلے ہی لگاچکے تھے اور فیسٹول کے التواء کے نتیجے میں یہ انوسٹمنٹ ڈوب گئے جبکہ کئی بیرونی ٹور گروپ بھی اس ایونٹ کے لئے یہاں پہنچنے والے تھے۔

 

شندور فیسٹول میں گزشتہ دو دہائیوں سے ہر بار شرکت کرنے والے فرید احمد رضا کا کہنا تھاکہ کسی علاقے میں میگا ایونٹ کا ملتوی یا منسوخ ہونا بدقسمتی کی بات ہوتی ہے اور شندور فیسٹول کا شیڈول کے مطابق منعقد نہ ہونا اور بھی افسوسناک بات ہے جس سے ہر دل افسردہ ہے۔ پولو کا ابھرتا ہوا کھلاڑی شیخ فاروق اقبال نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس فیسٹول کے انعقاد کو مقامی لوگوں کو سونپ دیاجانا چاہئے۔

 

 

chitraltimes shandur festival all arrangement completed dc upper 1

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
90279

آپریشن عزمِ استحکام کا دائرہ صرف ایک صوبہ نہیں، پورا پاکستان ہوگا، سعد رفیق۔ فوجی آپریشن کسی صورت قابل قبول نہیں، اے این پی

Posted on

آپریشن عزمِ استحکام کا دائرہ صرف ایک صوبہ نہیں، پورا پاکستان ہوگا، سعد رفیق۔ فوجی آپریشن کسی صورت قابل قبول نہیں، اے این پی

لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ) لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام کا دائرہ صرف ایک صوبہ نہیں بلکہ پورا پاکستان ہوگا۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں، ریاستی تنصیبات،عبادت گاہوں اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے اور بم پھاڑنیوالے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کے خاتمے تک ان کے خلاف آپریشن بلا تعطل و تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پی ٹی آئی حکومت میں دہشت گردوں سے مذاکرات اور انہیں ڈھیل دینے کی باجوہ ڈاکٹرائن نے بیک فائر کیااور انہیں دوبارہ قدم جمانے کا موقع ملا،جب کہ افغانستان کی امارت اسلامیہ اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ذریعے پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کیان کیمرا سیشن میں آپریشن عزم استحکام کے بارے میں تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لے۔ سیاسی قیادت سے مکالمہ اور ان کی تائید آپریشن کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت داخلی جھگڑوں سے بالاتر ہوکر ریاستی مفاد میں قدم بڑھائے جیسا کہ عمران حکومت کے دوران میں اس وقت کی اپوزیشن نے قومی معاملات پر ریاست کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی واضح کردی جائے کہ اس آپریشن کا دائرہ صرف ایک صوبہ نہیں بلکہ پورا پاکستان ہوگااور نشانہ Jet Black Terrorist ہوں گے۔

 

 

فوجی آپریشن کسی صورت قابل قبول نہیں، اے این پی

پشاور(سی ایم لنکس)امی نیشنل پارٹی نے آپریشن استحکام پاکستان کی مخالفت کردی۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی پشاور میں اے این پی کے باچا خان مرکز پہنچ گئے۔ گورنر نے اے این پی کی اعلی قیادت سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی و سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی رہنما میاں افتخار نے کہا کہ دہشت گردوں کی جڑیں پنجاب میں ہیں، آپریشن استحکام پاکستان کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں، اے این پی نے گورنر کو تحفظات کے حوالے سے آگاہ کردیا، آپریشن کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن استحکام پاکستان کا فیصلہ یکطرفہ ہوا، لوگوں کو مذاکرات اور آپریشن دونوں پر یقین نہیں، جنرل فیض نے کس کے کہنے پر مزاکرات کئے؟ 40 ہزار دہشت گرد کیسے آئے؟ آپریشن کے حوالے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے، اپر دیر، لوئر دیر میں آپریشن پر بھی اعتماد میں لیا جائے، اے این پی آپریشن عزم پاکستان کے حوالے سے کل جماعتی اجلاس (اے پی سی) بلا رہی ہے۔

 

آپریشن استحکام پاکستان کی حمایت کرتا ہوں، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ آپریشن استحکام پاکستان کی حمایت کرتا ہوں۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی پشاور میں اے این پی کے باچا خان مرکز پہنچ گئے۔ گورنر نے اے این پی کی اعلی قیادت سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی و سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جن لوگوں نے دہشت گردوں کی حمایت کی، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، بہتر ہوتا کہ آپریشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے صوبائی کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر آپریشن کی حمایت کردی، سیاسی جماعتوں کے تحفظات وزیر اعظم، صدر پاکستان کے سامنے رکھوں گا، بحیثیت گورنر آپریشن استحکام پاکستان کی حمایت کرتا ہوں۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90270

پی ٹی آئی نے الیکشن رکوانے کی کوشش کی،وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہوئے،چیف جسٹس۔ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، ہمیں ملیں گی، بیرسٹر گوہر

Posted on

پی ٹی آئی نے الیکشن رکوانے کی کوشش کی،وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہوئے،چیف جسٹس۔ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، ہمیں ملیں گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن رکوانے کی کوشش کی، عمران خان الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہوئے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب ضرورت ہوتی ہے ہمارے پاس آتے ہیں، وہ وقت بھی یاد رکھیں جب الیکشن کے انتخابات کی تاریخ ہم نے دی تھی، الیکشن کس نے کروائے، الیکشن رکوانے کی کوشش پی ٹی آئی نے کی، صدر مملکت اس وقت عارف علوی تھے، کیا پی ٹی آئی کو ہم نے کہا انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروائیں؟ الیکشن کمیشن کی جانب سے منت سماجت کی گئی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان تھے، عمران خان بطور وزیراعظم بھی الیکشن ۶کمیشن پر اثرانداز ہو رہے تھے، سال بھر کی تاریخ دی گئی الیکشن کروانے کیلئے، یا تو پھر قانون کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں، جب ہم ووٹر کی بات کر رہے ہیں تو پی ٹی آئی کے ممبران کا حق کدھر گیا، آدھی بات نہ کریں۔

 

جنھوں نے پریس کانفرنسز نہیں کیں انھیں اٹھا لیا گیا، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ جو 2018 میں ہوا وہی ابھی ہوا، جنھوں نے پریس کانفرنسز نہیں کیں انھیں اٹھا لیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن پر سوالات اٹھائے گئے، جو کچھ 2018 میں ہوا وہی ابھی ہوا، جنھوں نے پریس کانفرنسز نہیں کیں، انھیں اٹھا لیا گیا، یہ باتیں سب کے علم میں ہیں، کیا سپریم کورٹ اس پر اپنی آنکھیں بند کر لے، لیول پلئینگ فلیڈ نہ ملنے کا کہا گیا۔وکیل سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ میں آپکی باتوں سے مکمل متفق ہوں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ جس کو لیول پلئینگ فیلڈ نہیں ملی وہ ہمارے سامنے آئے ہی نہیں۔

 

 

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، امید ہے 77 سیٹیں ہمیں ملیں گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر علی گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں ہماری پارٹی کا حق ہے، امید ہے ہمارے حق میں فیصلہ ہوگا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 51 کے مطابق کسی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتیں۔ سیٹیں اس جماعت کو ملنی ہیں جن کا ووٹ ہوگا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ نے ہم سے نشان لے لیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ معاملہ آگے نہیں بڑھا۔ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کی لسٹیں الیکشن کمیشن کو دی تھیں۔ امید ہے ہمیں ہماری 77 سیٹیں ملیں گی۔خیبرپختونخوا میں آپریشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ اعلامیہ اس لیے جاری نہیں ہوا کہ اسمبلی کارروائی کے باعث کور کمیٹی میٹنگ مکمل نہ ہو سکی آپریشن سے متعلق پارٹی میں کسی کا مؤقف مختلف نہیں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف صرف اتنا ہے کہ پہلے معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائے، ہمیں بتایا جائے سیکیورٹی صورتِ حال کیا ہے کیا تھریٹ ہے۔اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری علی امین گنڈاپور سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90267

 خیبرپختونخوا بجلی بنانے والا صوبہ ہے مگر صوبے کو اس کا حق نہیں مل رہا۔ بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق نے صوبے کے 1510 ارب روپے دینے ہیں جو وہ دے نہیں رہے۔ وزیراعلیٰ 

Posted on

 خیبرپختونخوا بجلی بنانے والا صوبہ ہے مگر صوبے کو اس کا حق نہیں مل رہا۔ بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق نے صوبے کے 1510 ارب روپے دینے ہیں جو وہ دے نہیں رہے۔ وزیراعلیٰ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، ہم نے سی ٹی ڈی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے ٹیکس فری عوامی بجٹ پیش کیا ہے، جس کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اٹھائے جائیں گے، ہم ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار کےلئے بلا سود قرضے دیں گے اور اپنا ریونیو بڑھانے پر فوکس کریں گے۔ ہمارا اپنا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ تمام مسائل وفاق کی طرف سے ہیں۔ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے اور ہمارے حقوق نہ دئیے گئے تو آئین و قانون کے اندر رہ کر رد عمل بھی دیں گے، ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پیر کے روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بجلی بنانے والا صوبہ ہے مگر صوبے کو اس کا حق نہیں مل رہا۔ بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق نے صوبے کے 1510 ارب روپے دینے ہیں جو وہ دے نہیں رہے۔ ہم نے وفاقی حکام سے صوبے میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور نقصانات کی ریکوری کے حوالے سے بات کی اور ہم نے ایک ماہ میں ایک ارب روپے کی ریکوری کی۔اس کے باوجود اگر وفاق اپنی کمٹمنٹ پر قائم نہیںرہتا تو پھر مسائل تو پیدا ہوں گے۔صوبے میں لائن لاسز کی وجہ واپڈا کا اپنا سسٹم ہے۔ ہم اپنے حقوق کےلئے آواز اٹھا تے رہیں گے،ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں اور لیکر رہیں گے۔

 

اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے حوالے سے ابھی کوئی پلان سامنے نہیں آیا، اگر اس طرح کا کوئی پلان ہوا بھی تو اس کےلئے صوبوں،پارلیمنٹ ،عوام اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا انتہائی ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں نے جانی و مالی اور معاشی طور پر بہت بڑا نقصان اٹھایا ہے، آج تک ہمارے لوگوں کو وہ حق اور ریلیف نہیں ملا جو ان کو ملنا چاہیے تھا۔ آج تک بے گھر ہونے والے لوگ دوبارہ آباد نہیں ہو سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک تو عزم استحکام کے حوالے سے کوئی پلان ہے ہی نہیں، جب پلان سامنے آئے گا تب ہی اس پر بات کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلاول نے پوری دنیا کا چکر لگایا مگر افغانستان نہیں گیا کیونکہ ان کو ہمارے لوگوں کی یا امن و امان کی، پاکستانی عوام کے جان و مال، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی پرواہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک جو کچھ ہوا ہے اس کا نقصان پاکستان کو ہوا، ان چیزوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے، جو کچھ پہلے ہوا، کیا کسی اور نے، ڈالا کسی اور پر، ان معاملات کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے تو یہیں رہنا ہے، پہلے بھی حالات کا سامنا کیا اب بھی کریں گے، پیچھے جو معاشی مسائل پیدا ہوئے اور ابھی تک بنے ہوئے ہیں، ان مسائل سے کس نے لڑنا ہے اور کس نے ان کا مقابلہ کرنا ہے، بلاشبہ ہم نے کرنا ہے جس طرح آج تک کرتے آئے ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ہم بالکل پاکستان میں امن چاہتے ہیں اور اس مقصد کےلئے ہر حد تک جانے کےلئے تیار ہیں لیکن اگر کوئی ایسی چیز ہوگی، جب کوئی واضح پلان آئے گا تو بیٹھ کر طریقے سے بات ہو گی۔ مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ پاکستان کےلئے بات کرنے کو تیار ہیں لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ہاں اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں مگر ہماری شرائط وہی ہیں، سب سے پہلے جو مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اس پر بات ہو گی۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس طرح ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، ہم بھول جائیں ایسا نہیں ہو سکتا۔ ہاں ہم ملک کی خاطر بات کرنے کو تیار ہیں مگر اولین شرط یہی ہے کہ جو ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے اس کے اوپر بات ہوگی۔

 

 

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے  ؎ یو این ایچ سی آرکی نمائندہ برائے پاکستا ن فیلیپاکیڈلر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے پیر کے روز یو این ایچ سی آرکی نمائندہ برائے پاکستا ن فیلیپاکیڈلر کی سربراہی میں ایک وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے جس میں خیبرپختونخوا میں مقیم مہاجرین سے متعلق اُمو رپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں مقیم مہاجرین کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے باہمی اشتراک کو مزید مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کئی دہائیوں سے اپنے افغانبہن بھائیوں کی میزبانی کرتے آرہے ہیں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی رضاکارانہ واپسی کے دوران اب تک خیبرپختونخوا سے تین لاکھ سے زائد غیر ملکی اپنے وطن واپس جا چکے ہیں ۔ صوبائی حکومت نے پختون روایات کے مطابق رضا کارانہ طور پر واپس جانے والے ان غیر ملکیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی ہیں ۔ رضاکاروانہ واپسی کے اس عمل میں ایک بھی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ بغیر قانونی دستاویزات کے پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کی اپنے ممالک واپسی حکومت پاکستان کا فیصلہ ہے جس پر عمل درآمد ہو گا، قانونی دستاویزات رکھنے والے غیر ملکیوں کے یہاں قیام سے کو ئی مسئلہ نہیں ہے ۔

 

اُنہوں نے مزید کہاکہ خیبرپختونخوا میں مقیم مہاجرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے یو این ایچ سی آر اور صوبائی حکومت کے درمیان بہتر اشتراک کار کی ضرورت ہے جبکہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں یو این ایچ سی آر کوہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت اس حوالے سے نہ صرف انتظامی تعاون بلکہ وسائل بھی فراہم کرے گی ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقیم افغان نوجوانوں کو فنی تربیت دے کر انہیں اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے اگر یو این ایچ سی آر اس سلسلے میں کوئی پروگرام شروع کرنا چاہے تو صوبائی حکومت افغان نوجوانوں کو اپنے تکنیکی اداروں میں تربیت فراہم کرے گی ۔ صوبائی حکومت کے صحت کارڈ کے طرز پر اگر یو این ایچ سی آر افغان مہاجرین کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجراءکرے تو تب بھی صوبائی حکومت اپنے ہسپتالوں میں ان کیلئے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔

 

وزیراعلیٰ نے کہاکہ مہاجرین کے کیمپوں میں بجلی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے شمسی توانائی بہترین ذریعہ ہے ، صوبائی حکومت اس سلسلے میں بھی یو این ایچ سی آر کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اپنی گفتگو میں کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت ضم اضلاع کے بے گھر افراد کی دوبارہ آبادکاری کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے ۔ ان لوگوں کی جلد سے جلد آبادکاری کیلئے صوبائی حکومت کو یو این ایچ سی آرسمیت دیگر ڈونر اداروں کا بھی تعاون درکار ہے ۔ وفد نے طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ غیر ملکیوں کی اپنے ممالک رضاکارانہ واپسی کے عمل میں خیبرپختونخوا حکومت کا تعاون قابل ستائش ہے ۔ خیبرپختونخوا میں مقیم مہاجرین کے مسائل کے پائیدار حل اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ اشتراک کار کو مزید مربوط اور مضبوط بنایا جائے گا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90265

