
تحریک انصاف یوتھ ونگ چترال کے صدر اوراے۔این۔پی۔ایس ۔ایف کے ضلعی صدر جماعت اسلامی میں شامل ہوگے
تحریک انصاف یوتھ ونگ چترال کے صدر اوراے۔این۔پی۔ایس ۔ایف کے ضلعی صدر جماعت اسلامی میں شامل ہوگے
چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ریحانکوٹ چترال میں سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف یوتھ چترال کے ضلعی صدر ضیاء الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی کے اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے ضلعی صدر ریاض احمد نے اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر خاندان اور ساتھیوں سمیت باقاعدہ طور پر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی۔ جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں نے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئرمین شپ چترال کے نامزد امیدوار وجیہ الدین کی کامیابی کے لیے ہر قسم کی کوشش اور تعاون کا یقین دلایا۔


