بونی بوزند تورکہوروڈ پر ٹھیکہ دار کی ایک مرتبہ پھر کام چھوڑکر بھاگنے کی کوشش، علاقے کے عوام سراپا احتجاج، تورکہوروڈ دوگھنٹے تک بلاک، مشینری واپس
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) عوام تورکہو ایک بار پھر متحرک، بونی بوزند روڈ پرایک مرتبہ پھر ٹھیکہ دار کو فرار ہونے سے روک دیا گیا، دو گھنٹے تک تورکہوروڈ بلاک کرکے احتجاج کے بعد مشینری واپس لائی گئی، تفصیلات کے مطابق تورکھو روڈ پر رائین اور ورکوپ کے مقام کمپیکشن کے کام کو چھوڑ کر ایکسکیویٹر اور رولر مشین کو بھگا کر قاقلشٹ اور رولر استارو ھوٹل پہنچانے پرعلاقے کے عوام قاقلشٹ پہنچ کر ان دونوں مشینوں کو روک کر واپس کرنے میں کامیاب ہوئے،اسی اثنا استارو کے مقام پر دو گھنٹے تک روڈ بلاک کیا گیا بالآخر رولر کا آپریٹر مشین رائین شفٹ کرنے کے لئے تیار ھوا تو روڈ کھول دیا گیا ،معاہدے کے مطابق ٹھیکہ دار کوچھ کلو میٹر کمپیکشن کا کام کرنا تھا مگر وہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام چھوڑ کر مشینیں لے جانے کی کوشش میں تھا جسے ایک مرتبہ پھر عوام و نوجوانان تورکھو یو سی تریچ نے ناکام بنا دیا ، یادرہے کہ معاہدے کے مطابق ٹھیکہ دار چھ کلومیٹر کمپیکشن کا کام رواں سال مکمل کرنا ہے جبکہ انتہائی سردی کے باعث ترکول بچھانے کا کام معاہدے سے ختم کردیا گیا تھا۔ اخری اطلاع کے مطابق مشینری واپس ہونے پر احتجاجی عوام پرآمن منتشر ہوئے ، اور ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا کہ ٹھیکہ دار کو معاہدے کی پاسداری کے لئے پابند کیا جائے بصورت دیگر عوام شدید احتجاج پر مجبور ہوگی ۔