چترال: شندور پولو فیسٹول نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا

Posted on

چترال: شندور پولو فیسٹول نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) 28جون سے دنیا کی بلند ترین پولوگراونڈ شندور میں منعقد ہونے والے تین روز پولو فیسٹول نامساعد موسمی حالات کےپیش نظر ملتوی کر دیا گیا ، سیکریٹری کلچر اور ٹورزم خیبرپختونخوا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکشن میں فیسٹول کو ملتوی کرنے کی وجہ نامساعدہ موسمی حالات بتایا گیا ہے، ادھر شندور فیسٹول کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے ، چترال اور گلگت بلتستان کے کھلاڑی بمعہ گھوڑے شندور پہنچ چکے تھے، اور پریکٹس میچز جاری تھے، جبکہ ایس کام موبائل نیٹ ورک کے زیر انتظام فورجی انٹرنیٹ کی سہولت بھی شندور میں مہیا کردی گئی تھی۔ گزشتہ دن ٹاورز تنصیب کرکے سروس کا آغاز کردیا تھا۔ شندور فیسٹول ملتوی ہونے کی خبر چترال پہننچے پر شائقین پولو نے انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیاہے،

 

chitraltimes shandur polo festival postponed

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
90259

دنیا کی بلندرترین پولوگراونڈ شندور میں منعقد ہونے والے  فیسٹول کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین 

دنیا کی بلندرترین پولوگراونڈ شندور میں منعقد ہونے والے  فیسٹول کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دنیا کی بلندترین پولوگراونڈ میں منعقد ہونے والے شندور پولو فیسٹول کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے گزشتہ دن شندور پولوگراونڈ کا دورہ کیا، جہاں شندور پولو فیسٹول 2024 کا اغاز 28 جون سے ہورہا ہے۔جو تین دن تک جاری رہیگا،

انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دیگر افسروں بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام سہولیات کا از خود تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پولو گراؤنڈ کی تزئین و آرائش ،پانی و بجلی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات میں جاری کاموں کو تسلی بخش پایا اور ادھورے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کھیلاڑیوں سمیت تمام مہمانوں کا خاص خیال رکھنے سے متعلق احکامات بھی جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شندور فیسٹول کے لئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال گزشتہ ڈیڈھ مہینے سے کام کررہی ہےاور اب تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، جہاں سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

شندور کے سبزہ زار میں ٹینٹ ویلج قائم کردیا گیا ہے، گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی شندور فیسٹول کی انتظامات اپرچترال انتظامیہ سرانجام دے رہی ہے، تاہم لوئیر چترال کی معاونت بھی حاصل ہے ، جبکہ فیسٹول خیبرپختونخوا کلچرل اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی تعاون سے منعقد کیا جارہاہے، جہاں چترال اور گلگت کی پولو ٹیمیں اپس میں ٹکرائیں گے، فیسٹول کے لئے چترال اور گلگت کے پانچ پانچ ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے،شندور فیسٹول میں پولومیچز کے علاوہ پیراگلائڈنگ، ثقافتی شو اور اسٹال بھی لگائیں جائیںگے۔

 

شندور فیسٹول کا فائنل ۳۰ جون کو ہوگا، گزشتہ ادوار میں شندور فیسٹول کے فائنل میچ میں سربراہان ریاست اور حکومت کے ساتھ آرمی چیف بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے آئے ہیں، جن میں جنرل ضیاٗ الحق، بے نظیر بھٹو، میاں نواز شریف، جنرل مشرف ودیگر شرکت کرچکے ہیں، امسال بھی وزیراعظم پاکستان کی شرکت متوقع ہے ، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور بھی شرکت کرینگے۔دریں اثنا بیرونی سیاحوں کی آمد شروع ہے، جبکہ اندرون ملک سے بھی ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی شرکت متوقع ہے۔

chitraltimes shandur festival all arrangement completed dc upper 2

chitraltimes shandur festival all arrangement completed dc upper 3 chitraltimes shandur festival all arrangement completed dc upper 4 chitraltimes shandur festival all arrangement completed dc upper 5

chitraltimes shandur festival all arrangement completed dc upper 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
90244

صوبہ میں نوجوانوں اور خواتین کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، نوجوانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے.گورنرخیبرپختونخوا

صوبہ میں نوجوانوں اور خواتین کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، نوجوانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے.گورنرخیبرپختونخوا

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل اور قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوان حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ برداشت رواداری اور احترام انسانیت کے کلچر کو فروغ دیں، صوبہ میں نوجوانوں اور خواتین کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، نوجوانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا. پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، جنرل سیکرٹری شاذی خان ، پی ایس ایف کے صوبائی عہدیدار راشد خان۔ ریاض خان سمیت دیگر عہدیدار و کارکنان شریک تھے. ملاقات میں صوبہ کے عوامی فلاح و بہبود بالخصوص نوجوان طبقہ کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی. اس موقع پر پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن کیجانب سے شہید بینطیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا.

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ طلبہ اپنی تجاویز لائیں تاکہ ہم متحد ہوکر قائد عوام شہید کے مشن کے مطابق معاشی طور پر نئی نسل کو مظبوط بنائیں، انہوں نے کہاکہ پی ایس ایف کے فوکل پرسن بنائیں گے جو ہمارے ساتھ رابطہ میں ہونگے. گورنر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے نوجوانوں اور خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ہیں، پی ایس ایف کے نوجوان صوبہ کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

 

chitraltimes governor kp faisal karim kundi addressing psf delegation

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90235

عزم استحکام آپریشن صرف ایک صوبے سے منسوب کرنے کا تاثر دینا قبل ازقت ہے ۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے ردعمل

Posted on

عزم استحکام آپریشن صرف ایک صوبے سے منسوب کرنے کا تاثر دینا قبل ازقت ہے ۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے ردعمل

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور استحکام سب کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم نے کل جو عزم استحکام کے حوالے سے بات کی اس پر وفاقی حکومت کو عزم استحکام کے طریقہ کار، مدت اور دیگر متعلقہ امور کی وضاحت کرنی چاہئے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم ترین معاملے پر سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ علاوہ ازیں سیاسی پارٹیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت ضروری ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ ضم اضلاع کے معاملات پر پی ٹی آئی نے 26 جون کو  قبائلی ملکان کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا ہے، عزم استحکام کی تفصیلی اور واضح خدوخال تاحال سامنے نہیں آئے ہیں، عزم استحکام کہاں اور کب شروع کرنا ہے اسکی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں،عزم استحکام صرف ایک صوبے سے منسوب کرنے کا تاثر دینا قبل ازقت ہے اور یقینا عزم استحکام میں متعلقہ صوبے سے مشاورت نظر انداز نہیں کی جائیگی، وزیراعظم نے واضح طور پر کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف ایک ادارے کا مسئلہ نہیں ہے،   اسی طرح دہشت گردی بھی صرف ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردی سے خیبر تا کراچی پورا ملک متاثر ہے۔بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ گڈ بیڈ طالبان کے حوالے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ اس قسم کے بے بنیاد بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں، غلط بیان بازی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں رکاوٹ بنے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام قوم متحد ہے، تمام قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90232

