بینک الحبیب چترال کے زیر اہتمام چترال میں پہلی بار ویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے سیشن کا انعقاد
بینک الحبیب چترال کے زیر اہتمام چترال میں پہلی بار ویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے سیشن کا انعقاد
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بینک الحبیب چترال کے زیراہتمام چترال میں پہلی بار ویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں چترال یونیورسٹی ، ووکیشنل سینٹر بلچ چترال اورکالاش ویلی شامل تھے، بینک الحبیب چترال برانچ کے منیجر اشفاق احمد اورانکی ریجنل ٹیم تینوں سیشن میں خواتین، طلباوطالبات اور عملہ سے خطاب کرتے ہوئے بینکنگ کے مختلف سروسز اور خواتین کے حوالے سے بینک الحبیب اور اسٹیٹ بینک کے پالیسی کے بارے میں حاضرین کو اگاہ کیئے ، تینوں مقامات پر حاضرین نے انتہائی دلچسپی سے سیشن میں حصہ لیا ، بینک کے منتظمین کی طرف سے اس قسم کے مذید سیشن کے انعقاد کا اعادہ کیاگیا تاکہ چترال کے کاروباری حضرات خصوصا خواتین کو بھی اپنے کاروباری سرگرمیوں کو مذید وسعت دینے کا موقع مل سکے۔حاضرین نے سیشن کی انعقاد پر بینک منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