بلاول بھٹو زرداری کے پشاور جلسہ میں چترال کی نمائندگی نہیں ہوئی ۔۔۔پی پی پی جیالا ابولائس رامداسی
پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پی پی پی سب ڈویژن مستوج کے سابق صدر ابولائس رامداسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے پشاور میں جلسہ سے خطاب کے موقع پر چترال کی نمائندگی نہیں ہوئی ۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ این اے 4کے انتخابی مہم کے سلسلے میں جب بلاول بھٹو زرداری کیلئے پشاور میں جلسہ منعقد کیا گیا تو چترال کی طرف سے وہاں پر کوئی نمائندگی نہیں ہوئی ۔ جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع سے پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی ۔ اور اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے موقع پر خطاب بھی کئے۔
رامداسی نے سب ڈویژن مستوج کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بجٹ میں اس مد میں ایک روپیہ بھی مختص نہیں لہذا صرف اعلانات سے مستوج کے عوام کو فائدہ پہنچنے کے بجائے نقصان پہنچے گا۔