تھانہ شرقی پشاور کی حدود میں چترال سے تعلق رکھنے والے دو افراد جان بحق

Posted on

تھانہ شرقی پشاور کی حدود میں چترال سے تعلق رکھنے والے دو افراد جان بحق

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ابتدائی تفصیلات کے مطابق اج ہفتہ کے دن تھانہ شرقی پشاور کی حدود امن چوک میں رکشہ میں جاتے ہوئے رکشہ کے اندر جھگڑا کے بعد مسمی گل بدین ولد ضرب علی سکنہ چترال نے مسماہ (ش) دختر زرامین سکنہ چترال پر مبینہ طور پر فائرنگ کی اور بعد ازاں خود پر بھی فائرنگ کرکے خود کشی کی ہے،

 

رکشہ ڈرائیور نے ہسپتال لے جاتے ہوئے ایک راستے میں جبکہ دوسرا ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے ہیں،
اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے ایل ارایچ ہسپتال منتقل کر دیا واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی زرائع کے مطابق دونوں کا تعلق سفید ارکاری چترال سے ہے، زرائع کے مطابق مسمات (ش) بی ایس این نرس اور نوجوان آرمی میں ملازم تھے،وجہ عداوت فلحال معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان گل بدین مسمات ش سے شادی کرنا چاہتے تھے جبکہ لڑکی یا ان کے گھر والے انکاری تھے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
90208

ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صوبے میں لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، ۱۲گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ وزیراعلیِ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور

Posted on

ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صوبے میں لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، ۱۲گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ وزیراعلیِ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس جمعہ کے روز سی ایم ہاوس میں منعقد ہوا۔ جس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری انرجی اور پولیس کے اعلی حکام کی شرکت کی،جس میں وفاقی حکام کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے اجلاس کے بعد صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ خصوصاً عیدالاضحیٰ کے دوران لوڈشیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، متعلقہ حکام کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو صوبے میں لوڈشیڈنگ کی تازہ صورتحال، ریکوریز سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک مہینے میں صوبائی حکومت کے تعاون سے صوبے کے لاسز والے علاقوں سے تقریباً ایک ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہے،اور صوبے میں پیسکو کی تنصیبات اور عملے کو پولیس کی مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، اس مقصد کے لئے ہر ضلع میں پولیس کی مخصوص ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں،

 

بریفنگ میں مذید بتایا گیا کہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں زیرو لوڈشیڈنگ کا وعدہ گیا گیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا، پیسکو کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوراں صوبے کے بیشتر علاقوں میں 12 سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی گئی، جبکہ یکم مئی 2024 سے اب تک صوبے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف 81 مختلف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، بریفنگ میں مذید بتایا گیا کہ صوبے میں پہلی دفعہ خواتین نے بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے، اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو صوبے میں امن وامان کے سنگین مسائل جنم لینے کا خدشہ ہے، اس موقع پر وزیراعلیِ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی سے جڑے مسائل حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت اپنے وعدے کے مطابق مکمل تعاون کر رہی ہے،افسوس کی بات یہ کہ وفاقی حکومت اپنے کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کر رہی، سردار علی امین گنڈاپور نے مذید کہا کہ پہلی دفعہ عید الاضحٰی کے موقع پر بھی صوبے کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی،جبکہ لاسز والے علاقوں سے خاطرخواہ ریکوریاں ہونے کے باوجود بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،

 

انھوں نے کہا کہ اس ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صوبے میں لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، صوبے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی رد عمل سخت سے سخت ہوتا جارہا ہے،وزیراعلیِ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کسی ایک سیاسی جماعت یا صوبائی حکومت کا نہیں بلکہ یہ ایک عوامی مسئلہ ہے اور عوام کا رد عمل بے جا نہیں، لوگوں کو گھروں میں پینے اور مساجد میں وضو کر نے کے لئے پانی نہیں مل رہا، انھوں نے کہاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عوامی رد عمل قابو سے باہر ہو جائے، لہذاوفاقی حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، صوبے میں لاسز کو ختم کرنے کے لئے بھر پور تعاون کر رہے ہیں، وزیر اعلی نے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوراں ریکوری صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے، لہذا صوبے میں 12 گھنٹوں سے زیادہ لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں،

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90199

وزیر بلدیات خیبر پختونخوا رشد ایوب خان کا دورہ چترال ، چترال کے چاروں ٹی ایم ایز کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ 

وزیر بلدیات خیبر پختونخوا رشد ایوب خان کا دورہ چترال ، چترال کے چاروں ٹی ایم ایز کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر بلدیات خیبر پختونخوا رشد ایوب خان نے کہا ہے کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کا بنیادی کام سروس ڈلیوری ہے جس کی معیارکو ذیادہ سے ذیادہ کرنے پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے اور یہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا وژن بھی ہے تاکہ عوام کو تمام شہری سہولیات شفاف طریقے پر اور عوام کی اطمینان کے عین مطابق میسرہوسکیں اور کسی حکومت کی کارکردگی کا اصل اندازہ اسی سے ہوسکتا ہے اور اس اہمیت کے نظر اس سیکٹر میں کوئی کوتاہی، سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جمعہ کے روز وہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے کمیٹی روم میں لویر اور اپر چترال کے اضلاع میں قائم چاروں ٹی ایم ایز کی کارکردگی کے حوالے سے الگ الگ بریفنگ لیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلدیاتی اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہوسکیں اور صوبائی حکومت کی طرف سے گرانٹ پر انحصار کرنے کی بجائے وسائل میں خود کفالت حاصل کریں گے اور علاقے میں ترقی کا دور دورہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم ایز شہری سہولیات کی فراہمی کی بنیادی اکائیاں ہیں جن کی کارکردگی کورونا کی عالمی وباء کے دوران نکھر کر سامنے آئی جب باپ بیٹے سے دور بھاگ رہا تھا تو یہی ٹی ایم اے ورکرز مرنے والوں کو کفنانے اور دفنانے میں مصروف تھے اور ڈیوٹی کی لائن پر کئی ایک اپنی جانیں بھی قربان کردی۔

لویر چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن فاتح الملک علی ناصر، تحصیل چیرمین چترال شہزادہ امان الرحمن، چیرمین دروش تحصیل سید فریدجان ایڈوکیٹ، چیرمین موڑکھو تورکھو تحصیل جمشید احمد اور ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان اور ریجنل میونسپل افیسر اعجاز رحیم کی موجودگی میں چاروں ٹی ایم اوز رحمت حنیف (چترال)، کریم اللہ (دروش)، مصباح الدین (مستوج) اور امین الرحمن (موڑکھو) نے اپنے اپنے تحصیلوں کے بارے میں بریفنگ پیش کی جس پر وزیربلدیات نے پائنٹ ٹو پائنٹ تبصر ہ کیا اور ضرورت کے مطابق مزید معلومات حاصل کرنے کے بعد اس پر تبصر ہ بھی کرتے رہے۔ ارشد ایوب خان نے چاروں ٹی ایم ایز کے منتخب نمائندوں اور سینئر افسران پرواضح کیا کہ یہ ادارے حکومتی گرانٹ پر ہمیشہ نہیں چل سکتے بلکہ عوامی خدمت کی معیارکو بہتر بنائیں اورمستقبل میں میونسپل افیسرز کی کارکردگی کی جانچ ان کی جمع کردہ ریونیو اور ان کے اخراجات سے کیا جائے گااور اسے کارکردگی کا پیمانہ بنایا جائے گا۔

 

انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے ملازمین کی سوفیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والوں اور سسی وغفلت کا مظاہرہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے انہیں ملازمت سے برخاست کئے جائیں گے اور حاضری پر موثر چیک رکھنے کے لئے تمام دفاتر میں بائیو میٹرک مشین نصب کرنے کا بھی حکم دے دیا جبکہ گاڑیوں میں تیل کی بے تحاشااور غیر ضروری استعمال پر کڑی نظر رکھنے کے لئے ہر گاڑی کے ساتھchipلگانے کے احکامات بھی جاری کردئیے۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقامی ممبران صوبائی اسمبلی اور چیرمین صاحبان کے ساتھ مشاورت کے ساتھ کام کرتے رہیں تاکہ عوامی امنگوں کی ترجمانی ہوسکے۔ وزیر بلدیات نے موقع پر موجود ریجنل میونسپل افیسر ملاکنڈ کو ہدایت کردی کہ وہ ٹی ایم ایز کے بارے میں نشاندہی کردہ امور کی مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن ٹیموں کے ذریعے اڈٹ کرکے دس دنوں کے اندر انہیں رپورٹ پیش کرے جبکہ بلچ میں واقع ویمن ووکیشنل سنٹر اور دنین میں واقع قصاب خانہ کا بھی دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہید اسامہ وڑائچ تفریحی پارک کا انتظام وانصرام ٹی ایم اے چترال کو منتقل کرنے کے بارے میں بھی ڈی سی لویر چترال سے مشور ہ لینے کے بعد اس کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سابق معاون خصوصی وزیر زادہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما رضیت باللہ، فخر اعظم اور نوید احمد بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

chitraltimes kp minister local government ayub visits chitral

chitraltimes kp minister local government visits Chitral 5

chitraltimes kp minister local government visits Chitral 3

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
90170

خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف

Posted on

خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی۔

 

دریں اثنا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے رو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخوا سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے، اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا گزشتہ ایک دہائی سے بدانتظامی کی وجہ سے تمام صوبوں سے پیچھے رہ گیاہے، صوبہ کے عوام کی فلاح و بہبود اور مجموعی صوبائی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کا ساتھ دینا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں میں یوتھ گیمز شروع کرنے کے لیے ہمیں تعاون کی ضرورت ہے،خیبر پختونخوا کرکٹ لیگ کو جلد از جلد آغاز کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں جو گزشتہ 15 سال سے نہیں ہو رہی ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت کا تعاون درکار ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے گورنر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو مکمل تعاون فراہم کرے گی،تمام معاملات بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل ہوسکتے ہیں،احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے لیکن اس کی آڑ میں کسی سیاسی ایجنڈے کو حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ملک کو انارکی اور افراتفری کے سپرد کرنیکے مترادف ہے،جو لوگ ریاست کے خلاف کھڑے ہو نے کی کوشش کر رہیں ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔رکن خیبرپختونخوا اسمبلی احمد کریم کنڈی اور سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ ارشاد کیانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 

chitraltimes governor kp faisal kundi meeting with rana sanaullah

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90165

الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکے زیراہتمام عیدالاضحیٰ کے موقع پر 9کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت کے جانوروں کی قربانی  

الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکے زیراہتمام عیدالاضحیٰ کے موقع پر 9کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت کے جانوروں کی قربانی
اس سال عید پرایک لاکھ 32ہزار سے زاٸد مستحقین تک قربانی کاگوشت پہنچایاگیا۔خالدوقاص

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخواکے تحت قربانی پراجیکٹ 2024ء کے تحت امسال الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے رضاکاروں نے عید کے تینوں آیام کے دوران 9کروڑ 56لاکھ روپے مالیت سے زائدکے 3969بڑے جانوروں اور 163چھوٹے جانوروں کی قربانیاں کرکے قربانی کا گوشت یتیموں،بیواوں،مدارس کے طلبہ ، مستحق افغان مہاجرین ،نشے میں مبتلا زیر علاج مریضوں ،جیلوں میں قید مستحق قیدیوں،ہسپتالوں میں زیر علاج مسافرمریضوں اور تیماداروں،الخدمت کے ساتھ رجسٹرڈتھیلی سیمیاء کے موذی مرض میں مبتلا بچوں،سٹریٹ چلڈرن،خواجہ سراء کمیونٹی کے علاوہ دیگر نادار اور مستحق گھرانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا.

 

الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص نے قربانی پراجیکٹ 2024ء کی تکمیل کے بعد تفصیلات جاری کرتے ھوٸے بتایا ھے کہ اس سال مجموعی طور پر الخدمت کے قربانی پراجیکٹ سے تقریبا ایک لاکھ32ہزار700سے زاٸد افراد نے استفادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے عید الاضحی سے قبل صوبے کے تمام 36اضلاع میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا تھاجہاں پر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز ملک اور بیرون ملک سے الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کو سنت ابراہمی کے لئے ملنے والے قربانیوں کے جانوروں کی قربانی کرکے مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کو اس سال غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لٸے بھی بڑے پیمانے پر قربانیاں موصول ھوٸی ہیں جوعید سے قبل ہی الخدمت مرکز کو ارسال کردی گٸی تھیں۔جبکہ صوبہ بھر کے لٸےصوباٸی جنرل سیکرٹری شاکرصدیقی ناٸب صدور فدامحمد،حافظ حمید اللہ اور ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب کی زیرنگرانی قربانی پراجیکٹ 2024ءکے تحت پشاور میں مرکز ی کیمپ قائم کیا تھا جبکہ تمام اضلاع کے ضلعی صدور کے ساتھ رابطے کے لئے ڈویژنل سطح پرکوآرڈینیٹرز مقرر کئے گئے تھے جنہوں نے ایک مربوط نظام کے تحت عید کے تینوں روز مسلسل محنت کے نتیجے میں قربانی پراجیکٹ کو کامیابی سے مکمل کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں الخدمت کے رضاکاروں نے گراس روٹ لیول پر چرم قربانی جمع کرنے کے لئے کیمپس لگائے جس میں الخدمت کے سینکڑوں رضاکاروں نے دن رات محنت کی اور امسال عوام نے ماضی کے مقابلے میں ریکارڈ تعداد میں قربانی کی کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیہ کئے۔قربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی رقوم سے سال بھر ضرورت مندوں کو ریلیف کی فراہمی میں مدد ملتی ہے ۔انہوں نے اس موقع پر ملک اور بیرون ملک سے الخدمت فاؤنڈیشن کو اپنی قربانیاں اور چرم قربانی عطیہ کرنے والے مسلم فلاحی اداروں اورمخیر شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس کارخیر کے لئے الخدمت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ ساتھ قربانی پراجیکٹ 2024ء کے دوران عید قربان پرمسلسل تین روز تک دن رات محنت کے نتیجے میں اپنی عید کی خوشیوں کی قربانی دینے والے صوبائی،ضلعی،زونل ٹیموں کے ذمہ داران اور رضاکاروں کی گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کی اس قربانی کو شرف قبولیت بخشنے اور انہیں اس کا بہترین اجر دینے کیلئے دعا کی۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90160

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے منشیات کے تدارک کے لئے صوبہ بھر میں نارکاٹکس ایمرجنسی نافذ کر دی اور صوبائی اینٹی نارکاٹکس ٹاسک فورس بھی قائم کر دی گئی

Posted on

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے منشیات کے تدارک کے لئے صوبہ بھر میں نارکاٹکس ایمرجنسی نافذ کر دی اور صوبائی اینٹی نارکاٹکس ٹاسک فورس بھی قائم کر دی گئی

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں منشیات کے تدارک کے لئے ایک اہم اقدام کے طور پر صوبہ بھر میں نارکاٹکس ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور اس سلسلے میں صوبائی اینٹی نارکاٹکس ٹاسک فورس بھی قائم کر دی گئی ہے۔  وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 19 رکنی ٹاسک فورس کے سربراہ ہونگے جبکہ ٹاسک فورس کے دیگر ممبران میں متعلقہ کابینہ اراکین،  چیف سیکرٹری،  انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور دیگر شامل ہیں۔ صوبے میں منشیات کی تیاری اور سپلائی کا سدباب خصوصاً تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور جیلوں میں منشیات کی فراہمی کا تدارک ٹاسک فورس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

