Chitral Times

Jan 23, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بانی پی ٹی آئی نے بابر سلیم کو خیبر پختون خوا اسمبلی کا اسپیکر نامزد کردیا، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے چترال ون سے ایم پی اے ثریا بی بی نامزد

Posted on
شیئر کریں:

بانی پی ٹی آئی نے بابر سلیم کو خیبر پختون خوا اسمبلی کا اسپیکر نامزد کردیا، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے چترال ون سے ایم پی اے ثریا بی بی نامزد

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) بانیء پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر کے لیے بابر سلیم کو نامزد کر دیا ہے۔یہ بات پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایک بیان کے ذریعے بتائی ہے۔بابر سلیم مانسہرہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔ان سے قبل اسپیکر کے پی اسمبلی کے لیے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللّٰہ کا نام لیا جا رہا تھا۔ذرائع کے مطابق پارٹی میں عاقب اللّٰہ کی نامزدگی پر تحفظات کے پیشِ نظر فیصلہ تبدیل کیا گیا۔ اسی طرح ڈپٹی اسپیکر کے لئے چترال اپر سے ایم پی اے ثریا بی بی کو نامز د کیا گیا ہے۔ اسپیکر مشتاق غنی کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی کا انتخاب کل 29 فروری کو ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ آج شام 5 بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں، جبکہ رات 12 بجے تک کاغذات واپس لیے جا سکتے ہیں۔اسپیکر مشتاق غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل صبح 10 بجے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہو گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85799