The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 22 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم وصول کرنے والی درجنوں خواتین کا رقم کی وصولی میں تاخیر پر پی آئی اے چوک اور چترال پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم وصول کرنے والی درجنوں خواتین نے آج پیر کے دن رقم کی وصولی میں تاخیر پر پی آئی اے چوک چترال میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جو چترال کے مختلف علاقوں سے امدادی رقوم حاصل کرنے چترال شہر پہنچی تھیں، بعد ازاں احتجاجی مظاہرین چترال پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ وہ کئی کلومیٹر سفر کرکے اور آنے جانے کیلئے کرایہ دیکر چترال شہر آتے ہیں مگریہاں پر پورا دن گزرنے کے باوجود بھی امدادی رقم نہیں ملتی جوکہ غریب خاندانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے،
خواتین کی احتجاج پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چترال کے ذمہ داران نے پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرین کو اصل صورت حال سے اگاہ کرتےہوئے کہا کہ اس مرتبہ رقم وصولی میں تاخیر کی وجہ لوگوں کو رقم انکی دہلیز پر آدائیگی کےلئے رقم وصولی مراکز کو چترال کے بجائے دیہات میں شفٹ کررہے ہیں تاکہ بینیفشریز خصوصا خواتین کو ان کے گھروں کے نزدیک سہولت میسر ہو۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام چترال ساجد خان شائین کاکہناہے کہ چترال ٹاون میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی مرکز سنٹر کوچترال شہر کے طول وعرض کے مختلف دیہات میں شفٹ کیاگیاہے ۔جہاں تمام تر ضروریات بالخصوص معذور اور باپردہ خواتین کے لئے بنیادی سہولیات میسر ہوں تاکہ معذور اور باپردہ خواتین نہ صرف آسانی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم وصول کر سکیں ۔ اور ساتھ بے سہارا اور لاچار خواتین کو رقم وصولی میں درپیش مسائل سے چھٹکارا بھی مل سکے۔تاخیر کی یہی وجہ ہے آئندہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم سنٹرسے رقم وصول کرسکیں گے۔

chitraltimes benifishries of BISP protest chitral town and press club 4

chitraltimes benifishries of BISP protest chitral town and press club 6

chitraltimes benifishries of BISP protest chitral town and press club 2