 

ٹاسک فورس طبی اور سائنسی مقاصد کے نام پر  منشیات کے غیر قانونی استعمال کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی بھی نگرانی کرے گی۔ نو قائم ٹاسک فورس منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے، بحالی اور انہیں سماجی دھارے میں شامل کرنے سے متعلق امور کی بھی نگرانی کرے گی۔ ٹاسک فورس کا اجلاس مہینے میں کم سے کم ایک بار منعقد کیا جائے گا۔ ٹاسک فورس ان معاملات سے متعلق وزیر اعلیٰ کو سہ ماہی رپورٹ پیش کرے گی۔یاد رہے وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے گذشتہ دنوں اپنی زیر صدارت انسداد منشیات سے متعلق اجلاس میں صوبائی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90157

بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے 1600 ارب روپے واجب الادا ہیں جو مشترکہ مفادات کونسل سے منظور شدہ ہیں لیکن وفاقی حکومت یہ واجبات ادا نہیں کر رہی ۔ علی امین گنڈا پور

بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے 1600 ارب روپے واجب الادا ہیں جو مشترکہ مفادات کونسل سے منظور شدہ ہیں لیکن وفاقی حکومت یہ واجبات ادا نہیں کر رہی ۔ علی امین گنڈا پور

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے 1600 ارب روپے واجب الادا ہیں جو مشترکہ مفادات کونسل سے منظور شدہ ہیں لیکن وفاقی حکومت یہ واجبات ادا نہیں کر رہی، واپڈا سے جڑے تمام حل طلب معاملات طے کرنے کے لئے ہم نے وفاقی حکومت کے ساتھ بات چیت کی، لائن لاسز کے معاملے کو حل کرنے کے لئے ہم نے بھر پور تعاون کی اور جن علاقوں میں بہت ذیادہ لاسز ہیں وہاں لوگوں کو سولر سسٹم دینے کے لئے ہم نے 10 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ بجلی سے جڑے معاملات طے کرنے کے لئے ہم نے وفاق کو 15 دن کی ڈیڈلائن دی تھی لیکن وفاق نے ہم سے ڈیڑھ مہینے کا ٹائم اور تعاون مانگا تھا اور ہم نے بھر پور تعاون کی مگر اس کے باوجود وفاق نے اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کی۔ وہ بدھ کے روز اپنے آبائی علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مینڈیٹ چوری کرکے جھوٹ کی بنیاد پر حکومت میں بیٹھی ہے، اس نے اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کی،اب جب ڈیڑھ مہینے کا وقت ختم ہوا تو میں نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو مسیج اور کال کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جس کا مطلب ہے کہ وہ ازاد اور ہم آزاد ہیں۔ وزیر اعلی نے پارٹی کے تمام پارلیمنٹرینز اور پارٹی ذمہ داروں سے کہا کہ بجلی کے حوالے سے اب وہ بحیثیت وزیراعلی ان کی طرف سے دی جانے والی پالیسی پر عملدرآمد کریں۔ میں اپنے لوگوں کو پیعام دیتا ہوں کہ کسی نے بھی واپڈا کے اثاثوں کو نقصان نہیں پہنچانا، یہ ہمارا اثاثہ ہیں کیونکہ ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے بنے ہیں۔سردار علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاق کی طرف سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کم کرکے 18 گھنٹے کرنے کے وعدے پر عمل نہیں ہوا اس لئے میں اعلان کرتا ہوں کہ صوبے کے کسی بھی فیڈر پر 12 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور پارٹی کے تمام پارلیمنٹیرئینز اپنے اپنے علاقوں میں اس شیڈول کی خود نگرانی کرکے اس کو یقینی بنائیں کیونکہ آپ عوام کے نمائندے ہیں، عوام نے آپ لوگوں کو ووٹ دیا اور آپ کے لئے غیرت کا مظاہرہ کیا ہے اب آپ لوگوں نے بھی عوام کے لئے غیرت کا مظاہرہ کرنا ہے۔

 

وزیر اعلی نے کہا میں نے آئی جی پولیس کو واضح احکامات دیے ہیں کہ واپڈا اہلکاروں کے کہنے پر اب صوبے کے کسی شہری کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوگی، یہ خیبرپختونخوا پولیس ہے اور یہ واپڈا کے ماتحت نہیں، واپڈا ہمارا حق نہیں دے رہا اوپر سے ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، ایسی صورت میں پولیس نے حق کے ساتھ کھڑا ہونا ہے،صوبے کا چیف ایگزیکٹو میں ہوں اور پولیس میرے احکامات پر عمل کرے گی۔ انہوں نے انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ پارلیمنٹیرئینز کے ساتھ مل کر لوڈشیڈنگ کے شیڈول کی نگرانی کرنی ہے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے میں کردار ادا کرنا ہے۔

 

وزیر اعلی نے واضح کیا کہ گرڈ میں کسی فالٹ کے علاوہ 12 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں ہوگی اور یہ میرا واضح پیغام ہے جو سب تک پہنچنا چاہیے۔ وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لوڈشیڈنگ کے شیڈول پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنے منتخب نمائندوں کو سپورٹ کریں لیکن خود گرڈ اسٹیشنز میں جانے سے گریز کریں، کوئی 9 مئی جیسا واقعہ کرکے آپ پر ڈال سکتا ہے۔ سردار علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم مجبورا یہ اقدام لے رہے ہیں کیونکہ وفاق حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی،اس لئے ہمارے لوگ ہی اس سسٹم کو سنبھالیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر وفاقی حکومت نے نیشنل گرڈ سے صوبے کی بجلی کم کرنے کی کوشش کی تو ہم اگلے اقدام کے طور پر نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی بند کر دیں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ اپ نے مجھے فون کرکے ائی ایم ایف کے حوالے سے سپورٹ مانگا تھا، لیکن مجھے پہلے صوبے کا پیسہ چاہیے جو آپ نے دینا ہے، ورنہ میں آئی ایم ایف کو بتادوں گا کہ آپ لوگ پیسے ہمارے نام پر لیتے ہیں، ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں اور اپنی جیبیں بھرتے ہیں۔

 

انہوں نے وفاقی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں مجبور نہ کرے کہ آپ کی حکومت کو دھکا دے کر نکالا جائے،آپ کو کس طرح نکالنا ہے یہ ہمیں اچھی طرح پتہ ہے، آپ برداشت نہیں کر سکوگے، آپ کی چیخیں نکلیں گی اور پھر آپ کے لانے والے بھی آپ کو نہیں بچا سکیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں نے اپنی زبان کی پاسداری کی لیکن وفاقی حکومت نے نہیں کی، اب ہم سب مل کر صوبے کا حق لے کر رہیں گے اور ہمیں اپنا حق لینے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

بعد ازاں وزیر اعلی نے ڈی آئی خان میں گرڈ اسٹیشن کا دورہ کرکے علاقے میں بجلی بحال کردی اور موقع پر موجود عملے کو بجلی لوڈشیڈنگ روزانہ کی بنیاد پر 12 گھنٹے سے کم رکھنے کی ہدایت جاری کیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90123

عید الاضحی پر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں اور مصائب کو نہ بھولیں۔عائشہ سید

عید الاضحی ہمیں اللہ کی محبت، اخوت، بھائی چارے اور ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔

عید الاضحی پر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں اور مصائب کو نہ بھولیں۔
سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کا عیدالاضحی کے موقع پر بیان۔

