The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 25 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

Chitral Times

ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی کی فراہمی  بند رہے گی

ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی کی فراہمی ایک ہفتے کیلے بند رہے گی۔ پیسکو

سوات(چترال ٹایمز رپورٹ )  بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے 21, 22, 23, 24, 28, 29  اور 30 مئی کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ضلع سوات میں 132کے وی جی ایس سوات، خوازہ خیلہ، ضلع دیر لوئر میں تیمرگرہ، ورائی، ضلع ملاکنڈ میں چکدرہ اور ضلع چترال لوئر میں جوٹی لشٹ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی مقررہ تاریخوں میں معطل رہے گی۔