
بھکاریوںکی پہلی کھیپ چترال پہنچادئیے گئے، راستے میںکہیںپربھی چیکنگ کا انتظام نہیں..مسافر
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ملک میں کرونا وائرس کےپھیلاو کے خدشے کے پیش نظر ہر ممکن اقدمات کی تشہیر جاری ہے مگرعملی طور پراقدامات نظرنہیںآرہے ہیںیہی وجہ ہے کہ برف پگھلتے ہی ڈاون ڈسٹرکٹ سے بھکاریوںکی پہلی کھیپ چترال پہنچادئے گئے ، عینی شاہدین کے مطابق آج علی الصبح پنڈی سے نصف درجن کوسٹروں میں مسافر چترال پہنچ گئے جن میںسے دو کوسٹر اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جس میں بھکاریوںکی بھی بڑی تعداد سوار تھی .بھکاریوں کا تعلق پنچاب ودیگرعلاقوںسے بتایا گیا، چترال پہنچنے والے مسافروںاورڈرائیوروںکے مطابق علی الصبح لواری ٹنل یا عشریت ودیگرکسی بھی مقاما ت پر چیکنگ یا اسکریننگ کا کوئی انتظام نہیںہے . جبکہ درجنوں گاڑیوںمیںمسافرکراچی، پنجاب ودیگر کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوںسے بھی چترال پہنچ رہے ہیں.
چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ڈپی کمشنر لوئراوراپرچترال سے ان لوگوںپر کڑی نظررکھنے اورچترال کے داخلی راستوں میں عملی طور پر اسکریننگ کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیاہے. اورساتھ چترال پہنچائے گئے بھکاریوں پربھی نظررکھنے کی اپیل کی ہے .