عید الاضحی سيده ہاجرہ کے ایثار و ثابت قدمی کی یاد دلاتا ہے ، عائشہ سید

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ) عیدالاضحیٰ سنت ابراہیمی ہے۔یہ ہمیں اللہ کی محبت ،اخوت بھائی چارے، ایثار و قربانی اور جذبہ ایمانی کا درس دیتی ہے۔اس فریضے کی اصل روح جانور کی قربانی میں نہیں بلکہ اللہ کی ہمہ وقت اطاعت اور تسلیم و رضا میں پوشیدہ ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جذبہ اطاعت و فرمانبرداری سے لبریز گفتگو یاد دلاتی ہے جو قیامت تک کے لئے مشعل راہ اور تسلیم و رضا کی یادگار مثال ہے ۔عظیم باپ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے عزیز فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ کی اطاعت اور قوت ایمانی سے قربانی کے لیے پیش کر دیا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام , حضرت اسماعیل علیہ السلام اور بی بی حاجرہ علیہ السلام نے اطاعت خداوندی کی شاندار مثال قائم کی ۔

 

عائشہ سید نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں سیدہ حاجرہ علیہ السلام کی ایثار و قربانی اور بہترین تربیت اولاد کی طرف بھی متوجہ کرتی ہے ۔حضرت حاجرہ علیہ السلام بہترین ماں اور بہادر رفیقہ حیات تھیں جنہوں نے مکّہ کے بیابان میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایسی تربیت کی کہ آج عیدالاضحی پر پوری امت مسلمہ انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دور حاضر کی ماؤں کو سیرت سیدہ حاجرہ علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر اپنے بچوں کی اسی انداز میں ترببت کرنی چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں اور مصائب کو نہ بھولیں۔ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے دعائیں مانگیں ۔ وطن عزیز میں اپنے اردگرد موجود ضرورت مند مساکین، اعزاء و اقربا کو قربانی کے گوشت کی تقسیم میں یاد رکھیں ۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کا اصل پیغام یہی ہے کہ مسلمانوں کی زندگیاں اللہ کی رضا کے حصول کے لئے مخصوص رہیں ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو سامنے رکھتے ہوئے دین کی خاطر تکالیف کو صبر و ہمت سے برداشت کریں اور قربانی کی اصل روح تقوی کے حصول کی بھرپور کوشش کریں.

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90092

پنجاب اور پختونخوا میں آئندہ ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

پنجاب اور پختونخوا میں آئندہ ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

لاہور( چترال ٹائمزرپورٹ)قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی جانب سے انتظامیہ کو موسمی صورت حال کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں 16 سے 18 جون کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ 18 سے 22 جون تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں۔جنوبی پنجاب میں 20 سے 22 جون کے دوران بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری عیدالاضحیٰ کی تیاریوں میں موسمی صورت حال کو ضرور ذہن میں رکھیں۔ عید کی چھٹیوں میں سیاحت کی غرض سے نکلنے والے موسم کی اپڈیٹس ضرور لیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے میں صوبے کے بالائی اضلاع میں آئندہ منگل کے روز سے ہفتے کے روز تک آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمزور مغربی ہوائیں منگل کی شام کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

 

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں، آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔اْدھر وفاقی دارالحکومت میں بھی عید کے دوسرے روز بارشوں کی خبر سنائی گئی ہے جب کہ عید کے پہلے روز موسم شدید گرم ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوسرے روز پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے مطابق عید کے دوسرے روز اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات سیالکوٹ میں بارشیں ہوں گی۔ عید کے تیسرے روز بارشوں کاسلسلہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں پہنچ جائے گا۔ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق مون زون کی بارشیں اس سال جون کے آخری ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ جون کے آخری تین دنوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ بھی ہے۔

 

عید الاضحیٰ اور محرم پر پشاور میں غیر قانونی افغانوں کا داخلہ بند کرنیکا فیصلہ

پشاور(سی ایم لنکس)عید الاضحیٰ اور ماہ محرم کے دواران پشاور میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کا داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاورپولیس چیف قاسم علی خان نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم (عاشورہ) کے موقع پر غیر قانونی افغانوں کا شہر میں داخلہ مکمل بند ہو گا، یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات، راہزنی و دیگر جرائم پر قابو پانے کے پیش نظر کیا گیا۔قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ حساس مقامات و عبادت گاہوں کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائیں جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید اور محرم کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے، مذہبی تہواروں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90083

عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد خاتمہ ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

Posted on

عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد خاتمہ ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت زیادہ ہے اس میں ادارے ملوث ہیں جن کا نام لینا مناسب نہیں عدلیہ جدوجہد کررہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد خاتمہ ہوگا۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس بنتے ہی فل کورٹ میٹنگ بلائی اور اس میں فیصلہ کیا کہ ہڑتال کلچر برداشت نہیں ہوگا، 13 مئی کو پنجاب کی عدلیہ کو سرکلر جاری کیا اور بتایا کہ ہڑتال کی کسی کال کو نہیں مانیں گے، ہڑتال کی کال ہو یا نہیں کام قانون کے مطابق کریں جس کے بعد پنجاب کے تمام وکلاء نے ہڑتال اور تالا بندی کے کلچر کو دفن کردیا، وکلاء کا یہ کام نہیں کہ عدالت کو تالا لگائیں کچھ سیاسی عناصر ہوتے ہیں ان سے درخواست ہے آپ لوگ وکالت چھوڑ دیں ہمیں کرنے دیں، ہم آپ کو بھرتی کرلیں گے شام کو تالا لگا لیجیے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے 90 فیصد وکلا اچھے لوگ ہیں، صوبہ پنجاب میں دو لاکھ سے زائد کیسز دائر ہوئے اور فیصلہ تین لاکھ سے زائد کیسز کا فیصلہ ہوا جس کے سبب زیر التواء مقدمات میں واح کمی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت زیادہ ہے اور مولوی تمیز الدین کیس سے یہ سلسلہ شروع ہوا اس میں ادارے ملوث ہیں جن کا نام لینا مناسب نہیں تاہم اس وقت عدلیہ بغیر دباؤ کے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے، ایک ڈسٹرکٹ جج نے اس مداخلت کا خط لکھا کہ میں ڈرتا نہیں اس جج نے کہا انصاف کروں گا کسی سے ناانصافی نہیں کروں گا جج کے ان الفاظ سے میرا خون ڈیڑھ کلو بڑھ گیا۔

 

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ایسی بہت شکایات ہمارے پاس آئی ہیں ایک بار ڈسٹرکٹ جج نے کہا وہ ڈرتے نہیں صرف آگاہ کر رہے ہیں، آسمان والے کی ئپ کو رہنمائی ملے گی آپ بلیک میلنگ کا شکار نہ ہوں، کوئی جج کسی بلیک میلنگ میں نہ آئے، اسٹیبلشمنٹ کی عدلیہ میں مداخلت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے یہ میرے ایمان کا حصہ ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اللہ نے آپ کو اس کام کے لیے چنا ہے، ان لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کام کرنا ہے، کسی سے بھی ڈر نہیں ہونا چاہیے، جلد عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی دخل اندازی کا اختتام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری افتخار اکیلے تھے جنہوں نے ایک فوجی ڈکٹیٹر کے خلاف جہاد کیا، سب لوگ کہتے تھے ایک بار جو جج گھر جائے واپس نہیں آتا مگر انہوں ں ے واپس آکر دکھایا اس کا کریڈٹ وکلاء کو جاتا ہے اسی وجہ سے اب سول حکومت کا طویل دور گزر رہا ہے،اکتوبر 1958ء کے بعد کسی سول حکومت کا زیادہ دور نہیں گزرا مارشل لا کا راستہ ہمیشہ کے لیے روک دیا، مارشل لا کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام عدلیہ کو اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ مل کر کرنا ہے، سول حکومت پر سوالات ہوسکتے ہیں مگر یہ مارشل لا نہیں ہے، ملک میں بہتری لانے کے لئے عوام ہم سے تعاون کریں، پارلیمنٹیرینز سیاست دان بہتری کے لئے ہم سے تعاون کریں۔

