
بونی مستوج روڈ کی ناگفتہ بہہ حالت،روزانہ درجنوں گاڑیاںگڑھوںمیں دھنس جاتی ہیں، حکام تماشائی
مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) بونی مستوج روڈ کی انتہائی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے آئے روزچھوٹے موٹے حادثات معمول کا حصہ بن چکی ہیں. اور ساتھ گزشتہ کئی دنوںسے بونی مستوج روڈ پر پاکستان ٹیلی کمیونکیشن (پی ٹی سی ایل) کی طرف سے فائبرآپٹک کیلئے کیبل بچھانے کے بہانے روڈ کی بچی کچی حالت بھی تباہ کردی گئی ہے . جبکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں. پی ٹی سی ایل کیبل بچھانے والی کمپنی کے ٹھیکہ دار اپنی مرضی کا مالک بنا ہوا ہے . بونی سے پرواک تک روڈ کے ایک سائڈ پر کھودائی کے بعد دوبارہ صحیح طریقے سے بھرائی نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ درجنوںگاڑیاں ایک دوسرے کو راستہ دیتے ہوئے گڑھوں میں دھنس جاتے ہیں. اور کئی گھنٹوں انتہائی سردی کے باوجود بے یارومددگاررہ جاتے ہیں. ڈرائیور اور مسافروں نے چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل ٹھیکہ دار کی ہٹ دھرمی اپنی جگہ مگر سڑکوںکے رکوالے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں. انھوںنے بتایا کہ بونی پل کے ساتھ مستوج روڈ روزانہ سرک جانے اوربارش میںکیچڑ کی وجہ سے ٹریفک کیلئے انتہائی خطرناک ہوگیا ہے .جہاںکسی بھی وقت حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے . انھوںنے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ضلعی انتظامیہ سے بونی مستوج روڈ کی ناگفتہ بہہ حالت کا نوٹس لینے اور فوری داد رسی کا مطالبہ کیا ہے .
دریں اثنا فائبر آپٹک بچھانے والا ٹھیکہ دار نے موڑکہو روڈ اور بونی چترال روڈ پر بھی انکھیںبند کرکے کھودائی شروع کررکھی ہے. جس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے .