اے پی ایس سانحے کی 10 ویں برسی کے موقع پر “گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائر سیکنڈری سکول، برنس چترال میں ایک خصوصی تقریب، صوبائی وزیر تعلیم کی بحثیت مہمان خصوصی شرکت
اے پی ایس سانحے کی 10 ویں برسی کے موقع پر “گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائر سیکنڈری سکول، برنس چترال میں ایک خصوصی تقریب، صوبائی وزیر تعلیم کی بحثیت مہمان خصوصی شرکت
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) 16 دسمبر کو اے پی ایس سانحے کی 10 ویں برسی کے موقع پر “گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائر سیکنڈری سکول، برنس چترال میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیرِ تعلیم فیصل خان ترکئی نے تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔
ایم پی اے فتح الملک علی ناصر، مرتضیٰ خان ترکئی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ فیصل خان ترکئی نے اپنے خطاب میں شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور تعلیمی اداروں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر سکول کے طلباء نے تلاوتِ قرآن اور نعت خوانی کی، جنہیں ان کی شاندار کارکردگی پر نقد انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں شہداء کی یاد میں خصوصی دعائیں کی گئیں اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور انہیں دعائیں پیش کی گئیں۔
بعد ازاں صوبائی وزیر اپرچترال پہنچنے پر ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی ، ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور پی ٹی آئی کے کارکنان نے ان کا پرتباک استقبال کیا،
وزیرِ تعلیم اپر چترال دورے کے دوران گورنمنٹ ہائی اور پرائمری سکول کے بچوں اور اساتذہ نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔ بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے، جبکہ وزیرِ تعلیم نے ان سے ملاقات کرکے حوصلہ افزائی کی۔
وزیرِ تعلیم فیصل خان ترکئی اور ممبر صوبائی اسمبلی مرتضیٰ خان ترکئی کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ , ریشوں، بُونی، راغ و دیگر مقامات پر طلباء اور اساتذہ کی جانب سے استقبال کیا گیا ،