جمعہ کےدن لوئیر اور اپر چترال میں تمام پٹرول پمپ بند رہیں گے۔ رضیت بااللہ
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) رضیت باللہ/ شاھد وردگ پیٹرول پمپ اینڈ کارٹج ایسوسی ایشن چترال نے کہا ہے کہ فینانس بل 2024 کو مسترد کرتے ھیں کل بروز جمعہ ضلع اپر اور لوئر چترال میں ھڑتال کا اعلان کرتے ھیں مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ ایکٹ 2024 ظالمانہ قدم ھے جس کی وجہ سے پیٹرولیم کی صنعت مکمل طور پر تباہ ھو گا اور لاکھوں لوگ بے روز گار ھونگے لھزا چترال پمپ اینڈ کارٹج ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ کیا ھے کہ مرکزی صوبای قیادت کے فیصلے کی روشنی میں چترال بھر کے تمام پیٹرول پمپ کل بروز جمعہ بند رہیں گے ۔