
تلاش گمشدہ، امیرالدین ساکن بشقیرپائین لوٹکوہ گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ، مدد کی اپیل
اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے رہائشی امیر الدین ولد پنین خان ساکن بشقیر پائین لوٹکوہ گزشتہ چند دنوںسے لاپتہ ہے . جس کسی کو بھی اس سے متعلق اطلاع ہورشتہ داروں کو دیکر ثواب داریںحاصل کریں. ذرائع کے مطابق پنین خان کی عمر تقریبا 30برس ہے اورذہنی توازن ٹھیک نہیں. زہنی توازن خراب ہونے کی وجہ سے بینظیرہسپتال راولپنڈی کے مینٹل وارڈ میںداخل تھے کہ اچانک 24 ستمبرکے دن سے غائب ہے . تلاش بیسارکے بعد ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں ملا. رشتہ داروں نے راولپنڈی اوراسلام آباد کے رہائشیوںخصوصا چترالی بہن بھائیوںسے امیرالدین کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے . اگرکسی کو اس سے متعلق اگہی ہو تو درجہ ذیل نمبروںپر اطلاع دے سکتے ہیں. مریض سفید شلوارقمیض اورسفید جوگرپہناہوا ہے . اس پیغام کو سوشل میڈیا میںزیادہ سے زیادہ شیئرکرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے .
برائے رابطہ 03335581485
.