
اے اے سی مستوج کی شاگرام بازار کا معائنہ ،صفائی اور گرانفروشی پر متعدد دکانداروںکو جرمانہ
تورکہو(شراف الدین) ایڈ یشنل اسٹنٹ کمشنر مستوج نور محمد نے گزشتہ دن تورکھو شاگرام میں مختلف دوکانوں اور بیکرز پر چھاپہ مار ا اس کے ساتھ تحصیلدار تورکھو عبدالجبار اور ایس ایچ او گل محمد خان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر غیر معیاری اشیاء بنانے اور بیجنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا گیا ۔بیکری کی دکان میںصفائی کی ناقص صورت حال پر اے اے سی نے برھمی کا اظہار کیااورورننگ دی کہ تین دن کے اندر وہ دوبارہ معائنہ کریںگے اگر صفائی کی صورت حال ناقص رہی تو وہ مجبوراً یہ بیکری بند کریں گے. اس دوران لوگوں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر پنچ گئے. انتظامیہ کی کاروائی کو سراہا اور ایڈبیشنل اسٹنٹ کمشنر اور عملے کا شکریہ بھی ادا کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ کھبی کھبی اس دور دراز علاقے کا دورہ بھی کیا جائے اور ھمیں ان لوگوں کے رحم کرم نہ چھوڑ اجایے.