Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہوروڈ پر کام کی دوبارہ بندش، علاقے کےعوام سراپا احتجاج، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف کاروائی اور اصل ٹھیکہ دار کو سائیٹ پر لانے کا مطالبہ،ثریا  بی بی ایکسین اور ٹھیکہ دار کی پشت پناہی کررہی ہے۔ پریس کانفرنس

شیئر کریں:

تورکہوروڈ پر کام کی دوبارہ بندش، علاقے کےعوام سراپا احتجاج، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف کاروائی اور اصل ٹھیکہ دار کو سائیٹ پر لانے کا مطالبہ،ثریا  بی بی ایکسین اور ٹھیکہ دار کی پشت پناہی کررہی ہے۔ پریس کانفرنس

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تورکھو اور تریچ یونین کونسل کے عمائیدین نے بونی بزند روڈ پر کام کی دوبارہ بندش پر اپنے شدید تحفظات اورگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ 15سالوں سے چالو اس روڈ پراجیکٹ کو مکمل کیاجائے جوکہ صوبائی حکومت کے لئے باعث شرمندگی ہے جہاں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے ٹھیکہ دار کو 9کروڑ 50لاکھ روپے ایڈوانس پے منٹ کی ہے جبکہ سائٹ پر کام کو دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔

 

جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ کے چیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ نے تورکھو تریچ روڈ فورم (ٹی ٹی آر ایف) کے رہنماؤں میر جمشید الدین (تحصیل چیرمین تورکھوموڑکھو)، ساجد اللہ ایڈوکیٹ (صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن)، عصمت اللہ، شمس عالم ایڈوکیٹ، واحد کمال ایڈوکیٹ، سجاد اللہ ایڈوکیٹ، شجاع الحق بیگ اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سامنے تورکھو اور تریچ کے عوام کی فوری مطالبات بیان کرتے ہوئے سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر کو فوری طور پر ٹرانسفرکرکے ان کے خلاف انکوائری شروع کرنے، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کا مقامی لوگوں کے ساتھ معاہدے کے مطابق 7کلومیٹر اسفالٹ بچھانے اور 6کلومیٹر سڑک کی کمپکشن کرنے اور ٹھیکہ دار پیرمحمد کو کام کے سائیٹ پر لانے کا مطالبہ کیا۔

 

انہوں نے علاقے کے ایم پی اے اور صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو انجینئر اور ٹھیکہ دار کی پشت پناہی کررہی ہے اور مطلوبہ گریڈ میں نہ ہونے کے باوجود اس افسر کی بڑی گریڈ پر پوسٹنگ کی ہے جوکہ قابل افسوس اور قابل مذمت بات ہے۔ وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہاکہ ٹھیکہ دار سی اینڈڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو انجینئر کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے نہ صرف سائٹ پر کام بند کردی ہے بلکہ اپنی تمام ہیوی مشینری بھی علاقے سے لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ستمبر میں ٹھیکہ دار اور ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران کی موجودگی میں تورکھو اور تریچ کے عوام سے تحریری معاہدہ کیا تھاکہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر 7کلومیٹر اسفالٹ بچھانے اور 7کلومیٹر سڑک کی کمپکشن کرکے اسفالٹ کے لئے تیارکرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس پر 5فیصد بھی عمل درامد نہیں ہوئی ہے اور ٹھیکہ دار کے کارندے بھاگ گئے ہیں جس پر علاقے کے عوام اس کڑکتی سردی میں دن رات احتجاجی دھرنے میں مصروف ہیں۔

 

اس موقع پر تحریک حقوق چترالی کے صدر نعیم انجم نے تورکھو اور تریچ کے عوام سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں اپنی تنظیم کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

 

chitraltimes press fonfrence against torkhow road construction work stopage 1 chitraltimes press fonfrence against torkhow road construction work stopage 3

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96628