Chitral Times

Mar 23, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بہترین تعاون پر چترال سکاوٹس ونگ کمانڈر مستوج کو خراج تحسین ۔۔۔عیسی ٰ علی خان, عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

wing comndr aftab ali khan chitral scouts

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پرواک مستوج کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عیسیٰ علی خان نے چترال سکاوٹس خصوصا ونگ کمانڈر مستوج لیفٹنٹ کرنل آفتاب علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد اور بونی تشریف آوری کے سلسلے میں والنٹیئرزاورعلاقے کے عوام کے ساتھ انتہائی تعاون اور مدد کی ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں عیسی ٰ علی نے بتایا کہ ونگ کمانڈر نے اسماعیلی رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ سڑکوں کی مرمت او ربحالی میں بھی بھرپور حصہ ڈالا۔جس پر چترال سکاوٹس اور خصوصا ونگ کمانڈر آفتاب علی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ عیسیٰ علی نے عوام مستوج کی طرف سے بھی بہترین تعاون پر چترال سکاوٹس، ونگ کمانڈر آفتاب اور خصوصی طو ر پر کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنا تعاون آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔

chitral scouts lauded


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
2930