Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر میں تعینات تمام عملہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل طور پر عمل کریں۔ سیکرٹری خزانہ

Posted on
شیئر کریں:

تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر میں تعینات تمام عملہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل طور پر عمل کریں۔ سیکرٹری خزانہ

قصور وار افسر/ اہلکار کے ساتھ ساتھ سربراہ کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا نے عوامی شکایات موصولی پر صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر کے غیر حاضر اور سرکاری اوقات کی پابندی نہ کرنے والے عملے کیلئے خبرداری حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کہ صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر میں تعینات تمام عملہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل طور پر عمل کریں بصورت دیگر قصور وار افسر/ اہلکار کے ساتھ ساتھ سربراہ کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔

 

سیکرٹری خزانہ نے سرکاری ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب افسران/ اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی،کسی بھی غیر مجاز غیر حاضری پر تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی اور عملے کو پورے صوبے میں بڑے پیمانے پر منتقل یا تبدیل کیا جائے گا۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
96732