Chitral Times

May 17, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بوختولی بنگلہ نام سے وی سی سی کاقیام تمام ترقانونی تقاضوں کو مکمل کرکے عمل میں لایا گیا ہے، وی سی سی صدور- 

شیئر کریں:

بوختولی بنگلہ نام سے وی سی سی کاقیام تمام ترقانونی تقاضوں کو مکمل کرکے عمل میں لایا گیا ہے، وی سی سی صدور-

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) توشی شاشا اور گہیریت گولین کنزرونسیز پر مشتمل سپر کلسٹر کے عہدیداران نے گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا میں بوختولی بنگلہ نام سے ویلج کنزرویشن کمیٹی یعنی وی سی سی کے قیام کو مہتر چترال اور ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر سے منسوب کرکے الزام تراشیوں کا طوفان بدتمیزی برپا کرنے کے عمل کو محض سیاسی عناد اور سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ اتوار کے روز جاری کردہ مشترکہ پریس ریلیز میں مختلف کنزرونسیوں کی صدور اوردوسرے عہدوں پر فائز شہزادہ امیر حسنات الدین المعروف شہزادہ گل، فیض الرحمن، حکیم خان، محمد مظفر اور شیر ولی خان نے کہاکہ چترال کے تمام سیاسی معتبرات ان کے لئے یکساں طور پر قابل احترام ہیں اور ان سے انتہائی دردمندی سے التجاکرتے ہیں کہ وہ کنزرویشن کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑہائیں جس سے کنزرویشن کی کوششوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

پریس ریلیز میں انہوں نے حقیقت حال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وی سی سی بوختولی بنگلہ کے قیام کی بابت ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈویژن چترال نے تمام قانونی کاروائی اور تقاضے پوری کرنے کے بعد تمام تنظیمات کے ساتھ مشاورت کرکے عمل میں لایا ہے جس کا ثبوت دفتری کاروائی اور شرکاء کی دستخط کی صورت میں موجود ہیں۔ انہوں نے وی سی سی بوختولی بنگلہ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں یہ تنظیم جنگلی حیات کی تحفظ کے لئے مہتر چترال اور ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ٹرافی ہنٹنگ کے بعد جو فنڈ اس وی سی سی کے ملیں گے، وہ کنزرونسی ایریا میں ترقیاتی کاموں اور کنزرویشن کے لئے خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ بہت جلد تمام وی سی سیز کے عہدیداروں اور ممبران کی موجود گی میں پریس کانفرنس کے ذریعے مزید تفصیلات بیان کریں گے جبکہ سوشل میڈیا میں غیر متعلقہ حضرات محض ذاتیات کی بنیاد پر غلط بیانی کی ہے۔

 

 

یادرہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مہتر چترال ، ایم پی اے چترال ٹو فاتح الملک علی ناصر کے خلاف سوشل میڈیا پر الزام لگایا جارہا ہے کہ انھوں نے مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی مد میں بہتولی علاقے کو ملنے والی رقم سے غیر قانونی اورجعلی وی سی سی کے نام پر چیک وصول کیا ہے جوکہ علاقے کے عوام کے ساتھ انتہائی زیادتی اور ناانصافی ہے۔

 

سابق صوبائی وزیر اور چترال کے سینئر سیاسی رہنما سلیم خان نے لوئر چترال میں ٹرافی ہنٹنگ فنڈز کی تقسیم میں مبینہ بدعنوانی اور ناانصافی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مقامی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی قرار دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر نے “بہتولی نوغور” کے نام سے ایک جعلی  ویلج کنزرویشن کمیٹی (VCC) بنا کر فعال اور حقیقی VCC’s کے فنڈز میں کٹوتی کی، اور 95 لاکھ روپے اس جعلی VCC کو منتقل کر دیے گئے۔ ۔ سلیم خان نے اس حوالے سے انکوائری کا مطالبہ کیاہے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101412