Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بالائی علاقوں میں کل سے نیا موسمی نظام داخل ہوگا، محکمہ موسمیات 

Posted on
شیئر کریں:

بالائی علاقوں میں کل سے نیا موسمی نظام داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)ملک کے بالائی علاقوں میں کل موسمیاتی نظام داخل ہوگا جو بارشوں اور برف باری کا سبب بنے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔19 سے 21 فروری کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

 

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدید زلزلہ؛ شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)پشاور اور ڑوب سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔اس سے قبل آج صبح بلوچستان کے ضلع ڑوب اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ڑوب میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 تھی اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز ڑوب سے 13 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔یاد رہے کہ 3روز قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 4.8 تھی، جب کہ اس کی گہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور تھا۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
99265