Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تعمیراتی کام کے ٹینڈرز میں بے تحاشا بیلو ریٹ ڈالنےکاسلسلہ بند کیا جائے۔کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اپر چترال کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر موسی ولی خان منعقد ہوا جس میں کنٹریکٹرز کی طرف سے آئے روز تعمیراتی کام کے ٹینڈرز میں بے تحاشا بیلو ریٹ ڈالنےبر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اپر چترال کے کنٹریکٹرز کی طرف سے معقول ریٹ ڈالنے کی روایت ڈال دیا جائے گا اور باہر سے اگر کوئی زیادہ بیلو ریٹ دے گا تو اس کے کام کو محکمے کے ذریعے بھی اور عوامی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے کر سو فیصد معیاری کام کرایا جائے گا ورنہ بیلو ریٹ کی وجہ سے علاقے کے کام کی معیار خراب ہونے کے ساتھ ساتھ محکمے کے ٹھیکہ دار وں کی بھی بدنامی ہوتی ہے اور عوامی ترقیاتی منصوبے کی غیر معیاری تعمیر ہوتی ہے۔لہذا فیصلہ کیاگیاکہ ایریا وائز نگران کمیٹیاں تشکیل دینا ہوگا تاکہ محکموں کے ساتھ ساتھ کنٹریکٹرز برادری کی ساکھ بھی بحال ہوسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48013