 

 

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے زائد ہوگئی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ، 4 لاکھ 44 ہزار 891 ہوگئی۔ ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ ایک لاکھ 87 ہزار 683 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار 208 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 42 لاکھ 55 ہزار 74 اور سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 81 ہزار 237 ہے۔ خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 264 ہوگئی۔ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 50 ہزار 572 ہوگئی۔ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 774 ہوگئی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90081

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے لئے 12 ارب روپے مختص

Posted on

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے لئے 12 ارب روپے مختص

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے لئے 12 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت اب تک 16 ارب80 کروڑ روپے سے زائد کے لیپ ٹاپ طالب علموں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جبکہ اس سال 12 ارب روپے اس پروگرام کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش، تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ

لاہور(سی ایم لنکس) پنجاب کی کابینہ نے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری دے دی جس کے بعد بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا، تنخواہوں میں 20 تا 25 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا گیا جس کے نکات وزیر خزانہ مجتیٰ شجاع الرحمان پیش کررہے ہیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 9 واں اجلاس منعقد ہوا۔ کابینہ نے اگلے مالی سال 25-2024ء کے لیے 5446 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے۔ وزیر اعلی نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے۔پنجاب میں پہلی بار ترقیاتی بجٹ سے 530 ارب کی dead schemes کو بند کر دیا گیا ہے اور نئی اسکیمز کو شامل کیا گیا۔ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگای گیا، نہ ہی موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کیا گیا۔ ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔بجٹ میں 842 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ اخراجات، 630 ارب کا سرپلس بجٹ شامل ہے۔ سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے۔پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکیج کی بھی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے 842ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی۔ سابقہ ریونیو ہدف 625ارب روپے جبکہ موجودہ ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا۔ 960 ارب ریونیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا۔پنجاب نے کم ازکم اجرت 32ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے کر نے کی منظوری دی، تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اور پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔مینارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ میں پہلی مرتبہ ایک ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا، گندم کا قرض 375ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری، سود کی مد میں 54ارب سے زائد بچت ہوگی۔لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے 6ارب روپے او پی کے ایل آئی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 5ارب روپے کی منظوری دی گئی، سوشل پروٹیکشن کیلئے 130 ارب روپے مختص کیے گئے، 110ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔پنجاب نے ایف بی آر ٹارگٹ سے 36 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ 2023-24 بجٹ کی سپلیمنٹری گرانٹ کیلئے 268 ارب روپے منظور کیے گئے۔ مالی سال-24 2023کے سپلیمنٹری بجٹ اسٹیٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔زرعی آلات کیلئے 26 ارب، کسان کارڈ 10 ارب، سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام 30 ارب، سی ایم ڈسٹرکٹ ایس جی ڈی پروگرام کیلئے 80 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔لاہور ڈویلپمنٹ کیلئے 35 ارب، مری کے لئے 5ارب، لائیو اسٹاک کارڈ کیلئے 2 ارب، ہمت اور نگہبان کارڈ کیلئے 2ارب، ری اسٹرکچرنگ ایجوکیشن کیلئے 26ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90025

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی بجٹ کو زہر قاتل قرار دے دیا

Posted on

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی بجٹ کو زہر قاتل قرار دے دیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو زہر قاتل بجٹ قرار دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عام عوام کا معاشی قتل کیا ہے جبکہ وفاقی بجٹ سے معمولات زندگی اور کاروبار حد سے زیادہ متاثر ہوگا اپنے ایک اخباری بیان میں مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں حکومت کی کوئی منشا شامل نہیں ہے بلکہ وفاقی بجٹ ائی ایم ایف کا بجٹ ہے انہوں نے کہا کہ وفاق نے پینشن اصلاحات میں خیبر پختونخوا حکومت کی پیروی کی ہے وفاق میں نئے سرکاری ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن کے تحت ملازمت دی جائے گی وفاقی بجٹ میں تنخوادار طبقے کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے ٹیکس ریٹ 35 سے 45 فیصد کر دیا گیا ہے

 

انہوں نے مزید کہا کہ تنخوادار طبقے کے سلیبز بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں اور کیپیٹل گین ٹیکس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ریل اسٹیٹ پر ٹیکس پہلی دفعہ 15 فیصد اور نان فائر کا 45 فیصد کر دیا گیا ہے نان فائلر عوام کا غریب طبقہ ہے جس پر 45 فیصد ٹیکس کر دیا گیا ہے جو غریب عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ائی ایم ایف کے کہنے پر وفاقی بجٹ میں 38 فیصد ٹیکس بڑھایا گیا ہے نان ٹیکس ریونیو کو 3587 ارب کر دیا ہے جو مہنگائی کا بڑا ذریعہ ہے ٹیکسز کی بھرمار سے تمام شعبے متاثر ہوں گے صوبوں کو ادائیگی کے بعد وفاق کی آمدنی 9111 ارب روپے ہوگی جبکہ اس سال سود کی ادائیگی صرف 9700 ارب روپے ہے مشیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی آمدنی سے سود کی ادائیگی بھی نہیں ہو سکتی بجٹ میں بی آئی ایس پی پروگرام کے لیے 593 ارب روپے رکھے گئے ہیں بی ائی ایس پی سے 9.3 ملین کے بجائے 10 ملین افراد مستفید ہونگے کوئی بڑی بات نہیں ہے

 

انہوں نے کہا کہ زراعت میں صرف پانچ ارب روپے کی مارک اپ شیئرنگ دی ہے باقی کچھ نہیں زراعت میں ساڑھے چار فیصد منفی گروتھ ہے کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہو ں گی بجٹ میں مہنگائی کا 12 فیصد ہدف صحیح نہیں ہے اس سے زیادہ مہنگائی ہوگی مزمل اسلم نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ 25-2024 تضادات کا مجموعہ ہے وفاقی بجٹ عوام، روزگار اور ترقی کا مخالف بجٹ ہے انہوں نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں وفاقی بجٹ کو مسترد کرتا ہوں 12,970ارب روپے کا ٹیکس ہدف ان اشیاء کی قیمت پر ہے جو عوام کی اکثریت استعمال کرتی ہے ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ خوش آئند ہے ٹیکس چھوٹ کی واپسی عوام کو دی جانے والے ریلیف کے برابر نہیں انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کے ٹیکس سلیبزمیں تبدیلی ایک بار پھر ایمانداروں پر حملہ ہے ایکسپورٹرز پر چھوٹ کے خاتمے سے ملکی برآمدات پر اثر پڑے گا رئیل اسٹیٹ ٹیکس (CGT) 45% کے حساب سے مارکیٹ میں خوف و ہراس پیدا کرے گا رئیل اسٹیٹ ٹیکس میں اضافے سے نقد رقم کے ذریعے لین دین کی حوصلہ افزائی ہوگی جبکہ نان ٹیکس فائلر کیٹیگری کے بعد لیٹ فائلر کیٹیگری کا اضافہ ایک اور غلطی ہے وفاقی بجٹ میں پٹرول کی قیمت بڑھانے کے حوالے سے مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی کو 80 روپے تک بڑھانا عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی ایک اور کوشش ہے۔ تنخواہوں میں 25 اور 22 فیصد اضافہ سرکاری ملازمین کیلئے بڑا ریلیف ہے لیکن اس سے صوبوں کے سرپلس پر ضرور اثر پڑے گا۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90019