Chitral Times

Nov 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی چترال لوئیر اور اپر کے زیراہتمام فلسطینیوں پر ظلم وبربریت کے خلاف عالمی یوم مزاحمت کے حوالے سے احتجاجی ریلی اور جلسہ 

شیئر کریں:

جماعت اسلامی چترال لوئیر اور اپر کے زیراہتمام فلسطینیوں پر ظلم وبربریت کے خلاف عالمی یوم مزاحمت کے حوالے سے احتجاجی ریلی اور جلسہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر پیر کے روز چترال میں عالمی یوم مزاحمت مناتے ہوئے پولوگراونڈ روڈ سے جلوس نکالا گیا جوکہ پی آئی اے چوک پہنچ کر احتتام پذیر ہوئی جس سے امیر جماعت اسلامی لویر چترال مولانا جمشید احمد، سیکرٹری جنرل وجیہہ الدین اور دوسرے رہنما حاجی مٖغفرت شاہ ، فضل ربی جان اور شجاع الحق بیگ اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیاکہ نہتے فلسطینیوں پر ظلم وبربریت گزشتہ ایک سال سے جاری ہے لیکن مسلم امہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دنیا بھر مسلمانوں کا ترجمان ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں وہ عالمی ضمیر کو جنجھوڑ نے میں مصروف ہے۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ فلسطینی بھائیوں کا کیس لڑنے میں سفارتی ذرائع کا بھر پور استعمال کیا جائے۔

 

 

 

اپر چترال بونی میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے احتجاجی ریلی۔

دریں اثنا جماعت اسلامی اپر چترال کی کال پر آج بونی میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔احتجاجی ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر شیر حسین ،دوسرے پارٹیز کے نمائندہ گاں ،وکلا،بازار اور ڈرائیور یونین کے نمائندوں نے شرکت کی ۔احتجاجی ریلی فلسطین کا پرچم اٹھاتے ہوئے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینوں کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے بازار سے ہوتے ہوئے فلائینگ کوچ اڈہ بونی پہنچکر جلسہ کی شکل اختیار کی ۔امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ نعیم الرحمٰن کی شب و روز جد جہد سے آج پاکستان کے تمام جماعتیں اور سول سوسائٹی ایک پیج پر آکر صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں یہ کسی پارٹی یا جماعت کا مسلہ نہیں بلکہ عالم اسلام اور عالم انسانیت کا مسلہ ہے جابر اسرائیلی حکمراں فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی نسل کشی پر اتر آئی ہے۔ مغربی استعمار مجرمانہ خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہے جو سفاک مجرم کو کھلی چھٹی دینے کی مترادف ہے۔اب تک ہزاروں بچے، خواتین اور مرد اسرائیلی بربریت اور ظلم جبر کے نشانے بنے ہیں عالم اسلام اور دیگر امن کے دعویدار قوتیں اگے آکر اسرائیل کی ظلم کو روکنے میں کردار ادا کریں ۔اپ نے کہا کہ بحیثت مسلمان فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بھی بلند کرتے رہینگے اور الله نے اگر موقع دیا تو جان اور مال سب کچھ اپنے بھائیوں ،بہنوں اور بچوں پر قربان کرنے سے دریع نہیں کرینگے۔اس طرح دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ احتجاجی ریلی اختتام پذیر ہوا ۔

 

 

دریں اثنا فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیل کی طرف سے کیے گئے مظالم اور تشدد کے خلاف فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی اور ہمدردی کے طور پر پیر کے دن موڑکھو وریجون ڑائبہتی بازار چوک میں جماعت اسلامی اپر چترال موڑکھو کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں علمائے کرام معتبرات علاقہ تجار برادری اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی فلسطین کے شہداء کوخراج تحسیں پیش کرتے ہوئیچند منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی بعد میں مقررین اپنے خطاب میں اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے مسلمانوں عورتوں اور بچوں پر کے گئے مظالم کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا اور حکومت سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کا بھر پور ساتھ دیں اور اپنا ہتھیار اسرائیل کے خلاف استعمال کرنے کی ایجازت دیں اور عوام اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کرے اور ملک میں اسرائیلی مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی لگادیاجائے۔ مقرریں میں مولانا شمس العارفین مولانا کرم الہی نے خطاب نے کیے اور اسرائیل کی سخت مزمت کی اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا۔

 

chitraltimes jamat islami protest in favor of plastine 3

chitraltimes jamat islami protest in favor of plastine 2

 

chitraltimes jamat islami upper chitral protest 1

chitraltimes jamat islami upper chitral protest 2 chitraltimes jamat islami upper chitral protest 3

 

 

chitraltimes warijun protest for plastine 2 chitraltimes warijun protest for plastine 3 chitraltimes warijun protest for plastine 4 chitraltimes warijun protest for plastine 1

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
94061